*عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کا پیغام*
پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پوری قوم، بالخصوص اہلِ ایمان کو رحمتِ عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے عظیم اور بابرکت موقع پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
حضور اکرم ﷺ کی تشریف آوری پوری انسانیت کے لیے اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور رحمت ہے۔ آپ ﷺ نے انسانیت کو محبت، اخوت، عدل، مساوات، برداشت، رحم اور حق و انصاف کا ایسا جامع نظام عطا فرمایا جس کی مثال پوری انسانی تاریخ میں نہیں ملتی۔
بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کا بنیادی نظریہ بھی ایک ایسے پاکستان کی تعمیر ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہو، کمزور کو طاقتور کے مقابلے میں انصاف ملے، ریاست عوام کی خدمت کرے اور ہر شہری کو بلاامتیاز عزت، آزادی اور بنیادی حقوق حاصل ہوں۔ یہ وہی اصول ہیں جن کی عملی تصویر ہمیں ریاستِ مدینہ کے نظام میں نظر آتی ہے۔
نبی کریم ﷺ نے اپنے عمل اور کردار سے واضح فرمایا کہ کسی معاشرے کی حقیقی طاقت اس کے کمزور، غریب اور بے سہارا افراد کے تحفظ میں ہے۔ آپ ﷺ نے عدل کو معاشرے کی بنیاد بنایا اور انسانوں کے درمیان رنگ، نسل، زبان، قبیلے اور حیثیت کی بنیاد پر تفریق کی نفی فرمائی۔
آج عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر ہمیں صرف چراغاں اور تقریبات تک محدود رہنے کے بجائے سیرتِ طیبہ ﷺ کے حقیقی پیغام کو اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی کا حصہ بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔
ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ،
ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کو یقینی بنائیں گے۔
کمزور، غریب اور محروم طبقات کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔
ظلم، ناانصافی، جھوٹ، کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف آواز بلند کریں گے۔
ایک دوسرے کے مذہبی، انسانی اور شہری حقوق کا احترام کریں گے۔
ریاستِ مدینہ کے اصولوں کی روشنی میں فلاحی اور انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کے لیے کردار ادا کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف اس بابرکت موقع پر ملک میں امن، اتحاد، اخوت اور بھائی چارے کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتی ہے۔ موجودہ حالات میں قوم کو تقسیم اور نفرت کے بجائے رسول اکرم ﷺ کے اسوۂ حسنہ سے رہنمائی لیتے ہوئے اتحاد، برداشت اور باہمی احترام کا راستہ اختیار کرنا ہوگا۔
پی ٹی آئی اس امر پر بھی زور دیتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں سمیت ہر شہری کے بنیادی، آئینی اور انسانی حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔ نبی کریم ﷺ نے مدینہ کی ریاست میں مختلف مذاہب اور طبقات کے حقوق کا تحفظ کرکے ایک ایسا مثالی معاشرہ قائم کیا جو آج بھی پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
آج ہم اپنے پیارے نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں درود و سلام پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کو امن، استحکام، خوشحالی اور حقیقی آزادی عطا فرمائے، ملک کو بحرانوں سے نجات دے، عوام کی مشکلات آسان فرمائے اور ہمیں سیرتِ رسول ﷺ پر حقیقی معنوں میں عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
پاکستان تحریک انصاف اس بابرکت دن کے موقع پر پوری قوم سے اپیل کرتی ہے کہ عید میلاد النبی ﷺ کی خوشیوں کو امن، محبت، خدمتِ خلق اور مستحق افراد کی مدد کے ساتھ منایا جائے اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر نافذ کرنے کا عہد کیاجائے۔
خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی سیرتِ طیبہ ہی انسانیت کےلیے کامل رہنمائی اور کامیابی کا راستہ ہے۔
منجانب:مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ
ٹرینڈ الرٹ 🚨
انصافینز سب یہ ٹرینڈ #ContemptOfCourt شروع کریں اور سپریم کورٹ سے مطالبہ کریں کہ حکومت پر فوری طور پر توہین عدالت لگائیں۔
سوشل میڈیا اس پر بھرپور آواز اٹھائیں
🚨 انمول پنکی کا انکشاف
مجھ سے زبردستی بیانات دلوائے جا رہے ہیں کہ آپ کہیں کہ آپ بنی گالا میں سامان دے کر آتی رہی ہو
یہ بے شرم فیصلہ ساز اس قدر گر چکے ہیں کہ اب دوبارہ سے عمران خان کے خلاف اس قسم کی گھناؤنی سازشیں کررہے ہیں
تشدد کرکے زبردستی جھوٹے بیانات دلوانے کی کوشش کی جا رہی ہے اور بنی گالا کا نام زبردستی شامل کروایا جا رہا ہے۔ اگر یہ سچ ہے تو یہ صرف ایک گندے نظام کی نشانی نہیں بلکہ سیاسی انتقام اور اداروں کے غلط استعمال کی بدترین مثال ہے۔ پہلے سے گندا نظام اب مزید ننگا ہو چکا ہے۔
”ایک عام اہلکار کے ایک سادہ سے جملے پر آپ برس پڑے مگر عاصم منیر نے وردی پہن کر پورے ملک پر قبضہ کر رکھا ہے، اس پر آپ کی چوں نہیں نکلتی۔ وردی پہن کر عدلیہ یرغمال بنا لی، عوامی مینڈیٹ لوٹ لیا اور 3 سال سے عوامی لیڈر کو اغواء کرکے جیل میں رکھا ہوا ہے، اس پر کیوں نہیں بولتے ؟ اس عام اہلکار کی جگہ اگر کوئی میجر یا کرنل ہوتا تو آپ کی آواز نہ نکلتی اور خاموشی سے گزر جاتے۔“
شہباز گل
@SHABAZGIL
اسرائیل میں قید 11000 فلسطینیوں کو 90 دن میں پھانسی دینے کا بل پاس ہونے پر پاکستان اور عرب حکمران گونگے ہو گئے ۔ جماعت اسلامی ' فضل الرحمان سمیت مذہبی علمبرداروں کی زبانوں کو لقوہ مار گیا
اس پر بھارتی اینکر روبیکا لیاقت نے وہ بولا کہ دل چیر کر رکھ دیا
ڈوب مرو بے شرمو
بریکنگ نیوز 🚨
انٹرنیشنل میڈیا پوری دنیا کو بتا رہا ہے!!
جو عاصم ریجیم خود کو پیس میکر کہتا اسی ریجیم نے عمران خان کو غیر قانونی قید کیا ہؤا ہے, ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں عمران خان پر!!
انٹرنیشنل میڈیا نے جھوٹا بیانیہ اڑا دیا!🔥
اسکو پھیلائیں 🛑
یہ ویڈیو کس کی ہے کہا کی ہے پتا نہیں لیکن جب اس کو دیکھ تو دل چیر دیا اللہ تعالیٰ ایسے بے غیرتوں کو تباہ و برباد کرے ۔ زیادہ سے زیادہ شئیر کرئے تاکہ اس کا ازالہ ہوسکے ۔
#Ceasefire
بریکنگ : ایران دنیا کا پہلا ملک بن گیا جس نے 190 ملین ڈالر پر مشتمل امریکی ففتھ جنریشن اسٹیلتھ F-35 جنگی جہاز کو فقط 3 ہزار ڈالر مالیت کے مقامی ایرانی ساختہ اینٹی ایئرُڈیفنس سے نشانہ بنایا ۔ فقط اس جہاز کو ریڈار سے لاک کرنا ہی بڑی بات تھی ایران نے کامیابی سے ہٹ کرکے دکھایا جس کا اعتراف خود سی این این کر رہا ہے
اس خبر کو وائرل کرنا آپکے ہاتھ میں ہیں
وائرل کرنا آسان ہے
ابھی ری پوسٹ کریں لائک کریں
دیکھتے جائیں ایک گھنٹے بعد یہی پوسٹ دیکھیں وائرل ہوا ہوگا
بندوقیں لے کر وزیر اعظم ہاوس میں گھسے اور وزیر اعظم کو اغواہ کیا نواز شریف ساری زندگی وزیر اعظم کے عہدے کا تقدس پامال ہونے کا دکھ سناتا رہا لیکن سبق نہ سیکھا اور پھر انہی کے ساتھ مل کر سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہر سازش میں شامل ہے۔۔۔