📌 قانون شہادت کے مطابق عدالت میں فیصلہ گواہوں اور ثبوتوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، صرف باتوں یا اندازوں پر نہیں۔
یعنی سچ ثابت کرنے کے لیے ثبوت ہونا ضروری ہے۔
آرٹیکل 199 کے تحت ہائی کورٹ کسی بھی سرکاری ادارے کو حکم دے سکتی ہے کہ وہ قانون کے مطابق اپنا کام کرے۔
یعنی عام شہری عدالت کے ذریعے ادارے کو اپنی ذمے داری پوری کرنے پر مجبور کر سکتا ہے۔