رسول اللہ ﷺکی دعا:
”اے اللہ! میں تیری پناہ مانگتا ہوں بخل سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں بزدلی سے، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ ناکارہ عمر میں پہنچا دیا جاؤں، میں تیری پناہ مانگتا ہوں دنیا کی آزمائش سے اور میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے۔“
(بخاری، ۶۳۷۰)
🚨*پہلی خبر:*🚨
پاکستان نے سعودی عرب سے 6۔7 ارب ڈالر کا تیل ادھار مانگ لیا !
*دوسری خبر:*
پاکستان نے امریکہ سے 10 ارب ڈالر ادھار مانگ لیے !
*تیسری خبر:*
پاکستان نے چینی قرضہ موخر کرنے کی درخواست کر دی !
*چوتھی خبر:*
پاکستان کی ترقی دشمنوں کو ہضم نہیں ہو رہی !
میرا ماننا ہے کہ بچوں کو ہمیشہ معلوم ہونا چاہیے کہ اُن کے والدین انہیں پالنے کے لیے کیا کام کرتے ہیں، کتنی محنت کرتے ہیں تاکہ بچے ہمیشہ اپنے والدین کا احسان مند رہیں
یا رب تو نے مجھے تین بیٹیاں عطا کی ہیں۔ درندوں کے اس جنگل میں ان کی حفاظت فرمانا۔۔ انھیں نیک بخت بنانا۔۔ کسی ننھی پری کے ساتھ ظلم کا دیکھ کر سن کر روح کانپ جاتی ہے۔
سورة البقرة کی پہلی پانچ آیات ترجمہ کے ساتھ ایک نہیں کم از کم دو سے تین بار پڑھیں، آپ کو سارا فلسفہ سمجھ آجائے گا زہنی کوفت پریشانی سب ختم ہوجائے گی اور کلئیرٹی کے ساتھ چیزیں سمجھ آئیں گی،اللہ پاک کہتے ہیں یہ بلند رتبہ کتاب(قرآن مجید) کوئی شک نہیں حقیقت ہے اس میں ہدایت ہےمتقین کےلیے، پھر اگلی دو آیتوں میں متققین کی چھ صفات بتائیں اور پانچویں آیت میں اللہ پاک کہتے ہیں یہی لوگ ہدایت پر ہیں اور کامیابی پانے والے ہیں۔۔۔اللہ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق دے آمین ثم آمین
شمالی کوریا کے صدر نے دعوی کیا ہے کہ میں صرف 2 دن میں جنوبی کوریا اور 3 دن میں جاپان کو قبضے میں لے سکتا ہوں ، لیکن پاکستانی عوام پر بہت ترس آتا ہے
صحافی نے پوچھا کہ آپ حملہ جنوبی کوریا اور جاپان پر کرنا چاہتے ہیں لیکن ترس پاکستانی عوام پر آتا ہے یہ کیوں ؟
صدر نے کرسی کے ساتھ ٹیک لگائے آہ بھرتے ہوئے کہا کہ جنگ ہمارے درمیان ہو گی لیکن مزید مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کا سامنا پاکستانی عوام کرے گی
یہ سودا مجھے قبول نہیں 😇
یومِ پاکستان پر خیبرپختونخوا میں 11 لاکھ سے زائد درخت لگانا ایک ایسا اقدام ہے جو پولیٹیکل مائلج تو نہیں دےگا لیکن یہ آنےوالی نسلوں کو بہتر ماحول فراہم کرنےمیں مددگار ثابت ہوگا۔ عید کی چھٹی کےباوجود شجرکاری مہم مکمل کرنےپر حکومت خیبرپختونخوا، سرکاری مشینری اور مہم میں شریک عام شہری شاباش کی مستحق ہے۔
جمناسٹک کھیل شروع کرنے والا شخص 57 سال کی عمر میں دنیا سے چلا گیا
دنیا کا مشہور باڈی بلڈر 41 سال کی عمر میں فوت ہو گیا
فٹ بال کا بڑا کھلاڑی ماراڈونا 60 سال کی عمر میں چل بسا
اب ذرا دوسری طرف دیکھیے
سگریٹ بنانے والا 102 سال تک زندہ رہا
افیون بنانے والا آدمی 116 سال تک جیتا رہا
خرگوش دن رات اچھلتا ہے، لیکن صرف دو سال تک جیتا ہے
جبکہ کچھوا جو کچھ نہیں کرتا 400 سال تک جیتا ہے
اس لیے پریشان مت ہو آرام سے جیو
جو دل چاہے کھاؤ پیو خوش رہو
کیونکہ زندگی اور موت صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔
🫢🤭😉
پہلی بار میں نے بسنت، ویلنٹائن ڈے، ایپسٹین فائلز، موسم گرما، موسم خزاں، موسم سرما، ورلڈ کپ، رمضان اور جنگ سب کچھ ایک مہینے میں دیکھا جو کہ مہینہ بھی صرف 28 دن کا تھا۔