'Adab Waley' is an initiative to bring quality authentic literary content for souls around the globe. Follow us for daily doze of Urdu and English literature.
#AdabWaley
اپنے بچے کو نہ نفرت کا پڑھا دینا سبق
ہاتھ دشمن سے ملائے تو ملانے دینا
عزت نفس سے بڑھ کر تو کوئی چیز نہیں
جو تجھے چھوڑ کے جائے ، اسے جانے دینا
کومل جوئیہ
ادب والے کی جانب سے ایک خوبصورت نشست ایک خوبصورت اور بڑے قد کے انسان اور شاعر محسن نقوی شہید کے لیے۔ تمام سامعین کا بہت شکریہ جو آئے اور اپنے قیمتی وقت سے ہمیں نوازا۔
جو دھن ہو کر گزرنے کی
تو پھر سوچا نہیں کرتے
خصوصی شکریہ :
@SarkarNatiqShah@SikandarHashmii@hanzalashahid__
دائیں رخسار پہ آتش کی چمک وجہ جمال
بائیں رخسار کی آغوش میں خال اچھا ہے
کیوں پرکھتے ہو سوالوں سے جوابوں کو عدیم
ہونٹ اچھے ہوں تو سمجھو کہ سوال اچھا ہے
عدیم ہاشمی
کہ مسکرانا بھی پڑتا ہے فاتحانہ ہمیں
ترے شکستہ دلوں کی ہزار مشکل ہے
اُدھار خواب خریدیں اور آنکھ بیچیں نقد
یہ کاروبار ہے، اور کاروبار مشکل ہے
جمال احسانی
دیکھ تجھ پر کوئی الزام نہیں آنے دیا
اک غزل میں بھی ترا نام نہیں آنے دیا
تو نے اک دن ہمیں ناکام کہا اور ہم نے
خود کو اپنے بھی کسی کام نہیں آنے دیا
سرور خان سرور
اب کے ہم بچھڑے تو شاید کبھی خوابوں میں ملیں
جس طرح سوکھے ہوئے پھول کتابوں میں ملیں
ڈھونڈ اجڑے ہوئے لوگوں میں وفا کے موتی
یہ خزانے تجھے ممکن ہے خرابوں میں ملیں
تو خدا ہے ن�� مرا عشق فرشتوں جیسا
دونوں ا��ساں ہیں تو کیوں اتنے حجابوں میں ملیں
28 August یومِ وفات
احمد فراز