I have plenty of talent and vision; I just don't give a damn ;) staffer (retd): The Frontier Post, Daily Times, The News and Express 24/7. H.H.Humphrey Fellow.
حنیف جٹ صاحب کی وفات پر دلی صدمہ ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے مخلص اور وفادار ساتھی تھے۔دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔ اللہ ت��الیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین
محمود بشیر ورک صاحب کی وفات پر دلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے ایک مخلص، باوفا اور نظریاتی ساتھی تھے، جن کی جماعت کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ آمین
کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی نے 20 افغان طلباء کو نکال دیا، نکالے جانے والے 5 طلباء فائنل ائیر کے سٹوڈنٹ تھے۔
ریاستوں کے درمیان مسائل اپنی جگہ لیکن ایسے فیصلے قوموں کی ذہنوں پر دور رس نتائج چھوڑتے ہیں جس سے اجتناب بہتر ھوگا۔۔اگر یہ انڈین سٹوڈنٹس بھی ھوتے پھر بھی کوئی تائید نہ کرتا۔۔۔ طلباء کی مستقبل ریاستی سیاست کا نظر نہی ھونا چاہیئے
KEMU Lahore has expelled 21 Afghan medical students, including seven in their final year. These students did not create political tensions or shape government policy. PM&DC and the government must reconsider this decision and allow them to complete their education. Students should be above politics.
پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے سانحے میں 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے کی خبر سن کر دل رنجیدہ ہے۔ میں غمزدہ والدین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ حکومت کو ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کرنی چاہئے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانا چاہئے۔
ملک محمد اقبال چنڑ صاحب کی وفات پر انتہائی دکھ ہوا۔ وہ ایک مخلص نمائندے تھے جنہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
میر پور ڈویژن کے انتخابات میں شاندار کامیابی پر مسلم لیگ ن کی تنظیم، کارکنان، امیدواران، کوآرڈینیٹرز مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مسلم لیگ ن کی یہ کامیابی ع��ام کے اعتماد کا ثبوت ہے۔
میں میرپور کے بہادر عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ترقی، خوشحالی اور خدمت کے ایجنڈے پر مہر ثبت کی۔ یہ جیت پاکستان اور آزاد کشمیر کی ترقی کے سفر کی علامت ہے۔
لاہور میں چھت گرنے سے 14 معصوم بچوں کے المناک جانی نقصان پر دلی رنج ہوا۔ یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ مریم نواز شریف نے مجھے بتایا ہے کہ وہ مصمم ارادے کے ساتھ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیرجانبدارانہ انکوائری کروا کر مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گی۔ اللہ تعالیٰ بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ، زخمیوں کو کامل شفا اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
اک سابق چور ، طبلہ نواز سے ملا ہبت اللہ پریشان
ملا ہبت اللہ نے بدخشاں میں جاری ٹینشن کے خاتمے کے لیے ایک اعلی سطحی کمیشن بنایا ہے ۔اس کمیشن میں طالبان کے انٹیلی جنس ہیڈ عبدالحق وثیق ، آرمی چیف فصیح الدین فطرت ، مانیٹرنگ ہیڈ شمس الدین شریعتی ، ڈپٹی وزیر داخلہ ابراہیم صدر ، اکانومی منسٹر دین محمد حنیف کے علاوہ ہلمند کےگورنر امان الدین منصور شامل ہیں ۔ کمیشن نے بدخشان کے گورنر اسماعیل غزنوی سے بھی ملاقات کر کے معلومات حاصل کی ہیں ۔
اتنے طاقتور کمیشن کی تشکیل جمعہ خان فتح کی وجہ سے ہوئی ہے ۔جمعہ خان زابل کے سابق ڈپٹی گورنر ہیں۔ یہ چھٹی کا بہانہ کر کے اپنے آبائی علاقے نسئے ڈسٹرکٹ بدخشاں پہنچے ہوئے ہیں ۔
جمعہ خان فتح طالبان تحریک میں شامل ہونے سے پہلے ، بارودی سرنگیں ناکارہ بنانے والی این جی او کا حصہ رہے ہیں ، اس سے پہلے یہ مقامی سنگر کے ساتھ طبلہ بجاتے رہے اور سنگت کرتے رہے ، مقامی سکولوں کے ٹیچر کی تنخواہیں چرانے کا الزام بھی ان پر لگا ۔ ما��ننگ این جی او کے ڈائریکٹر پر ناکام قاتلانہ حملے کے بعد یہ مفرور ہوئے اور پھر طالبان کے کمانڈر کے طور پر دوبارہ نمودار ہوئے ۔
اب یہ اتنے اہم ہو چکے ہیں کہ ملا ہبت اللہ کو ان کے پیدا کردہ مسائل ��ل کرنے کے لیے طاقتور طالبان راہنماؤں پر مشتمل کمیشن بنانا پڑا ہے ۔ جمعہ خان فتح نے کسی بغاوت یا لڑائی شروع کرنے کا امکان رد کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حاجی بشر نورزئی طالبان کے فائنانسر اور مالدار ترین شخصیت سمجھے جاتے ہیں ۔ ان کا تعلق ملا ہبت اللہ کے نورزئی قبیلے سے ہے ۔2022 میں امریکی قید سے رہائی کے بعد حاجی بشر نورزئی کو بزنس کے بہت سے لائسنس اور رعایتیں دی گئی ہیں ۔ تاجک اکثریتی صوبے تخار میں بشر نورزئی نے مائننگ سیکٹر پر اپنا کنٹرول بنا لیا ہے ۔ بدخشاں میں یہی کنٹرول حاصل کرنا بشر نورزئی کی خواہش ہے ۔
طالبان نے اقتدار میں واپسی کے بعد مقامی کمانڈروں کو وسیع اختیارات دیے تھے ۔ ان وقتی اختیارات کو آہستہ آہستہ قندھار میں ملا ہبت اللہ کے سیٹ اپ نے واپس لینا شروع کیا ۔ نان پشتون علاقوں میں پشتون اور قندھاری انتظامیہ کی تقرریوں نے مسائل پیدا کیے ہیں ۔ صدیوں سے مائننگ اور قیمتی پتھروں پر مقامی تاجک آبادی کا کنٹرول ہے ۔ یہ کنٹرول ہاتھ سے جاتا دیکھ کر شدید بے چینی ہے ۔ اس بے چینی کا چہرہ جمعہ خان فتح بن چکے ہیں ۔ طالبان کے آرمی چیف فصیح الدین فطرت کا تعلق بھی بدخشاں سے ہے ۔ فطرت کی ثالثی کوششیں بار بار ناکام رہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گیم آن ہے ، اپنے اندرونی مسائل افغان خود حل کر لیں گے ۔ سوچ اپن بس یہ رہا ہے کہ ہر ملک میں کوئی نہ کوئی پنجابی ضرور ہوتا ہے ، افغانستان کے پنجابی ہونے کا اعزاز بہت محنت سے قندھاری اپنے نام کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ پاکستان میں ٹی ٹی پی ، پی ٹی ایم اور بلوچ علیحدگی پسند وسائل لوٹنے کا الزام پنجابی فوج اور لاہور پر لگاتے ہیں ۔
کابل مین کسی ڈیزائن کی حکومت ہو یہ ہر فوج اور پنجاب مخالف تحریک اور ��وچ کی بڑی امی بنی رہتی ہے ۔ خود افغانستان میں باقی چھوٹی قومیتوں کے لیے افغانستان کے پشتون /قندھاری پنجابی بننے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ۔
کتنے سپیڈ بریکر اور بارودی سرنگوں سے ہمارے دیس کو اور گزرنا ہے
امریکہ ایران تو ہو گیا جو ہونا تھا ، شوٹنگ رہتی ہے ، پاکستان نے سعودی ایران انڈرسٹینڈنگ بھی کرائی ہے ، مزے ماہیا تب آئیں گے جب یہ ان فولڈ ہوگی ۔ آگے کا راستہ بہت ناہموار ہے اور اس میں بہت سپیڈ بریکر ہیں ۔ یہ سارے ہمیں کراس کرنے ہیں ۔
اس معاہدے کا پہلا نتیجہ یہ آنا ہے کہ ایران کے اندر پاو�� شفٹ آنا ہے ، طاقت کا مرکز پاسداران اور انتہا پسندوں سے اعتدال پسندوں کی طرف جائے گا ، ایرانی معیشت جس طرح چلائی جا رہی تھی وہ سارے جگاڑ زیادہ تر پاسدارن کے سیٹ اپ نے کر رکھے تھے ۔ پابندیاں ہٹنے کے بعد اعتدال پسندوں یا کہ لیں ایرانی حکومت کے پاس وسائل آئیں گے ۔
جب ایسا ہو گا تو پاسداران پر بہت سی روک بھی لگیں گی ۔ یہ روک لگنی اس لیے بھی ضروری ہیں کہ انقلابیوں کے عزائم پر روک لگے گی تو ریجن میں مسائل اور تناؤ کم ہو گا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے اندر بلوچ علیحدگی پسندوں نے بلوچستان کو معاشی طور پر ایک فیل صوبہ بنانے کی حکمت عملی اختیار کر رکھی ہے ۔ ایسا صوبہ جہاں کاروبار کرنا ناممکن ہو جائے ، روڈ پر حکومت رٹ کھو دے ، ٹرانسپورٹ ، مال کی ترسیل ناممکن ہو جائے ۔ ایسا ہوا یا ہوتا دکھائی دیا تو بلوچستا�� میں اک لسانی تقسیم اورتناؤ سامنے آئے گا ۔
اس کا دوسرا پہلو یہ ہے کہ ہرمز کے بلاکیڈ نے ایران کو پاکستانی بندرگاہوں اور چین تک زمینی راستے کی سٹریٹجک اہمیت عملی طور پر سمجھا دی ہے ، ان راستوں کی حفاظت اب ایرانی مفاد میں ہے ۔
اس مفاد کو سمجھنے کے لیے سعودی ایرانی پاکستانی انڈرسٹینڈنگ کو تصور میں لائیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پاکستان کے بدامنی کے شکار دونوں صوبوں کی سرحد افغانستان سے لگتی ہے ، مسلح گروپ افغانستان کی سرزمین پر موجود ہیں اور پناہ گاہوں کے علاوہ وہاں ٹریننگ کیمپ بھی چلا رہے ہیں ۔
چین نے پاک افغان مذاکرات ارومچی میں کرائے جو چینی مسلمان صوبے سنکیانگ یا شنجیانگ کا دارالحکومت ہے ۔ چینی عسکریت پسند افغانستان میں موجود ہیں ، اور یہ مسلح تحریک کی نوعیت مکمل طور پر تبدیل کر رہے ہیں جس کی وجہ سے چین شدید پریشان ہے ۔ اور صورتحال کا حل چاہتا ہے ۔ اس حل کے لیے چین وزیرداخلہ سراج حقانی والا روٹ لے رہا کہ یہی لینا بنتا ہے ۔ حج کے دوران سراج حقانی نے سعودی عرب میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ اک مشکل صورتحال ہے �� اکانومی پاکستان چین ایران سب کو اکٹھا کر رہی ہے ، سعودی عرب کے ساتھ سٹریٹجک دفاعی معاہدہ کئی رخ سے مددگار ہے ۔
افغان طالبان نے اپنے ملک میں امن قائم کیا ہے کنٹرول ثابت کیا ہے ، اکانومی اور میگا پراجیکٹ پر ان کا فوکس دکھائی دیتا ہے ، یہ حکومت قائم رہنی چاہئے ۔ ان شرارتی اور احمق عناصر کا علاج ہونا چاہئے جو مسلح گروپوں کے ساتھ اپنا تعلق ، مز�� اور نظریہ چھوڑنے پر آمادہ نہیں اور سب کو آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں ۔
صورتحال کو اگر افغان طالبان نے نہ سمجھا تو سنٹرل افغانستان میں ایک نئے ایرانی پلئر کی اینٹری ہو گی ، ہزارہ جات (ہزاروں کا علاقہ ) کی لوکیشن ایسی ہے کہ کسی ہمسایہ ملک کی سرحد نہ لگنے کے باوجود یہی علاقہ افغانستان کی زیادہ تر نسلی لسانی اکائیوں کو ملانے والی گزرگاہ ہے ۔ ایران کے تربیت یافتہ شام کی جنگ کا تجربہ رکھنے والے ہزاروں فائٹر اک مصیبت کھڑی کر سکتے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سوال ادھر یہ ہے کہ کوئی بھی ایسا کیوں چاہے گا ، جب امریکہ ایران معاہدہ اس نیت کے ساتھ کیا گیا ہے کہ اعتدال پسند مضبوط ہوں تو دوبارہ کسی پراکسی کو کنٹرول کرتے پاسداران کا اختیار کیوں بڑھنے دیا جائے گا ۔ ہمارا ریجن اک کروٹ لے رہا ہے ۔
اس ریجنل شفٹ میں بارودی سرنگیں ہیں ، سپیڈ بریکر ہیں ، جنگوں سے اکتائے ہوئے ملکوں قوموں کی اگلی نسلوں کا مستقبل ہے ۔
شدت پسندی تعصبات کو انکار کریں ، سروائیو کریں ، اس شفٹ کو ہوتا دیکھیں اور اپنے آپ کو اچھے وقت کے لیے تیار کریں ۔ فائدہ آپ کو نہ بھی ملا تو ہماری اگلی نسل کو بہتر حالات ملیں گے ۔
The US, Israel and Iran have all bumbled through this war and missed opportunities, but Pakistan deserves great credit for consistently working very hard as an intermediary for peace between capricious and obdurate enemies. Bravo, @CMShehbaz and COAS Munir.
مری میں گاڑی میں آگ لگنے کے المناک حادثے میں دس قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجیدہ ہے۔ میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین۔
مظفرآباد میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر کے سانحے اور اس میں سوار تمام اہلکاروں کی شہادت پر میں بہت رنجیدہ ہوں۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں غمزدہ خاندانوں اور افواجِ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ قوم مادرِ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ دعا ہے کہ اللّہ رب العزت شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل سے نوازے۔ آمین
مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا ہیڈ اور ایم این اے اظہر لغاری صاحب کے نوجوان فرزند صفدر لغاری کے انتقال پر دلی دکھ ہوا۔ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں اظہر لغاری صاحب اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
بلوچستان میں معصوم جانوں پر ہونے والا بزدلانہ وار پوری قوم کے دل پر حملہ ہے۔ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم غیر متزلزل ہے۔ میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین