رسول الله ﷺ نے فرمایا:
منافق کی مثال اس بکری کی طرح ہے جو بکریوں کے دو ریوڑوں کے درمیان ممیاتی ہوئی بھاگی پھرتی ہے.. کبھی بھاگ کر اُس ریوڑ میں جاتی ہے اور کبھی اِس طرف جاتی ہے (کسی بھی ایک ریوڑ کا حصہ نہیں بنتی).
مسلم 7043
(نسائی 5040�� مسند احمد 9742؛ مشکوٰۃ المصاب��ح 57)
🔹 *رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نرمی (کی خصلت) سے محروم کر دیا جاتا ہے، وہ ہر بھلائی سے محروم کر دیا جاتا ہے ۔*🔹
📗 «سنــن ابــن ماجہ-3687»
ہر دور، ہر زمانے، ہر بستی، ہر علاقے اور ہر شخص کیلئے سنت نبوی ﷺ کی وہی حیثیت ہے جو حضرت نوح علیہ السلام کی کشتی کی تھی کہ جو سوار ہوگا وہ بچے گا جو نہیں ہوگا وہ ہلاک ہوگا.
امام مالک رحمہ اللہ
[الوجیز 156]
کہہ دو کہ میرا پروردگار اپنے بندوں میں سے جس کے لئے چاہتا ہے رزق کی فراوانی کردیتا ہے، اور (جس کے لئے چاہتا ہے) تنگی کردیتا ہے۔ اور تم جو چیز بھی خرچ کرتے ہو، وہ اُس کی جگہ اور چیز دے دیتا ہے، اور وہی سب سے بہتر رِزق دینے والا ہے۔
سورۃ سبا آیت نمبر 39
قالَ ﷺ:
ماتحت لوگ تمہارے بھائی ہیں. تو جسکے ماتحت اسکا کوئی بھائی ہو تو اسکو بھی وہی کھلائے جو آپ کھاتاہے اور وہی کپڑا اسے پہنائے جو آپ پہنتا ہے. اور انکو اتنے کام کی تکلیف نہ دو کہ ان کیلئے مشکل ہوجائے اور اگرکوئی سخت کام ڈالو توتم خود بھی انکی مدد کرو.
بخاری 31
(مسلم 4315)
حضرت ابودرداء ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول الله ﷺ کو فرماتے سنا:
میرے لئے ضعیف اور کمزور لوگوں کو ڈھونڈو، کیونکہ تم اپنے کمزوروں کی وجہ سے رزق دیئے جاتے اور مدد کئے جاتے ہو.
ابوداؤد 2594
(نسائی 3181؛ جامع ترمذی 1702؛ مسند احمد 5027؛ مشکوٰۃ 5246)
احمد ہے محمد ہے وہی ختم ِ رُسل ہے
مخدوم و مربّی ہے وہی والئ کل ہے
اُس پر ہی نظر سارے زمانے کی لگی ہے
وہ میرا نبی ، میرا نبی ، میرا نبی ہے۔
صلی الله علیہ وسلم
جمعہ المبارک