عائشہ گلالائی کی جانب سے مولانا فضل الرحمٰن پر اس نوعیت کے غلیظ حملے انتہائی شرمناک اور قابلِ مذمت ہیں۔ یہ خاتون تو صرف خود کو ریلیونٹ رکھنے کے لیے غلاظت اور بے ہودگی کا سہارا لے رہی ہیں۔ لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ ہمارے ملک میں سیاست کو گندا کرنے کا ایک باقاعدہ اور مسلسل پیٹرن بن چکا ہے؛ کبھی کسی پر عدت میں نکاح کا شرمناک مقدمہ قائم کی�� جاتا ہے تو کبھی کسی پر ایسی بازاری اور غلیظ تہمتیں تراشی جاتی ہیں! اور جو لوگ اس غلاظت کو اپنی ٹائم لائنز پر جگہ دے رہے ہیں، وہ بھی اس اخلاقی گراوٹ اور معاشرتی بگاڑ کے برابر کے ذمہ دار ہیں۔ ذرا سوچیے کہ آپ اس معاشرے میں کس کلچر کو پروان چڑھا رہے ہیں؟ سیاست کو گندگی کا ڈھیر بنانے والوں کا ساتھ دینا اس ملک سے دشمنی ہے۔ خدارا! سیاست کو اس حد تک گندہ اور بے توقیر مت کیجیے۔
@MohUmair87 اللہ پاک غریق رحمت کرے ہماری ہمدردیاں لواحقین کے سا��ھ۔ عمیر بھائ نیوی کے اعلی افسر دریا میں ڈوبنے سے جانبحق؟ مطلب نیوی جسکی بنیادی ٹریننگ ہی تیراکی ہے اور لیفٹینٹ کمانڈر ہوں انکے پاس تو تیراکی کا تجربہ بھی بہت ہوگا۔ بہرحال افسوسناک
@HamidMirPAK آج پاکستان تاریخ کے اس موڑ پر کھڑا ہے کہ بلوچوں،مہاجروں،پختونوں اور سندھیوں کے بعد پاکستان کے سر فہرست صحافیوں میں سے ایک حامد میر صاحب بھی پنجابیوں کو برا بھلا بول رہے ہیں!
فخر صاحب شہید ارشد شریف کے سب سے قریبی دوست تھے۔ کئی دہائیوں تک دفاعی امور کی بیٹ کور کرتے رہے، باکردار اور دلیر صحافی ہیں، حکومت کا سینیئر صحافی کے ساتھ یہ سلوک انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
یہ انصار عباسی صاحب نے 14 فروری 2025 کو خبر دی تھی کہ اس دن 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہونے جارہی تھی،
اس خبر کو 425 دن گزر چکے ہیں، کوئی انصار عباسی صاحب سے پوچھ کر بتا سکتا ہے کہ اس بیس ارب ڈالر یعنی روپے میں تقریباً 6 ہزار ارب روپے کی سرمایہ کاری کا کیا بنا؟؟؟؟؟
سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر کی بات مراد سعید سے بہت پہلے موجودہ وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کی تھی۔۔انکا یہ دعویٰ اۤج بھی پارلیمنٹ کے سرکاری ریکارڈ کا حصہ ہے۔۔اسحاق ڈار نے 2014 میں بطور وزیرخزانہ قومی اسمبلی کو بتایا تھا کہ پاکستانیوں کا 200 ارب ڈالر سوئس بینکوں میں پڑا ہے، جسے واپس لانے کیلئے حکومت سوئس حکام کے ساتھ اِنگیج کر رہی ہے۔۔۔اسحاق ڈار نے سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کے 200 ارب ڈالر بارے سوئٹزرلینڈ کے ایک سابق وزیر خارجہ کے بیان کا حوالہ بھی دیا تھا جس میں مذکورہ وزیر نے کہا تھا کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کا 200 ارب ڈالر پڑا ہوا ہے۔۔ڈار نے بطور وزیر خزانہ یہ بھی کہا تھا تھا کہ سوئس وزیر خارجہ کے اس دعوے کی کبھی تردید نہیں کی گئی۔۔مراد سعید @MuradSaeedPTI تو اسحاق ڈار کے اسی بیان کا حوالہ دیکر 200 ارب ڈالر کی بات کرتے تھے