´ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات مقامات پر نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے: ”کوڑا خانہ، مذبح (ذبیحہ گھر)، قبرستان، عام راستہ، غسل خانہ، اونٹ کے باڑے اور خانہ کعبہ کی چھت پر“۔(سنن ابن ماجہ۔باب نمبر5-حدیث نمبر746)
اے میرے رب مجھے کمال علم عطا فرما
اور مجھے نیکوکاروں کے ساتھ شامل کر۔
اور آئندہ آنے والی نسلوں میں میرا ذکر خیر باقی رکھ۔
اور مجھے نعمتوں والے باغ کے وارثوں میں سے کر دے۔
(سورہ شعراء 83-85)
یو�� عرفہ کے موقع پہ مانگی جانے والی ایک دعا
اللَّہُمَّ لَکَ الْحَمْدُ کَالَّذِی نَقُولُ وَخَیْرًا مِمَّا نَقُولُ، اللَّہُمَّ لَکَ صَلاَتِی وَنُسُکِی وَمَحْیَایَ وَمَمَاتِی، وَإِلَیْکَ مَآبِی، وَلَکَ رَبِّ تُرَاثِی، اللَّہُمَّ إِنِّی أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ وَوَسْوَسَۃِ الصَّدْرِ وَشَتَاتِ الأَمْرِ
اے اللہ ! آپ ہی کی تعریف ہے، اس طرح جیسے آپ کہیں، اور اس سے کہیں بہتر جیسے ہم کہیں، اے اللہ ! آپ ہی کے لئے میری نماز، اور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرنا، اور آپ ہی کی طرف ہے میرا لوٹنا، اور اے پروردگار ! آپ ہی کے لیے ہے میری میراث۔اے اللہ ! میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں عذابِ قبر سے اور سینہ کے وسوسے سے اور حال کی پراگندگی سے۔
{جامع ترمذی۔۳۵۲۰}
کس قدر تنگ ہیں حالات نہیں دیکھے گا
جس نے آنا ہو وہ برسات نہیں دیکھے گا
یہ لکیریں تو بچھڑنے کا بہانہ ہے فقط
جو نبھائے گا کبھی ہاتھ نہیں دیکھے گا
میں بھی قائل تھا محبت میں سبھی جائز ہے
وہ بھی کہتا تھا کہ خطرات نہیں دیکھے گا
جس کو محنت کا صلہ آپ کی صورت میں ملے
کب ہوا دن یا ڈھلی رات ! نہیں دیکھے گا
جو بھی صحرا میں ترے ساتھ چلا ہو دو پل
جتنے سر سبز ہوں باغات ! نہیں دیکھے گا
مصطفی کمال
یہ تحریر بچوں کے لۓ لکھی گٸ ہے جس سے بڑے بھی فاٸد حاصل کر سکتے ہیں
*غسل کے فراٸض:*
*غسل کے تین فراٸض ہیں*
1. کلی کرنا
2. ناک میں پانی ڈالنا
3. تمام بدن پر پانی بہانا
💝💝💝💝
*غسل کی سنتیں*
*غسل کی پانچ سنتیں ہیں*
1. دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
2. استنجا کرنا
3. نیت کرنا
4. وضو کرنا
5. تمام بدن پر پانی بہانا
💝💝💝💝
*وضو کے فراٸض*
*وضو کے چار فرض ہیں*
1. منہ دھونا
2. کہنیوں سمیت دونوں ہاتھ دھونا
3. چوتھاٸی سر کا مسح کرنا
4. ٹخنوں سمیت دونوں پاٶں دھونا
💝💝💝💝
*وضو کی سنتیں*
*وضو کی تیرہ سنتیں ہیں*
1. نیت کرنا
2. بسم اللہ پڑھنا
3. تین بار دو��وں ہاتھ گٹوں تک دھونا
4. مسواک کرنا
5. تین بار کلی کرنا
6. تین بار ناک میں پانی ڈالنا
7. ڈاڑھی کا خلال کرنا
8. ہاتھ پاٶں کی انگلیوں کا خلال کرنا
9. ہر عضو کو تین بار دھونا
10. ایک بار تمام سر کا مسح کرنا
11. ترتیب سے وضو کرنا
12. دونوں کانوں کا مسح کرنا
13. پے در پے وضو کرنا
💝💝💝💝
*نواقض وضو*
*وضو آٹھ چیزوں سے ٹوٹ جاتا ہے*
1. پاخانہ پیشاب کرنا
2. ریح یعنی ہوا کا نکلنا
3. خون یا پیپ کا نکل کر بہہ جانا
4. منہ بھر کے قے کرنا
5. بیہوش ہو جانا
6. لیٹ کر یا ٹیک لگا کر سو جانا
7. دیوانہ ہو جانا
8. نماز میں اونچا ہنسنا
💝💝💝💝
*تیمم کے فراٸض*
*تیمم کے تین فراٸض ہیں*
1. نیت کرنا
2. کہنیوں سمیت ہاتھوں کا مسح کرنا
3. چہرے کا مسح کرنا
💝💝💝💝
*نماز کی شرائط*
*نماز کی سات شرائط ہیں*
1. بدن کا پاک ہونا
2. کپڑوں کا پاک ہونا
3. جگہ کا پاک ہونا
4. ستر کا چھپانا
5. قبلہ کی طرف منہ کرنا
6. نماز کا وقت ہونا
7. نماز کی نیت کرنا
💝💝💝💝
*نماز کے فراٸض*
*نماز کے چھے فرض ہیں*
1. تکبیر تحریمہ کہنا
2. قیام کرنا
3. قرأت کرنا
4. رکوع کرنا
5. سجدہ کرنا
6. آخری قعدہ تشھد کی مقدار بیٹھنا
💝💝💝💝
*نماز کے واجبات*
*نماز کے چودہ واجبات ہیں*
1. فرض کی پہ��ی دو رکعتوں کو قرأت کیلۓ متعین کرنا
2. فرض نماز کی آخری دو رکعتوں کے علاوہ باقی ہر رکعت میں سورة الفاتح پڑھنا
3. فرض نماز کی آخری رکعتوں کے علاوہ سورہ الفاتحہ کے بعد کوٸی چھوٹی سورت یا تین آیات پڑھ
4. سورة الفاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا
5. قومہ کرنا
6. جلسہ کرنا
7. دونوں قعدوں میں تشھد پڑھنا
8. ترتيب قاٸم رکھنا
9. تعدیل ارکان
10. جہری نمازوں میں جہر کرنا اور سری نمازوں میں آہستہ آواز میں پڑھنا
11. قعدہ اولی
12. لفظ سلام سے نماز سے باہر نکلنا
13. وتروں میں دعاۓ قنوت پڑھنا
14. عیدین میں چھ زائد تکبیریں کہنا
💝💝💝💝
*نماز جنازہ کے فراٸض*
*نماز جنازہ کے دو فرض ہیں*
1. چار تکبیریں کہنا
2. قیام کرنا
💖💖💖💝
*کھانے کے آداب*
1. ہاتھ دھو کر کھانا
2. کھانے کی دعا پڑھنا یعنی بسم اللہ وعلٰی برکت اللہ پڑھنا
3. اپنے سامنے سے کھانا
4. دسترخوان بچھا کر کھانا
5. برتن پر جھک کر نہ کھانا
6. برتن کو صاف کرنا
7. مسنون طریقہ سے بیٹھ کر کھانا
8. کھانا کھانے کے بعد کی دعا پڑھنا یعنی الحمد للہ الذی اطعمنا و سقانا و جعلنا من المسلمین پڑھنا
9. اکرام مسلم کرنا
10. کھانے کے بعد ہاتھ دھونا
💝💝💝💝
*پانی پینے کے آداب*
1. بسم اللہ پڑھ کر پینا
2. دیکھ کر پینا
3. بیٹھ کر پینا
4. تین سانسوں میں پینا
5. ہر سانس کے بعد الحمد للہ کہنا
6. پینے کے بعد الحمد للہ پڑھنا
*Vocinti 10mg*
💝💝💝💝
*سونے کے آداب*
1. باوضو ہو کر سونا
2. مسنون اذکار یعنی سورہ الفاتحہ . آیتہ الکرسی . سورة حم السجدہ . سورة الملک . سورة الاخلاص . سورة الفلق . سورة الناس پڑھنا
3. بستر کو جھاڑ کر بچھانا
4. سونے سے پہلے سونے کی دعا پڑھ کر سونا یعنی اللھم باسمک اموت و احیٰ
5. سونے سے پہلے مسواک کرنا
6. داٸیں کروٹ سونا
7. قبلہ کی طرف منہ کر کے سونا
8. تہجد کی نیت کر ک�� سونا
9. مسنون طریقہ پر سونا یعنی قبلہ کی طرف منہ کر کے دایاں ہاتھ سر کے نیچے رکھ کر اور بایاں ہاتھ کولہے کے اوپر رکھ کر ٹانگوں میں تھوڑا خم کر کے سونا
10. سو کر اٹھنے کے بعد یہ دعا پڑھنا الحمد للہ الذی احیانا بعد ما اماتنا والیہ النشور.
*یہ تحریر بچوں کے لۓ لکھی گٸ ہے جس سے بڑے بھی فاٸد حاصل کر سکتے ہیں احباب سے گزارش ہے کہ اپنے تمام عزیز و اقارب کو بھیجیں اور اگر اللہ پاک نے آپ کو وسعت دی ہے تو یہ پرنٹ نکلوا کر مساجد میں آویزا کریں ان شاء اللہ مستقل صدقہ جاریہ ہو گا*۔