During the election campaign in UC Baiji Shareef, along with #PPP Candidate for UC Chairman Abdul Razzaque Khan Dharejo and office bearers of PPP Taluka Pano Akil, at Pano Akil Sukkur.
Jeay Bhutto! ❤️🖤💚
#𝙅𝙚𝙚𝙩𝙆𝙖𝙉𝙞𝙨𝙝𝙖𝙣𝙏𝙚𝙚𝙧𝙆𝙖𝙉𝙞𝙨𝙝𝙖𝙣 https://t.co/KTGboQKQQR
The Sindh Government has established 20 satellite schools across the province, providing approximately 476 children with access to educational opportunities. Smart boards, e learning tools and other modern educational facilities have also been provided in digital classrooms. This initiative will further enhance access to modern teaching and learning resources, enabling special children to benefit from quality and inclusive education.
امن کے عالمی دن کے موقع پر حکومت سندھ، محکمہ ثقافت و سیاحت اور لاہوتی فیسٹیول کی جانب سے لاڑکانہ میں "امن میلے" کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی محترمہ فریال تالپور نے امن میلے میں خصوصی شرکت کی، جبکہ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ، رکن قومی اسمبلی خورشید احمد جونیجو، اراکین سندھ اسمبلی سہیل انور سیال اور جمیل سومرو سمیت دیگر رہنما بھی امن میلے میں شریک ہوئے۔
امن میلے میں معروف گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد نے امن میلے میں شرکت کی۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے شروع کی گئی صفائی مہم مسلسل جاری رہے گی۔ اس اقدام کا دائرہ کار کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے زیرِ انتظام صوبے کے دیگر علاقوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔ شہری صفائی سے متعلق مسائل اور نشاندہی شدہ مقامات سے متعلق معلومات متعلقہ حکام تک پہنچائیں تاکہ بروقت کارروائی یقینی بنائی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کے عملے کو تمام ضروری سہولیات اور مناسب ماحول فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی خدمات بہتر انداز میں انجام دے سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور متعلقہ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ صفائی کے عملے کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے تاکہ صفائی کا عملہ بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں انجام دے سکے۔
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں جاری صفائی آپریشن، سینیٹری انجینئرڈ لینڈ فل سائٹس اور جدید گاربیج ٹرانسفر اسٹیشنز کے حوالے سے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کے دوران ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے وزیر بلدیات کو کراچی میں جاری صفائی آپریشن، کچرے کی منتقلی، لینڈ فل سائٹس، جدید جی ٹی ایس اور مستقبل کے ویسٹ مینجمنٹ نظام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر صوبائی وزیر نے ہدایت دی کہ صفائی صرف کراچی تک محدود نہ رہے بلکہ صوبے کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹرز اور اضلاع میں مربوط اور مستقل بنیادوں پر صفائی کا نظام مزید بہتر بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں صفائی کی صورتحال میں بہتری نظر آ رہی ہے اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی جانب سے صفائی کے حوالے سے اچھا کام کیا جا رہا ہے۔
Participated in a multilateral dialogue with Mr. Yang Haodong, Vice Chairman of the Standing Committee of the Hunan Provincial People’s Congress, in Changsha, alongside delegates from Belarus, Russia and Mexico.
The dialogue was also attended by Special Assistant to the Chief Minister of Sindh Qassim Naveed Qamar, Pakistan’s Consul General in Guangzhou Yasir Iqbal Butt, and other government officials.
We discussed expanding Sindh–Hunan cooperation across transport, energy, infrastructure, agriculture and food, while also highlighting Sindh’s ongoing initiatives in modern and sustainable public transport.
The Polio Vaccination Campaign is currently underway across Sindh, with a target of vaccinating more than 10 million children across the province, including 2.4 million children in Karachi. The campaign will continue until September 27, with frontline polio teams conducting door to door visits to ensure that all children under five years of age receive the polio vaccine.
The Government of Sindh urges parents and caregivers to ensure that every child under the age of five receives the recommended two drops of the polio vaccine, helping protect children from polio and safeguarding their health and future.
#پولیو_فری_سندھ
The Sindh Government is strengthening education and rehabilitation for children with special needs. Nearly 20,000 students across 67 institutions receive free education, therapy, transport and a Rs3,000 monthly stipend.
With 49 digital classrooms, 20 satellite schools and sign language teacher training, we are expanding access to inclusive and modern education across Sindh.
Thousands of us said it loudly yesterday: Sindh is One. ✌🏽♥️
Art and music are our world, and our audience comes from all walks of life - political or not, with different beliefs and different ideas. But on this, we stood together:
#SindhisOne.
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ بچے کو nicvd_karachi دل میں پیوست گولی کے کامیاب آپریشن اور علاج کے بعد این آئی سی وی ڈی کراچی سے صحت یاب ہو کر ڈسچارج کر دیا گیا۔
ایک ماہ قبل تشویشناک حالت میں این آئی سی وی ڈی لائے گئے بچے کا ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے کامیابی سے علاج کیا۔ آج بچہ مکمل صحت یابی کی جانب گامزن ہے اور معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹ رہا ہے۔
الحمد لله، این آئی سی وی ڈی میں ایک اور قیمتی زندگی کو بچانے میں کامیابی حاصل ہوئی.
#ThisIsPPP
@BBhuttoZardari@AseefaBZ
Deeply saddened by the passing of His Highness Sheikh Ahmed bin Rashid Al Maktoum. My heartfelt condolences and prayers are with His Highness Sheikh Mohammed bin Rashid Al Maktoum @HHShkMohd, the entire Al Maktoum family, and all those mourning this profound loss.
At this difficult time, we feel the sorrow of our Emirati brothers and sisters as our own and stand with them in prayer and solidarity.
May Allah Almighty grant His Highness Sheikh Ahmed bin Rashid Al Maktoum the highest place in Jannah and give his family and loved ones strength and sabr in this hour of grief. Ameen.
کراچی
پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو کے برادر نسبتی (سالے) عمر انصاری کے سوئم میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہونان صوبائی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے نائب چیئرمین یانگ ہاؤڈونگ سے کثیرالجہتی ڈائیلاگ میں ملاقات ہوئی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے چین کے صوبے ہونان کے شہر چانگشا میں یانگ ہاؤڈونگ کے ساتھ کثیرالجہتی مکالمے میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی قاسم نوید قمر، گوانگ ژو میں پاکستان کے قونصل جنرل یاسر اقبال بٹ اور دیگر حکومتی حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں دیگر تین ممالک، یعنی بیلاروس، روس اور میکسیکو کے مندوبین نے بھی شرکت کی۔
ڈائیلاگ میں سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ حکومت کے اقدامات کا خصوصی طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرک بسوں اور ڈبل ڈیکر بسوں، بی آر ٹی کوریڈورز اور الیکٹرک ٹیکسیوں کے ذریعے عوامی ٹرانسپورٹ کو جدید اور بہتر بنایا جا رہا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے توانائی، ٹرانسپورٹ، خوراک اور زراعت سمیت مختلف شعبوں میں صوبہ ہونان کے ساتھ تعاون فروغ دینے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ یانگ ہاؤڈونگ نے ٹرانسپورٹ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی سمیت مختلف شعبوں میں کاروباری تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ بھر میں خصوصی بچوں کے لیے 49 جدید ڈیجیٹل کلاس رومز، 20 سیٹلائٹ اسکولز اور سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 37 اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹرز میں 49 ڈیجیٹل کلاس رومز قائم کیے گئے ہیں، جبکہ سندھ بھر میں 20 سیٹلائٹ اسکولز کا بھی افتتاح کیا گیا ہے۔ ہر بچے کو اس کی صلاحیت اور جغرافیائی محل وقوع سے قطع نظر معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا عزم ہے۔ جدید ٹیکنالوجی خصوصی بچوں کے تعلیمی تجربے کو مزید بہتر بنائے گی۔ ڈیجیٹل کلاس رومز میں اسمارٹ بورڈز، ای لرننگ ٹولز اور جدید تعلیمی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جو بچوں کو جدید ڈیجیٹل دنیا میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے میں مدد دیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈیجیٹل تعلیمی اقدامات کے ساتھ سائن لینگویج ٹیچرز ٹریننگ پروگرام بھی شروع کیا جا رہا ہے، جو اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ کرے گا۔ پاکستان سائن لینگویج کے وسیع استعمال کو فروغ دیا جائے گا۔ سندھ حکومت خصوصی بچوں کی فلاح، تعلیم اور بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپیشل ایجوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا عزم ہے کہ کوئی طالبعلم تعلیم کے سفر میں پیچھے نہ رہ جائے۔ سندھ حکومت خصوصی بچوں کی فلاح، تعلیم اور بحالی کے لیے پرعزم ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ بھر کے 67 خصوصی اداروں میں تقریباً 20 ہزار طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ خصوصی بچوں کو مفت تعلیم، بحالی، فزیوتھراپی اور اسپیچ تھراپی کے ساتھ مفت ٹرانسپورٹ اور غذائیت سے بھرپور کھانے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ خصوصی اداروں میں زیر تعلیم طلبہ کو ماہانہ 3 ہزار روپے وظیفہ دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اسپیشل ایجوکیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ بھر میں خصوصی بچوں کے لیے 37 اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ری ہیبلیٹیشن سینٹرز میں 49 ڈیجیٹل کلاس رومز قائم کیے گئے ہیں۔ اس وقت ہمارے ڈیپارٹمنٹ آف ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز کے نیٹ ورک میں 7 ہزار سے زائد طلبہ موجود ہیں۔ جبکہ دیگر شراکت داروں کے ساتھ ہم گرانٹس، معاون آلات اور دیگر مختلف طریقوں سے تقریباً 140 اداروں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان پارٹنر اسکولز اور دیگر اداروں میں زیرِ تعلیم بچوں کو ہم براہِ راست اور بالواسطہ دونوں طریقوں سے سہولیات اور معاونت فراہم کر رہے ہیں۔ ہم ایک Inclusive City کے قیام کی جانب بھی بڑھ رہے ہیں۔ تقریباً 75 ایکڑ رقبے پر قائم کی جانے والی اس Inclusive City کا بنیادی مقصد ایسا ماحول فراہم کرنا ہے جہاں کسی کی بھی دس ایبلیٹی نہ ہو۔
انسداد پولیو مہم 21 تا 27 ستمبر جاری رہے گی۔
پولیو کا کوئی علاج نہیں، لیکن پولیو ویکسین اس مرض سے بچاؤ کی بنیاد ہے۔ اپنی دہلیز پر آنے والے پولیو ورکرز کا استقبال کریں اور اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر اپنا فرض نبھائیں۔
#PolioFreeSindh
Happy Birthday to my dear brother @BBhuttoZardari ❤️🖤💚 May you continue to make us proud and may Allah Almighty bless and protect you always ❤️ love you always and forever ♾️