زندگی بہت خوبصورت ہےسچ تو یہ ہے کہ انسان ہی انسان کی دوا ہےاگر کوئی دُکھ دیتا ہے تو کوئی سکون بن جاتا ہے،کوئی نفرت کرتا ہے ،تو کوئی محبت دے کر حساب برابر کر دیتا ہےکوئی رلاتا ہےتو کوئی مسکرانے کی وجہ بن جاتا ہےکوئی ٹھوکر لگا کر گِرا دیتا ہےتو کوئی انتہائی محبت سے سہارا بن جاتا ہے
جناب فرحت احساس کی غزل
تمہیں اس سے محبت ہے تو ہمت کیوں نہیں کرتے
کسی دن اس کے در پہ رقص وحشت کیوں نہیں کرتے
علاج اپنا کراتے پھر رہے ہو جانے کس کس سے
محبت کر کے دیکھو نا محبت کیوں نہیں کرتے
تمہارے دل پہ اپنا نام لکھا ہم نے دیکھا ہے
ہماری چیز پھر ہم کو عنایت کیوں نہیں کرتے
مری دل کی تباہی کی شکایت پر کہا اس نے
تم اپنے گھر کی چیزوں کی حفاظت کیوں نہیں کرتے
بدن بیٹھا ہے کب سے کاسۂ امید کی صورت
سو دے کر وصل کی خیرات رخصت کیوں نہیں کرتے
قیامت دیکھنے کے شوق میں ہم مر مٹے تم پر
قیامت کرنے والو اب قیامت کیوں نہیں کرتے
میں اپنے ساتھ جذبوں کی جماعت لے کے آیا ہوں
جب اتنے مقتدی ہیں تو امامت کیوں نہیں کرتے
تم اپنے ہونٹ آئینے میں دیکھو اور پھر سوچو
کہ ہم صرف ایک بوسہ پر قناعت کیوں نہیں کرتے
بہت ناراض ہے وہ اور اسے ہم سے شکایت ہے
کہ اس ناراضگی کی بھی شکایت کیوں نہیں کرتے
کبھی اللہ میاں پوچھیں گے تب ان کو بتائیں گے
کسی کو کیوں بتائیں ہم عبادت کیوں نہیں کرتے
مرتب کر لیا ہے کلّیات زخم اگر اپنا
تو پھر احساسؔ جی اس کی اشاعت کیوں نہیں کرتے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
@Ha0ni1 *اگر کسی کو کچھ دینا ہے تو اسے اچھا وقت اور دعا دو کیونکہ آپ کسی کو دی ہوئی ہر چیز واپس لے سکتے ہو مگر کسی کو دیا ہوا اچھاوقت اور دعا واپس نہیں لے سکتے *
💫💫💫💫💫💫
لوگ آپ کی تعریف اس وجہ سے کرتے ہیــں کہ اللّٰــــہ سبحانہ وتعالی نے آپ کے گناہوں کو چھپا رکھا ہے....!!
آپ پر احسان اُن لوگوں کا نہیـــں ہے جو آپ کی تعریف کرتے ہیـــں بلکہ اُس ربّ العالمیــــــن کا ہے جو آپ کی بد اعمالیوں کا پردہ فاش نہیــــں کرتا ہے....
۔ *اَلسَّـلاَمُ عَلَيكُـم وَرَحمَةُاللهِ وَبَرَكـَاتُهُ🌹*
۔ *︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗︗*
خوبصورت بات *
۔ *︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘︘*
*✍رشتوں میں دو الفاظ (شکریہ) اور (معذرت) کو اپنائیں، حقیقت میں یہی دو لفظ ہیں جو رشتوں کو ٹوٹنے سے بچاتے ہیں ۔!*
خــوش رہیں، خــوشیاں بانٹیں۔
”پاک ہے وہ ذات؛ جو جسے چاہے تھوڑے سے علم کے ساتھ بلند کر کے پیشوا بنا دے، اور جسے چاہے بہت زیادہ علم کے باوجود گرا کر بے نشان کر دے۔“
(الثقات لابن حبان : ١٨٩/٨)
کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جو ہمیں اللّٰہ سے جوڑے رکھتی ہیں کچھ خواہشات کی صورت، کچھ آزمائش، کچھ صدمے اور کچھ ایسی جو انسان کبھی نہیں بھول سکتا جتنا زیادہ دکھ ہوتا ہے اتنی شدت سے ہم اللّٰہ کے اگے جھکتے ہیں
غزہ کے بچوں کا حضور ﷺ سے محبت کا انداز
1400 سال پہلے حجرت کے وقت مدینہ کے بچوں کی یاد تازہ کردی غزہ کے بچوں نے ہماری محبت آپ ﷺ ہیں
ہمارا نام آپ ﷺ سے ہے
ہمارے چہروں کا نور آپ ﷺ سے ہے
یارسول اللہ ، یارسول اللہ
صلی اللہ علیک والک و اصحابک وسلم
والعصر ان الانسان لفی خسر کا مطلب کہ بیشک انسان خسارے میں ہے عمر کی جو مدت انسانوں کو دی گئی ہے وہ برف کے گھلنے کی طرح تیزی سے گزر رہی ہے ،اس کو اگر ضائع کیا جائے یا غلط کاموں میں صرف کر ڈالا جائے تو انسان کا خسارہ ہی خسارہ ہے۔۔
2/2
ایک بزرگ کا قول ہے کہ
میں نے سورہ عصر کا مطلب ایک برف فروش سے سمجھا جو بازار میں آوازیں لگا رہا تھا، کہ رحم کرو اس شخص پر جس کا سرمایا گھلا جا رہا ہے رحم کرو اس شخص پر جس کا سرمایا گھلا جا رہا ہے.
اس کی یہ بات سن کر میں نے کہا یہ ہے.
2/1
*زندگی میں کُچھ لوگ خُوشبُو کی مانند ہوتے ہیں کہ ساتھ نہیں ہوتے پاس نہیں ہوتے نظر بھی نہیں آتے لیکن اُن کی چاہت اُن کا خلُوص اُن کی باتیں ہمیشہ ہماری سوچ میں ہمارے لفظوں میں زندگی کے ہر پہلُو میں مہکتی رہتی ہیں...*✒️ *
♥️✨🤍✨♥️
*﷽*
*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
*رَبَّ الْعَالَمِیْنَ*
ہمیں عاجزی انکساری، در گزر اور توبہ کرنے والے ان خاص لوگوں میں شامل فرما جو تیری رضا کے آگے سر جھکاتے ہیں اور جن کو تو پسند کرتا ہے۔
*آمین یا ربّـــــﷻالعالمیــــــن*
کھجور کے فوائد اور طریقہ استعمال
کھجور ایک قسم کا پھل ہے۔ کھجور زیادہ ترمصر اور خلیج فارس کے علاقے میں پائی جاتی ہے۔[3] دنیا کی سب سے اعلٰی کھجور عجوہ (کھجور) ہے جو سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ اور مضافات میں پائی جاتی ہے۔ کھجور کا درخت دنیا کے اکثر مذاہب میں مقدس مانا جاتا ہے۔
مسلمانوں میں اس کی اہمیت کی انتہا یہ ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمام درختوں میں سے اس درخت کو مسلمان کہا ہے کیونکہ صابر، شاکر اور اللہ کی طرف سے برکت والا ہے۔ قرآن مجید اوردیگر مقدس کتابوں میں جابجا کھجور کا ذکر ملتا ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ “جس گھر میں کھجوریں نہ ہوں وہ گھر ایسا ہے کہ جیسے اس میں کھانا نہ ہو“
طبی تحقیق کے مطابق کھجور ایک ایسی منفرد اور مکمل خوراک ہے جس میں ہمارے جسم کے تمام ضروری غذائی اجزاء وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
رمضان المبارک میں افطار کے وقت کھجور کا استعمال اس کی افادیت کا منہ بولتا ثبوت ہے چونکہ دن بھر روزہ رکھنےکے بعد توانائی کم ہوجاتی ہے اس لیے افطاری ایسی مکمل اور زود ہضم غذا سے کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جو زیادہ سے زیادہ طاقت و توانائی فراہم کرسکے اور کھجور یہ تمام مقاصد فوراً پورا کردینے کی اہلیت رکھتی ہے۔
*کھجور کے طبی فوائد*
شدید گرمی کے عالم میں توانائی فوری طور پر بحال کرنا ہو تو کھجور اس کے لیے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے۔
بلغم کو خارج کرتی ہے لہذا بعض ماہرین اسے تپ دق میں مؤثر قرار دیتے ہیں.
چند دنوں تک کجھور کے مسلسل استعمال سے کوڑھ کے مرض میں فائدہ ہو تا ہے.
جلی ہوئی کجھور زخموں سے خون بہنے کو روکتی ہے. زخم جلدی بھرتی ہے.
کجھور کے ساتھ کھیرا کھانے سے جسم توانا اور خوبصورت ہوتا ہے .کھجور کو دودھ میں ابال کر دینا زچگی کے بعد کی کمزوری اور بیماری کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے .
کجھور کو نہار منہ کھایا جائے تو یہ پیٹ کے کیڑے مارتی ہے.
کجھور کھانے سے عمر اضافے کے ساتھ ساتھ نظر کی کمزوری کو بڑی حد تک روکا جا سکتا ہے. خاص طور پر رات کے وقت اندھے پن کی شکایت رفع کرنے میں کجھور کی افادیت مسلم ہے.
کجھور کھانے میں احتیاطیں...
1.. کجھور کے ساتھ منقہ یا کشمش نہیں کھانا چاہیے. نہ ہی ُاسے انگور کے ساتھ استعمال کریں.
2.. نیم پختہ کجھور کو پرانی کجھور کے ساتھ نہ کھائیں.
3.. کھجور کا ایک وقت میں زیادہ استعمال ٹھیک نہیں. زیادہ سے زیادہ سات دانے ٹھیک ہیں. وہ بھی اس صورت میں جب کہ کھانے والا حال ہی میں بیماری سے نہ اٹھا ہو.
4..جس کی آنکھیں دکھتی ہوں اس کے لیے کجھور کھانا مناسب نہیں.
5.. کجھور کے ساتھ اگر تربوز کھایا جاۓ تو اس کی گرمی تربوز کی ٹھنڈک سے زائل ہو جاتی ہے.
6.. کجھور کے ساتھ مکھن کا استعمال سنت نبوی ہے.
7.. کجھور کے ساتھ انار کا پانی معدہ کی سوزش اور اسہال میں مفید ہے..