باپ کے پرانے جوتے اکثر اولاد کے خوابوں کی قیمت ادا کرتے ہیں، مگر اولاد کو اس قربانی کا احساس تب ہوتا ہے جب اپنے پاؤں میں ذمہ داریوں کے کانٹے چبھنے لگتے ہیں۔
باپ کی محبت کا المیہ یہ ہے کہ وہ ساری عمر اولاد کے لیے گھستا رہتا ہے، اور اولاد کو اس کی قدر اکثر وقت گزر جانے کے بعد آتی ہے۔ 💔
اپنے باطن کی اُس خاموش صدا کو سنو جو تمہیں حق کی جانب بلاتی ہے۔ دنیا کے شور سے ماورا، روح کی گہرائیوں میں ایک چراغ روشن ہے, اُس کی روشنی میں اپنے وجود کو پہچانو، کہ سچائی کا سفر باہر کی دنیا سے نہیں، اپنے اندر کی خاموشی سے آغاز پاتا ہے۔
مسکراتے رہو، ہنستے رہو، قہقہوں سے اپنے آنگن آباد رکھو, زندگی کسی کی اداسی پر ٹھہرنے والی نہیں۔ بہتر ہے کہ اس کے بےرحم بہاؤ میں غموں کو اوڑھنے کے بجائے خوشیوں کے چند چراغ روشن کر لیے جائیں، کیونکہ وقت تو گزر ہی جائے گا، کیوں نہ اسے مسکراتے ہوئے رخصت کیا جائے۔
بقول مشتاق احمد یوسفی ایک صاحب کہنے لگے
"یار ساری عمر ڈرتے ڈرتے ہی گزر گئی ہے۔ پہلے والدین سے، پھر اساتذہ سے، پھر افسران سے، پھر موت سے اور پھر موت کے بعد والے حساب کتاب سے"۔
میں نے پوچھا ،
"آپ نے بیوی کا ذکر نہیں کیا؟“
کہنے لگے، "ڈر کے مارے نہیں کیا🤪
وہ انتہائے عشق تھی کہ نور ﷺبے حساب تھا
میں قید و بندِ وقت سے آزاد اُس صدی میں تھا
وہ دورِ مصطفٰیﷺ تھا ، میں مدینہِ نبیﷺ میں تھا
آنے والے دور کا ہے امتی گناہگار
ہند سے یہ ہے حضورﷺ، ہے مگر سیاہ کار
مسکرا کہ آپﷺ نے کہا کہ روکنا نہیں
امتی ہے اور وہ بھی آنے والے دور کا
طے ہوا عصر کے بعد ہوگی میری حاضری
روبرو نبیﷺ کے پاس ،ہوگی میری حاضری
تصورِ عدالت نبیﷺ کیا، تو ڈر گیا
کہ جاکے کیا کہوں گا میں تو سوچ کہ ہی مرگیا
صحابی رسول ﷺنے کہا کہ بیٹھ جا یہاں
محفلِ حضورﷺ کے اصول سیکھ لے ذرا
بیٹھنا سکھا رہے تھے مجھکو وہ کہ اس طرح
چل کہ بھی دکھا رہے تھے مجھکو وہ کہ اس طرح
یہ بھی کہہ رہے تھے خوامخواہ سے منہ نہ کھولنا
بول کے بتا رہے تھے ، اس طرح سے بولنا
وہ خوش نصیب لوگ تھے جو دورِ مصطفٰیﷺ میں تھے
فضا بھی خوش نصیب تھی زمیں بھی خوش نصیب تھی
نیا نیا، کِھلا کِھلا سا نیلا آسمان تھا
پرانی طرز پر بنے نئے نئے مکان تھے
کئی گھروں میں اونٹ تھے کئی گھروں میں بکریاں
پک رہا تھا کچھ جہاں پہ جل رہی تھیں لکڑیاں
اتنے میں اذاں ہوئی تو رونگٹے کھڑے ہوئے
دل کہ جیسے کُھل گئے ہوں تالے سب پڑے ہوئے
وہ آسماں کا راگ تھا وہ دعوتِ بلال تھی
میرے لیے تو دعوت وصالی جمال تھی
دھو لیا نہا کہ میں نے وضو بھی بنا لیا
نسبتِ حضورﷺ میں نے عود بھی لگا لیا
گھر سے ہم نکل پڑے صحابیِ رسولﷺ کے
جارہے تھے سب ہی سمت مسجدِ رسولﷺ کے
وہ دھڑکنیں عجیب تھیں وہ کپکپی کمال تھی
کہ آنکھ اشکبار تھی سراپأ ملال تھی
روح تھی کہ دید کی تڑپ تڑپ تڑپ تڑپ
دل میرا دھڑک دھڑک دھڑک دھڑک دھڑک دھڑک
ہر قدم پہ گھٹ رہا تھا فاصلہ حضورﷺ سے
ہر قدم پہ گھٹ رہا تھا فاصلہ حضورﷺ سے۔
حبیب جالبؔ ¹⁹⁹³-¹⁹²⁸
دُنیا ہے کتنی ظالم ہنستی ہے دِل دُکھا کے
پھر بھی نہیں بُجھائے ہم نے دِیئے وفا کے
ہم نے سلوکِ یاراں دیکھا جو دُشمنوں سا
بھر آیا دِل ہمارا ، روئے ہیں منہ چُھپا کے
کیونکر نہ ہم بٹھائیں پلکوں پہ اِن غموں کو
شام و سحر یہی تو مِلتے ہیں ،،، مُسکرا کے
تاعُمر اِس ہنر سے اپنی نہ جان چُھوٹی
کھاتے رہیں ہیں پتّھر ہم آئینہ دِکھا کے
اُس زلفِ خم بہ خم کا سر سے گیا نہ سودا
دُنیا نے ہم کو دیکھا ،،، سو بار آزما کے
”جالبؔ“ ہُوا قفس میں یہ راز آشکارا
اہلِ جُنوں کے بھی تھے کیا حوصلے بلا کے
.......