شرابی.... ایک عالم دین سے:
جناب! مجھے بتائیں کہ اگر میں کھجوریں کھاؤں تو آپ کو کوئی اعتراض ہے؟
عالم :
بالکل کوئی اعتراض نہیں۔
شرابی:
اور اگر اس کے ساتھ کچھ جڑی بوٹیاں کھالوں؟
عالم :
کوئی رکاوٹ نہیں ۔
شرابی:
اور اگر میں ان میں پانی شامل کرلوں؟
عالم:
بڑے شوق سے پیو۔ کوئی قباحت نہیں_
شرابی:
جب یہ ساری چیزیں جائز اور حلال ہیں تو پھر آپ شراب کو کیوں حرام کہتے ہیں؟ حالانکہ اس میں یہی ساری چیزیں ہیں جن کے کھانے اور پینے کی آپ اجازت دے رہے ہیں ،
یعنی کھجوریں، پانی اور جڑی بوٹیاں !
عالم دین شرابی سے:
اگر تمہارے اوپر پانی پھینکا جائے تو اس پر تمہیں کوئی اعتراض ہوگا ؟
شرابی:
ہرگز نہیں، پانی سے کیا فرق پڑتا ہے!
عالم :
اچھا! اگر اس پانی میں مٹی گھول دی جائے تو کیا تم اس سے مر جاؤ گے؟
شرابی:
جناب ! مٹی سے میں نے کسی کو مرتے ہوئے نہیں دیکھا۔
عالم :
اگر میں مٹی اور پانی لوں اور ان کو گوندھ کر ایک اینٹ بنالوں، اور اسے
خشک کر کے تمہیں دے ماروں تو کیا ایسا کرنے پر تمہیں کوئی اعتراض ہو گا؟
شرابی :
جناب ! اس سے تو آپ مجھے قتل کر دیں گے۔
عالم :
"بس شراب کا بھی یہی حال ہے"
مجھے کئی لوگ یہ کہتے رہتے ہیں کہ آپ مجھے بہت پسند ہیں
میں عموماً ان کا شکریہ ادا کر کے خاموش ہو جاتی ہوں
انہیں میں صرف یہ بتانا چاہتی ہوں کہ میں انہیں پسند نہیں ہوں
بلکہ آپ کو میرا یہ امیج یا تصوراتی خاکہ پسند ہے___!!
🙂🤌
تمام موسم! اُدھار موسم
برستی بارش! چمکتی بوندیں
گلابی شامیں! سنہری راتیں
وہ چاند تاروں کی! محفلیں بھی
ہوا کے جھونکوں کی! دلکشی بھی
یہ سب نظارے! اُداس کیوں ہیں
سوال پوچھا تو! بات نکلی
تمام موسم ہیں! دل کے موسم
وہ ساتھ ہے تو! حسین موسم
اگر نہیں تو اُداس موسم__!!
❤️🌧️🫶🏻
تم نے دیکھی ہیں وہ آنکھیں___؟
اچھا کیسی ہیں وہ آنکھیں___؟
کتنا پیارا ہے وہ چہرہ___!!
کتنی پیاری ہیں وہ آنکھیں___!!
ایسے ویسوں کو کیوں دیکھیں___!!
ایسی ویسی ہیں وہ آنکھیں___!!
♥️🙊👀
ایک ہی تو زندگی ملی ہے
اس میں بھی لوگوں کو میں یہ پروف کرتی رہوں کہ بھئی میں تو بہت اچھی انسان ہوں
نہیں ہوں میں
چڑیل ہوں
اس لیے سب دور رہیں مجھ سے___!!
😐🤭🤣