#سانحہ_راولاکوٹ
"گولی کیوں چلائی"
یہ پوچھا جائے گا ہر بار، گولی کیوں چلائی تھی؟
بتائے اب ہمیں سرکار، گولی کیوں چلائی تھی
گری تھی کون سی دیوار، گولی کیوں چلائی تھی؟
سبھی ہونٹوں پہ ہے تکرار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہ تھی دشمن کی وہ یلغار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہ تھا جب سامنے ہتھیار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہیں تھے یہ وہ۔کوئی اغیار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وطن کے وہ بھی تھے غمخوار، گولی کیوں چلائی تھی؟
نہتوں پر سربازار، گولی کیوں چلائی تھی؟
کیا ہے پیٹھ پر کیوں وار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ جیتے جاگتے لوگوں کا اک پر امن مجمع تھا
پرندوں کا نہیں تھا ڈار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ انسانوں کے خوں سے پھوٹنے والے فوارے تھے
نہیں پانی کی تھی وہ دھار، گولی کیوں چلائی تھی؟
میرے گلشن کے یہ کھلتے ہوئے کچھ پھول کلیاں تھیں
ذہن کے دائمی بیمار! گولی کیوں چلائی تھی؟
نجانے کتنی آنکھیں اب بھی ان کی راہ تکتی ہیں
سبھی رکھتے تھے یہ گھر بار، گولی کیوں چلائی تھی؟
مٹا ڈالو بھی جو دھبے، لہو ہے پھر بھی بولے گا
تمہیں رینا ہے اب تیار! گولی کیوں چلائی تھی؟
تیرے لشکر میں کوئی ایک بھی مرد مسلماں تھا؟
ہوا ناں ایک سے انکار! گولی کیوں چلائی تھی؟
بڑا چھوٹا تھا عہدیدار، گولی کیوں چلائی تھی؟
وہ کرنل تھا یا صوبیدار، گولی کیوں چلائی تھی؟
بھڑک اٹھے گی اب یہ آگ جب بھی سامنا ہوگا
دہکتا جائے گا انگار، گولی کیوں چلائی تھی؟
لہو دینا تو کیا ہم۔کو لہو پینا بھی آتا ہے
کریں جینا تیرا دشوار؟ گولی کیوں چلائی تھی؟
امن خواہش سہی لیکن یہ کمزوری نہیں اپنی
اٹھا لیں ہم بھی اب ہتھیار؟ گولی کیوں چلائی تھی؟
شہیدوں کے لہو پہ سودا بازی ہو نہیں سکتی
بتا اے بزدل و مکار، گولی کیوں چلائی تھی؟
خرم ذیشان ایڈووکیٹ
کوہاٹ
نومبر 30، 2024
آزاد کشمیر سے اس ٹائم بہت بُری خبریں آ رہی ہیں۔ انہوں ظالموں نے ایکسٹریم لیول پہ آ کے کریک ڈاؤن شروع کیا ہوا ہے اور پر امن لوگوں پر اسٹریٹ فائر کیے جا رہے ہیں،
وہ غدار ہیں تو تم ان کی غداری ثابت کرو۔ وہ ملک دشمن ہیں، تم ثابت کرو۔ وہ را (RAW) کے ایجنٹ ہیں، تم ثابت کرو۔ ان سے فنڈنگ لیتے ہیں، تم ثابت کرو۔ تم نہیں کر سکتے کیونکہ تم خود غدار ہو، تم آئین کے دشمن ہو، تم ملک دشمن ہو۔
جو کچھ تم کشمیریوں کے ساتھ کر رہے ہو، یہی تم نے بنگلہ دیش میں کیا ہے، یہی تم بلوچوں کے ساتھ کرتے آ رہے ہو، یہی تم پختونوں ، پنجابیوں کے ساتھ کرتے آ رہے ہو، یہی مہاجروں کے ساتھ کرتے آ رہے ہو۔ ساری زندگی تم لوگوں نے یہی کرتوت کیے ہیں۔ آج تک تم بدبختوں نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا، سب سے بڑے غدار تم ہو اس ملک کے۔ کیونکہ تمہاری دکانداری اب سرٹیفکیٹ پہ چلتی ہیں۔
ان شاء اللہ کشمیریوں کا خون رنگ لائے گا، ظالم کا بھی زوال ہوگا،
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
@agentjay2009@ahmad__bobak@BasharatRaja786@MashwaniAzhar@SdqJaan@YarMKNiazi
🚨راولاکوٹ میں فورسز کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی ، اب تک چار نوجوان زخمی ہو گئے ہیں
یہ تکلیف دہ مناظر ہمیں دیکھنے ہوں گے تاکہ ہمیں معلوم ہو کہ کشمیری اس وقت اپنے حقوق لینے کیلئے کیا قیمت چکا رہے ہیں
ان عسکری ووٹ چوروں کو تحریک انصاف کے ورکرز نےمبینہ طور پہ گلگت میں رنگے ہاتھوں پکڑا ہے.
بلاول زرداری، یہ پڑی تمہاری “تیروں کی بارش” !
پیپلز پارٹی کو جس اخلاقی و سیاسی زوال سے بلاول نے نوازا ہے، ویسا تو زرداری بھی نہ کرسکا تھا.
#جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان
پاکستان میں عمران خان صاحب کی وفاقی جمہوری حکومت کو ۹ اپریل ۲۰۲۲ کو بیرونی سازش پر اندرونی غداروں کے ذریعے گرایا گیا۔ تابعدار قیادت کو ملک پر مسلط کر کے مستحکم پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیلا گیا۔ پاکستان کے سابقہ وزیراعظم اور مقبول لیڈر کو جعلی کیسز میں ناحق جیل بھیج دیا گیا۔ تمام صوبوں اور گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں وفاداریاں خرید کر حکومتیں تبدیل کی گئی۔ تمام اداروں نے مل کر عمران خان صاحب کو شکست دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ لیکن ۸ فروری ۲۰۲۴ کو پاکستانی قوم نے تمام تر ظلم جبر فسطائیت کے باوجود عمران خان صاحب کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنایا۔ عسکریت نے اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کر کے پاکستان پر ایک دفعہ پھر نا اہلوں کا ٹولہ مسلط کیا۔
آج ایک دفعہ پھر گلگت بلتستان کے غیور پاکستانیوں نے طاقتوروں کو شکست دے کر عمران خان صاحب پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ لیکن بدقسمتی سے وہاں پر بھی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ ریاست بندوق کے زور پر لوگوں کی رائے تبدیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ عمران خان صاحب کو جھکانے اور اُن کی پارٹی کو ختم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ اور انشاء اللّٰہ یہ خواب عمران خان صاحب کے دشمنوں کا ہمیشہ ادھورا ہی رہیگا۔
زور زبردستی، ڈنڈے اور بندوق کے زور پر حکومت کرنے سے ۴ سال میں ہمارا پیارا پاکستان اور پاکستانی قوم تاریخ کے سب سے کمزور موڑ پر آگئی ہے۔ مہنگائی ، بے روزگاری، بدامنی، تباہ حال معیشت اور ناکام پالیسیوں نے پاکستانی قوم کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ کشمیر لہو لہان ہے۔ گلگت میں غم و غصہ ہے۔ تو فیصلہ سازوں کو سوچنا چاہئے کہ نا اہلوں کا اقتدار بچانا ہے یا پاکستان کو ؟ نتیجے بدلنے سے نظریے نہیں بدلتے۔ نتیجے بدلنے سے تقدیر نہیں بدلتے۔ لہٰذا نتیجے نہیں اپنی پالیسی بدلو۔
راولاکوٹ میں پولیس، رینجرز اور ایف سی کی فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد کے شہید اور درجنوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات انتہائی افسوسناک ہیں۔
آزاد کشمیر کو عملاً مقبوضہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ “شاہ رگ” کا راگ الاپنے والے آج مودی طرز کے جبر و استبداد کی ایک نئی داستان رقم کر رہے ہیں۔ عوام کے جائز حقوق اور مطالبات کا جواب گولیوں، گرفتاریوں اور طاقت کے استعمال سے دیا جا رہا ہے۔
یاد رکھو! شہیدوں کا خون رنگ لائے گا۔ کشمیری کبھی جھکنے والے نہیں۔ تم اس قوم کو گولی، جبر اور خوف سے نہیں ہرا سکتے۔ ان شاء اللہ حق کی فتح ہوگی اور ظلم اپنے انجام کو پہنچے گا۔
#RightsMovementAJK
#AJKUnderFascism
اطلاعات آرہی ہیں کہ رولاکوٹ میں رینجرز اہلکاروں نے عوام پر سیدھی گولیاں برسائ ہیں سینکڑوں لوگ زخمی اور درجنوں شہید ہو چکے ہیں ۔۔
خدا ان یزیدی فورسز سے کشمیر اور پاکستانی عوام کو محفوظ رکھے