جماعت دعوت و تبلیغ کے امیر مولانا نذرالرحمن صاحب کے انتقال کی وفات دینی،دعوتی اور اصلاحی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔انا للہ وانا الیہ راجعون
مولانا مرحوم نے اپنی زندگی دین کی دعوت و تبلیغ، اشاعت اسلام اور اصلاحِ امت کے لیے وقف کر رکھی تھی،وہ محض دعوت و تبلیغ ہی نہیں بلکہ تعلیم و تعلم اور سلوک و احسان کے میدان میں بھی نمایاں مقام رکھتے تھے،ان کی دینی، علمی اور دعوتی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی۔
اللہ تعالیٰ آپ کی دینی و دعوتی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،آپ کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان،اہل خانہ، متعلقین اور تبلیغی جماعت کے احباب کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین
ووٹ چوری کرکے علماء کو ہرایا
پاکستانی میڈیا اخبارات سوشل میڈیا یہاں تک پوری ریاستی مشینری استعمال کر کے دیکھ لیا، زور و زر بھی آزمایا
لیکن پہر بھی تم پاکستان کے عوام کی دلوں سے علماء کرام کی محبت نہیں نکال پائے
دیکھتے ہیں کب تک تم ریاست پر مسلط رہ سکتے ہو
حضرت مولانا عبد الغفور قاسمی سندھی رح فرماتے تھے کہ آج کے حکمرانوں سے انگریز اچھے تھے کیونکہ انگریز خد تو تھے لیکن اب جو حکمران ہیں وہ انگریزوں کے بھی پٹھو ہیں۔
مشہور کہاوت ہے کہ اُلّو کے پٹھے سے اُلّو اچھا ہوتا ہے۔
إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ○
بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے
مفتی اویس عزیز صاحب اور قاری افتخار حسین صاحب کی گرفتاری نے انگریزوں کے دور میں مالٹا کی جیل میں شیخ الہند کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کی یاد تازہ کر دی۔
#مولانا_آئین_کےپاسبان#کالےچینلز_فلاپ_ہوگئے
#گورنرہاؤس_نائٹ_کلب
#معدنیات_سمگلنگ_بندکرو
#شہداء_کی_توہین_نامنظور
بات کرو سلیقے کے ساتھ اور دلیل سے کرو !
کبھی میرے نام پہ پلازے اور فیکٹریاں الرٹ ہو جاتی ہیں۔ کبھی ہوٹل الاٹ ہو جاتیں ہیں۔
شرم آنی چاہئے تم کو اس قسم کی حرکتیں کرتے ہوئے۔
مولانا فضل الرحمٰن 💪🔥
ریاست ماں جیسی ہے،لیکن ماں پر 1971ء میں چھری چلال کر کس نے ذبح کیا؟ اور دوٹکڑوں میں تقسیم کیا؟
اس کا ذمہ دار کون تھے؟ قوم کو بتائیں، اور کسی کو اس جرم کی سزا ملی؟
اور تم مولانا فضل الرحمن صاحب کو ماں کی تقدس کا درس
دے رہے ہوں۔
۔۔۔۔۔۔(الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے)۔۔۔۔۔۔
اہل حق کے لیے ہتھکڑیاں اعزاز ھوا کرتی ہیں، انہیں جیل گولی موت سے نہیں ڈرایا جا سکتا
لیکن یہ بات وہ بزدل کیا جانیں جو تھوڑا سا پریشر آنے پر اپنی بیوی بیٹیوں کو تنہا چھوڑ لندن بھاگ جایا کرتے ہیں،
اور ہم نے لقمان کو دانائی عطا کی تھی، (اور اُن سے کہا تھا) کہ اللہ کا شکر کرتے رہو۔ اور جو کوئی اللہ کا شکر اَدا کرتا ہے، وہ خود اپنے فائدے کے لئے شکر کرتا ہے، اور اگر کوئی ناشکری کرے تو اللہ بڑا بے نیاز ہے، بذاتِ خود قابلِ تعریف۔
﴿سورۃ لقمان ، ۱۲﴾
کہا جاتا ہے کہ مولانا صاحب کو افغانستان چلے جانا چاہیے۔ اگر افغانستان ان کو بہت عزیز ہے،افغانستان پشتونوں کا بھی وطن ہے، افغانوں کا بھی وطن ہے۔ پاکستان میں بھی یہاں پڑوس میں پشتون رہتے ہیں، ان کو تو ہم سنبھال لیں گے،لیکن تم بتاؤ اپنا نسب نامہ، تم اپنی تاریخ بتاؤ۔ تمہارے آباؤ و اجداد کل بھی انگریز کے وفادار تھے یا نہیں؟ تمہاری تعلیم و تربیت آج بھی وہی ہے یا نہیں جو انگریز نے دی تھی؟
تو پھر آپ کو بھی پاکستان میں رہنے کا حق حاصل نہیں ہے، جاؤ برطانیہ چلے جاؤ، وہی تمہاری اقامت گاہ بن سکتی ہے۔
اٹھارہ سو تین سے لے کر انیس سو سینتالیس تک میرے آباؤ و اجداد نے اس سرزمین کی آزادی کے لیے خون پیش کیا ہے، جس سرزمین پر آج تم حکومتیں کر رہے ہو اور عیاشیاں کر رہے ہو،یہ سرزمین میرے آباؤ و اجداد اور میرے اسلاف کے خون سے رنگی ہوئی ہے۔ تمہارا کردار کیا ہے یہاں؟ اپنا ملک خون میں ڈوبا ہوا ہے اور بیرونِ ملک ریڈ کارپٹس کو انجوائے کر رہے ہو اور تمہارے پاس ہے کیا؟ تمہارا بیانیہ کمزور ہے، تمہارا مقدمہ کمزور ہے،تمہیں پتا نہیں کہ تم کس کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہو، ہم پاکستان کے مفاد کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کیا ہوتی ہے، تم مجھے بتاتے ہو کہ ریاست کا مقام کیا ہوتا ہے۔ ریاست کو آپ لوگوں نے بدنام کیا ہے۔ اچھی بھلی ماں ہے، لیکن اگر اس پر سوالات اٹھے ہیں تو تمہارے کردار کی وجہ سے اٹھے ہیں۔ پھر ناراض بھی ہوتے ہو۔ میرا کوئی جھگڑا نہیں ہے، میرا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے۔
مولانا کیخلاف پروپیگنڈے اور ہتھکنڈے ناکام ہوئے تو فیک معافی پھیلا دی ، یاد رکھیں! جمعیت کی سرشت میں جھکنا نہیں بلکہ ببانگ دہل اذانِ حق کہنا ہے.....
#نوکر_ہی_رہو
حکمرانوں کا گورنر راج اور ایمرجنسی کے جواز کے لیے بیانیہ عوام کے اعتماد کے لئے کافی نہیں ہے2001ء سے 2010ء تک اور 2010ء سے 2026ء تک دہشت گردی کے خلاف مکمل سرکاری اور ریاستی وسائل کے استعمال کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ حکومتی فیصلوں کو صرف غلط نہیں بلکہ موجودہ اقدامات کو مشکوک اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتا ہے۔
جمعیۃ علماء اسلام کی مجلس شوری نے ان اقدامات کو مضحکہ خیز قرار دیا کہ مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت نے 2017ء میں فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا اور آج مسلم لیگ (ن) ہی کی حکومت میں فاٹا کو صوبے کے نظام سے نکال کر دوبارہ مرکز کے کنٹرول میں دے دیا ہے۔ عوام کے دل و دماغ میں شکوک پیدا ہونا ایک فطری عمل ہے کہ دہشت گردی ان اقدامات کے لیے جواز ہے اور صوبے کے معدنی ذخائر پر قبضہ کرنا ان کا اصل مقصد ہے۔ اس طرح صوبے اور صوبے کے عوام کو محروم کرکے معدنی ذخائر کو اپنے مفادات تک محدود کر دیا گیا ہے اور عالمی قوتوں کی ہمارے وسائل تک رسائی سے قوم کو بے خبر رکھا جا رہا ہے۔
چنانچہ جمعیۃ علماء اسلام اپنی اس تجویز کا اعادہ کیا ہے کہ پارلیمنٹ کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرکے نمائندگانِ قوم کو اپنے اقدامات سے آگاہ کرے۔ ان اقدامات کے پیچھے حکومت کی حکمتِ عملی سے پارلیمنٹ کو آگاہ کرے اور اراکین کو تجاویز دینے کا موقع دیا جائے۔
جمعیۃ علماء اسلام جس طرح گورنر راج اور ایمرجنسی کے اقدام کو ملک کا سیاسی نقصان اور اسے بلاجواز سمجھتی ہے، اسی طرح اس حوالے سے جو کونسل تشکیل دی جا رہی ہے، جمعیۃ علماء اسلام کا کوئی رکن اس میں شامل نہیں ہوگا۔
حکومت ہٹانا، نیا نظام بنانا اور انتقالِ اقتدار طاقت کے ذریعے یا عوام کے ذریعے ہوگا اس بات کو واضح ہونا چاہیے۔ آئین کو یا قانون کو غلط طور پر استعمال کرنا اور یہ کہنا کہ ہم نے آئینی پروسیجر کو مکمل کیا ہے، تو جناب ذوالفقار علی بھٹو مرحوم کے زمانے میں بھی اور بعد میں آصف علی زرداری صاحب کے زمانے میں بھی جب ایسے اقدامات ہوئے جہاں وفاق نے مخالف حکومتوں کو برطرف کرنے کے لیے یہ اقدام کیا، اس وقت بھی تو آئین ہی کا سہارا لیا گیا تھا اور کیا اس وقت مسلم لیگ یا ان کے کچھ اور اتحادی اس کے حق میں تھے؟
اس وقت طاقتور قوتوں کے فیصلے کے تحت طاقت کا استعمال ہو رہا ہے اور صدرِ مملکت نے نہ تو قانونی طریقۂ کار کی پیروی کی اور نہ ہی اپنے اطمینان کا اظہار کیا، بس دستخط کر دیے، جو آئینی تقاضوں کی نفی کرتے ہیں۔
آج ایک بار پھر صوبہ خیبر پختونخواہ میں گورنر راج نافذ کیا گیا ہے،ایک صوبہ ہے آدھے میں گورنر راج اور آدھے میں ایمرجنسی ہے،دو ہزار سترہ میں جب فاٹا کو صوبہ خیبر پختونخواہ میں ضم کیا جا رہا تھا تو ہم نے ایک اختلاف رائے کیا تھا کہ فاٹا کے عوام سے پوچھا جائے، لیکن فاٹا کے عوام سے نہیں پوچھا گیا،میاں نواز شریف صاحب کے ذہن میں انضمام فاٹا عوام کے فائدہ میں تھا، آخرکار وہ صوبہ بن گیا اس صوبہ کے پہاڑ اور اس پہاڑوں کے نیچے معدنی ذخائر زخائر وہ صوبہ خیبر پختونخوا کی ملکیت بن گئے، انضمام کے بعد ان تمام ذخائر اور وسائل پر صوبہ کے عوام کا حق ثابت ہو گیا، آج کیا وجہ ہے کہ پورے صوبہ میں گورنر راج نہیں لگایا جا رہا اور صرف قبائلی علاقہ سابق فاٹا اور چار ضلعے صرف یہ بتانے کے لیے،یہ دھوکہ دینے کے لیے قوم کو کہ یہاں تو بدامنی ہے، اگر بدامنی ہی وجہ ہے تو آج کل تو آپ کو کرم ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی میں زبردست مار پڑ رہی ہے اس کو کیوں باہر رکھا ہے؟
آپ کی چوری ہم جانتے ہیں، بدامنی کی بات کرتے ہو، دہشت گردی کی بات کرتے ہو، اگر بات بدامنی کی ہے تو بلوچستان کے حالات خیبر پختونخوا سے زیادہ خراب ہیں، اگر گورنر راج اس لیے لگایا جا رہا ہے کہ بدامنی ہے، اگر ایمرجنسی اس لیے لگائی جا رہی ہے کہ بدامنی ہے تو پھر اس کا زیادہ حقدار صوبہ بلوچستان ہے،جہاں اپوزیشن کی حکومت ہو آپ وہاں پر ان کی حکومت کو اڑانے اور وہ فاٹا جس کے ذخائر و وسائل صوبے کا حصہ بن چکے تھے آپ نے ایمرجنسی لگا کر ان کے تمام وسائل کو وفاق کے تابع بنا دیا ہے، کل جس ہاتھ سے آپ نے ان کو کچھ دیا تھا آج دوسرے ہاتھ سے آپ نے واپس چھین لیا ہے۔ یہ ملک تمہاری ملکیت ہے؟ تمہارے باپ دادا کی ملکیت ہے؟ یہ عوام تمہارے نوکر ہیں؟ عوام تمہیں جانور نظر آتے ہیں؟ جیسا چارہ چاہو ان کے سامنے ڈال دو، یاد رکھو! آپ کے اس غیر جمہوری اور جابرانہ اقدام کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔
جب پاکستان نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا تو سب سے پہلے جمعیۃ علماء اسلام نے اس کی تائید کی،جب ترکی اس میں شامل ہوا تو اس وقت بھی ہم نے تائید کی، اس لئے کہ جمعیۃ علماء اسلام کا منشور وزارتِ خارجہ کے اصولوں کی روشنی میں ایک اسلامی بلاک کی بات کرتا ہے۔
لیکن وہ راستہ بھی رک گیا، اور آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ جس ایران اور مصر نے اس اتحاد میں شامل ہونا تھا، وہ سلسلہ رک گیا ہے، اور سعودی عرب پر حملے ہو رہے ہیں،حرمین پر حملے ہوئے ہیں،مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پر راکٹ آئے ہیں، دو تین دن قبل ریاض میں ہوائی اڈے پر راکٹ آئے اور احرام کے اندر عمرہ کرنے والے لوگ جو قطار میں کھڑے تھے، شہید ہو گئے۔
ایسے حالات میں ہم اس قسم کے جارحانہ حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اور سعودی حکومت ہو یا عوام ہم ان کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں،حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرنے کے لیے بھی ان شاء اللہ سب سے آگے ہوں گے۔
افغانستان کے ساتھ لڑائی پوری مغربی سرحد بند ہو گئی، تجارت بند ہو گئی، لوگوں کے روزگار اور کاروبار تباہ ہو گئے، چین ہمارے اوپر اعتماد ختم کر چکا ہے، اور میں کہتا ہوں اگرچہ ابھی تک آن ریکارڈ کوئی بات نہیں ہے، باضابطہ پر کوئی بات نہیں ہے لیکن تم نے جو ایمرجنسی لگائی ہے فاٹا کے علاقوں پر یہ وہاں کے معدنی ذخائر پر قبضہ ہے اور صرف قبضہ ہی نہیں امریکیوں کے ساتھ جو تم نے سودے کئے ہیں اور جس طرح ہماری سر زمین پر ہمارے وسائل کا مالک تم امریکہ کو بنا رہے ہو اور ان کے سرمایہ کاری کے لیے راستے کھول رہے ہو اور اس کے بدلے میں اگر کچھ سکے آپ کو مل جائیں اور آپ اکتفا کرنے کی طرف جا رہے ہو، یاد رکھو! یہ سیاست اب ہمیں قبول نہیں ہے اور چین اور روس کو اس پر تحفظات ہیں، خطے میں آپ باہر کی قوتوں کو لا رہے ہیں میں کہتا ہوں ملٹی نیشنل کمپنی آتی ہیں، امریکہ میں بھی جاتی ہیں، یورپ میں بھی جاتی ہیں، چائنا میں بھی جاتی ہیں، روس میں بھی جاتی ہیں، سرمایہ کاری کرتی رہتی ہیں لیکن کیا وجہ ہے کہ افغانستان میں سرمایہ کاری کے لیے لوگ آ رہے ہیں اور پاکستان سے سرمایہ کار اپنا پیسہ باہر لے جا رہے ہیں؟ سرمایہ کاری کے لیے سب دنیا دو تین چیزوں کو دیکھتی ہے سب سے پہلی بات یہ کہ جہاں کوئی امن ہو، سیکیورٹی ہو، تو وہاں پر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ نمبر دو یہ کہ وہاں پر معاہدات اور معاملات میں شفافیت ہو تو وہاں جا کر وہ سرمایہ کاری کرتے ہیں اور تیسری بات ہے کہ جس ملک میں قانون کی حکمرانی ہو وہاں پر لوگ جا کر سرمایہ کاری کرتے ہیں، ان تین حوالوں کو سامنے رکھتے ہوئے آپ اپنے آپ سے خود سوال کریں کہ ان تین باتوں کے ہوتے ہوئے افغانستان میں کیوں سرمایہ کاری ہو رہی ہے اور پاکستان میں کیوں نہیں ہو رہی؟ اور ہمارا اپنا پاکستانی سرمایہ کار اپنا سرمایہ باہر کیوں لے جارہا ہے؟ ان کی معیشت کو تباہ و برباد کر دیا آپ لوگوں نے اور ناز کیا جا رہا ہے کہ ہم ملک کو بچا رہے ہیں
مفکرِ اسلام مفتی محمودؒ، تاریخ کے اوراق سے ایک نایاب انٹرویو
جمعیۃ علماء اسلام کے عظیم رہنما، سابق وزیرِ اعلیٰ مفتی محمودؒ کی پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے ساتھ ایک تاریخی گفتگو۔
صحافی: امجد حسین، راضی واسطی اور انور خلیل کےساتھ
جنرل مشرف سے لیکر موجودہ آرمی چیف تک تمام ادوار میں حالات خراب ہوئے ہیں، دہشتگردی میں بھی اضافہ ہوا ہے،2010 سے بار بار آپریشنز کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا تو یہ ان کی ناکامی ہے،ان کی حکمت عملی،سوچ اور فلسفے کی ناکامی ہے،آج ہمیں کہا جارہا ہے کہ ہماری آپريشنز کی حمایت کریں۔
ہم جب آزادی مارچ کر رہے تھے اس وقت ملک کے ہر کونے سے قافلے آرہے تھے لیکن دہشتگردی کا کوئی مسئلہ نہیں تھا،بی ایل اے،ٹی ٹی پی اور کچے کے ڈاکوؤں کا مسئلہ نہیں تھا،حالات معمول پر تھے،مگر آج ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گھوم پھر نہیں سکتے،رات کو تھانے پولیس سے خالی ہو جاتے ہیں۔
اس پوری صورتحال میں جہاں دہشتگردی اور دہشتگردوں کو زیر بحث لائیں گے وہیں آپ کی ناکامیوں کا ذکر بھی ہوگا۔
کیا ملک کے لئے صرف ادارے جنگ لڑ رہے ہیں ؟ کیا ہم ملک کے لئے اور آئین کے لئے قربانیاں نہیں دے رہے؟ پچھلے سالوں میں 250 سے زائد علماء اور کارکنان دہشتگردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے ہیں،ایک جلسہ میں بیک وقت 90 سے زائد شہداء کی لاشیں اٹھائی ہیں،لیکن ہم اسلحہ نہیں اٹھا رہے،ہم دلیل کے ساتھ سلیقے سے اپنے سیاسی کردار کی بات کرتے ہیں اور اسکی بھی ہمیں سزا دی جارہی ہے۔
صرف اختلاف رائے کے نتیجے میں ہم نے یہ قربانیاں دی ہیں۔
امن و سلامتی کے سب سے بڑے علمبردار سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے شہر پر حوثیوں کے حملے کی خبر سے دل رنجیدہ اور زخمی ہے،مدینۃ الرسول پر حملہ ایک شہر پر نہیں بلکہ عالم اسلام کے دلوں اور عقیدے پر حملہ ہے۔
مسلم حکمرانوں اور امت مسلمہ کو مصلحتیں بالائے طاق رکھتے ہوئے یکجاں ہوکر حملہ آوروں کا مقابلہ کرنا ہوگا،آج اگر حرمین شریفین کے لئے متحد نہیں ہوں گے تو پھر کب ہوں گے،حرمین شریفین ہماری وحدت کی علامت ہیں،جس کی حرمت کے لئے اپنی جان و مال اور اولاد کی قربانی کو باعث فخر سمجھتے ہیں،یہی چیزیں جمعیۃ علماء اسلام کے اغراض و مقاصد کا حصہ ہیں۔
مملکت سعودیہ کے عوام،خادم الحرمین شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ حملہ صرف آپ کے شہر اور ملک پر نہیں،امت مسلمہ پر حملہ ہے،امت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام حرمین شریفین کے تحفظ و حرمت کے لئے مملکت سعودیہ اور عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔