Just finished the course “Social Media Marketing: Strategy and Optimization” by Martin Waxman! Check it out: https://t.co/nM8S6djE59 hashtag#socialmediamarketing hashtag#marketingstrategy.
میرا ماننا ہے کہ
فاشزم کا خاتمہ فاشزم سے ہی ممکن ہے۔۔۔
اس الیکشن میں PTI کو ووٹ ڈالنے والوں کا مائنڈ سیٹ کیا تھا۔
اس سے اچھی تشریح کوئی نہیں کر سکا جتنی اچھی سید مزل حسین نے اس 2 منٹ کی ویڈیو میں کی ہے۔
سنیے۔۔
(اسد آر چوہدری)
So basically this https://t.co/Yx7JbYnQ8q guy (surprise surprise) wanted the victim of abuse in KP assembly to recall in graphic detail all that was said about her. They think this is such fun!
ابھی ایک تحریک انصاف کے دوست ساتھ PSL کا میچ دیکھ رہا تھا تو وہ اچانک ایمپائر کو گالیاں نکالنا شروع ہوگیا۔
ایمپائر نے بس یہ والا اشارہ کیا تھا۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہا اسکو یہ دیکھ کر غصہ کیوں آ گیا؟ 🤔🤔
کیا آپ کو وجہ سمجھ آئی ہے؟
وزیراعظم شہبازشریف نے معاشی نظام کی مجموعی اصلاح اورحکومتی اخراجات میں بڑی کمی لانے کے لئے جامع سفارشات طلب کرلی ہیں اور ایف بی آر کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن اور آٹو میشن کے عمل کے فوری آغاز کی ہدایت کی ہے جس کی نگرانی وہ خود کریں گے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن کے لئے دنیا کا بہترین ماڈل اپنایا جائے اور اس ضمن میں بہترین خدمات کے فوری حصول کے امکانات کا جائزہ لیاجائے تاکہ ایف بی آرنظام میں شفافیت ہو، ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ہو، ٹیکس چوری ، کرپشن، سمگلنگ کا خاتمہ ہو اور خودکار نظام کے ذریعے عوام اور کاروباری برادری کے لئے آسانیاں لائی جائیں۔
بہترین کارکردگی دکھانے والے افسران اور ٹیکس دینے والے ہیروز کی پزیرائی ہو اور کالی بھیڑوں کو سزاملے۔
دورہ گوادر کے فوری بعد وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کو چئیرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ نے ٹیکس وصولیوں میں اضافے، ایکسپورٹرز کو ری فنڈ کی ادائیگی، ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے، ٹیکس چوری، ادارہ جاتی کرپشن، انسداد سمگلنگ، آٹو میشن اور معیاری خدمات کی فراہمی پراقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے ایف بی آر کی بریفنگ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن اور آٹو میشن کا عمل فوری طورپر جدید خطوط اور دنیا میں موجود بہترین ماڈلز کی بنیاد پر بنایا جائے اور اس ضمن میں بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں۔ یہ پاکستان کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ ماضی میں جو ہوگیا، اس سے ہم سبق سیکھ کر آگے بڑھیں۔ رونے دھونے سے کچھ نہیں بدلے گا۔ ہمیں چیلنج قبول کرتے ہوئے ادھار کی زندگی سے نجات حاصل کرنے کی راہ اختیار کرنا ہوگی۔ ملک کو درپیش حالات کے سب ذمہ دارہیں جبکہ قابل اور اچھے لوگ بھی ہر جگہ موجود ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ آج ہم نے محنت سے درست راستے پر سفر شروع کیا تو جلد ہی خوش حالی اور کامیابی کی منزل سے ہم کنار ہوں گے، ان شاءاللہ، وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ لائق، ایماندار اور پیشہ وارانہ قابلیت رکھنے والے افسران کو انعام دیں گے اور تحسین کریں گے۔ریونیو دینے اور غیرمعمولی ریونیو جمع کرنے والوں کو انعام دینے پر بھی غور کررہے ہیں۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے لئے میرٹ پر قابل لاگ لائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ وزارتِ داخلہ سمگلنگ کے خاتمے کے لئے پوری قوت سے کام کرے گی جس میں فوج بھی بھرپور معاونت فراہم کرے گی۔ اس عمل کی میں خود نگرانی کروں گا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے سابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر ، سیکریٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال اور ان کی ٹیم کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کی جو بنیاد ہم رکھ کرگئے تھے، آپ نے بڑی محنت سے اسے آگے بڑھایا اور اچھی پیش رفت دکھائی ہے۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ آپ کی میرٹ پالیسی سے بہت متاثر ہوں۔
چئیرمین ایف بی آر نے بتایا کہ اس مالی سال کے دوران مزید 15 لاکھ ٹیکس دہندگان کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے ہدف پر کام کررہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹلائز انوائسنگ کے لئے قانون سازی کی گئی ہے جس پر وزیراعظم نے فوری عمل درآمد کی ہدایت کی۔
اجلاس میں عطاء اللّٰہ تارڑ، مصدق ملک، علی پرویز ملک، شزا فاطمہ خواجہ، رومینہ خورشید عالم، رانا مشہود احمد خان ، احد چیمہ، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب، صدر ایچ بی ایل محمد اورنگزیب کے علاوہ سابق نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر، چئیرمین ایف بی آر، گورنر سٹیٹ بینک اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔