May Allah bless Mustansar Hussain Tarar Sahib.
At the age of 87, he picked up his pen and did his bit for Gaza.
The dedication hits hard: "Muslim Ummah ki Beghairti aur Besharmi ke naam!"
جب منصب اقتدار پر فائز قوتیں گورنر راج اور ایمرجنسی کے ذریعے حکومت کرنے کی کوشش کریں تو صاف مطلب ہے کہ ان کی حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے۔ خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کی مخالفت کرتے ہیں، یہ مسائل کا حل نہیں۔ پی ڈی ایم جماعتوں نے رجیم چینج کے وقت سے جو تماشا شروع کیا ہے آج تک جمہوریت دشمنی کا یہ سفر جاری ہے ۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی تاریخ گورنر راجوں اور مینڈینٹ تسلیم نہ کرنے کی تاریخ ہے۔ واضح ہوچکا کہ فارم سینتالیس کے ذریعے مسلط کردہ یہ نظام پوری طرح فلاپ ہوگیا ہے۔
پاکستان کے لیے ایک دعا
شاعر: احمد مشتاق
سدا رہیں تیرے کھیت سنہرے
کوٹھے بھرے رہیں
پانی رہے ترے دریاؤں میں
جنگل ہرے رہیں
امن ملے تیرے بچوں کو
اور انصاف ملے
دودھ ملے چاندی سا اجلا
پانی صاف ملے
Utterly Disgusting 🤢 but not surprising.
The way these anchors humiliated Meera by prying into her personal life says everything about the rot in mainstream media.
This is exactly the problem we are continuously highlighting
whether in showbiz or any profession, are constantly subjected to this filth.
On screen, off screen, online, offline
it’s the same entitlement, the same degradation.
And then the same men perform morality and “decency” in public. The hypocrisy is staggering.
This isn’t an isolated incident
it’s a pattern. Media platforms give space to this behaviour and normalise it.
Time to hold them accountable.
Prevention of Electronic Crimes Act (PECA) should apply to these anchors and to everyone.
Just saw two recent podcast clips where both anchors were speaking in a disgusting manner and asking inappropriate questions about Meera.
Hats off to her for tolerating this nonsense and handling it with such grace. This is exactly the kind of garbage mentality that exists in our society.
No one I repeat, no one has the right to question your personal life or make a joke out of it. Say even one line about these men’s own private lives, and they lose their minds.
I don’t know what’s wrong with these so-called anchors or why they’re doing this for TRP, but it’s honestly embarrassing.
میرا سفر، میرے معصوم ساتھی
تاریخ میں بڑی بڑی پروازیں اڑی ہوں گی، مگر محمد باقر قالیباف کی اس پرواز "میناب 168" نے دنیا کو بتا دیا کہ ضمیر والے اپنی داستانیں کیسے لکھتے ہیں۔ جب ایک لیڈر مذاکرات کے لیے نکلتا ہے تو عام طور پر اس کے ساتھ مشیروں اور باڈی گارڈز کا لشکر ہوتا ہے، مگر قالیباف نے اپنے ساتھ ان 168 معصوم بچوں کی یادوں کو بٹھایا جن کا بچپن بارود کی نذر ہو گیا۔
جہاز کی ہر نشست پر ان شہید بچوں کی تصویریں رکھ کر انہوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ میں اکیلا نہیں آیا، میرے ساتھ وہ ادھورے خواب اور وہ خاموش چیخیں بھی ہیں جن کا حساب عالمی طاقتوں پر قرض ہے۔ ان کا یہ ٹویٹ کہ "میری فلائٹ کے ساتھی" صرف ایک جملہ نہیں بلکہ اس بے حسی پر ایک زوردار طمانچہ ہے جو انسانی جانوں کو محض اعداد و شمار سمجھتی ہے۔
خدا جانے یہ کس مٹی کے بنے لوگ ہیں جن کا جگر آج بھی حق کی بات کرنے سے نہیں تھکتا۔ جب وہ مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے، تو ان کی پشت پر ان بچوں کی معصوم آنکھیں جے ڈی وینس اور دنیا کے ہر منصف سے سوال کر رہی ہوں گی کہ ہمارا قصور کیا تھا؟ یہ ایک ایسا سفر ہے جو منزل تک پہنچنے سے پہلے ہی تاریخ کے ضمیر میں اتر گیا ہے۔
مٹھی میں ہندو ڈاکٹر بھرت کمار نے مسلمان دوستوں کے لئے افطار کا بندوبست کیا جس کے بعد مسلم دوست نماز مغرب بھی انہی ڈاکٹرز کے گھر ادا کر رہے ہیں
ایسا ہے میرا سندھ پاکستان
فن کا منبع فن کی روح ہےجب روٹی اورفن مل جاتے ہیں تو انسان تاج محل تعمیر کرتا ہےاہرام مصر بناتا ہے
ملٹن گمشدہ جنت اور اقبال جاوید نامہ لکھتا ہے۔جب فن سے روٹی بچھڑ جاتی ہے تو جاوید نامہ ردی میں بکنےلگتاہے پھر حسن مر جاتا ہے مذہب مر جاتا ہے بھوک سب کا گلہ گھونٹ
دیتی ہے
مختار مسعود
پی آئی اے ایک شاندار اور بے مثال ادارہ تھا، پاکستان کا فخر تھا، کئی بین الاقومی ائیرلائنز کو سپورٹ کرتا تھا۔ یہ بدنصیبی ہے کہ جن لوگوں نے اپنی نااہلی، بدترین گورننس، سیاسی بھرتیوں اور غلط انتظامی فیصلوں سے اس شاندار ادارے کو تباہ کیا وہی اسے کوڑیوں کے بھاؤ بیچ کر مبارک سلامت کا شور مچا رہے ہیں۔ کیا پی آئی اے کی تباہی کے ذمے داروں کو فکس نہیں کرنا چاہیے؟ کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟ پہلے چلتے ہوئے منافع بخش ادارے تباہ کرو، پھر انہیں فروخت کرکے جشن مناؤ۔ حکمرانوں کی بدترین ذہنیت کا عکاس ہے۔ نجکاری کمیشن کے ساتھ ساتھ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھی بنانا چاہیے جو ان تمام کرداروں اور چہروں کا تعین کرے جنہوں نے پی آئی سمیت نفع بخش قومی ادارے تباہ کرکے پاکستان کو ہزاروں ارب کا نقصان پہنچایا اور قومی وقار کو ضرب لگائی۔
انسان مر سکتا ہے لیکن نظریہ نہیں مرتا، تحریک نہیں مرتی۔ ہم چاہے مر بھی جائیں لیکن اب بنگلہ دیش کی نوجوان نسل کبھی بھارتی بالادستی قبول نہیں کرے گی۔ عثمان ہادی شہید کے تاریخی الفاظ
ہر بندہ موت سے خوفزدہ ہے لیکن میں چاہتا ہوں کہ مسکراتے ہوئے اللہ کے حضور پہنچوں
اگر میں 50 برس زندہ رہوں مگر اپنے ملک، اپنی قوم اور امت کے لیے کوئی اثر نہ ڈال سکوں تو وہ کیسی زندگی ہوگی۔ اگر میں صرف 5 برس زندہ رہوں اور 50 برسوں کا اثر چھوڑوں تو یہ میری کامیابی ہے۔ عثمان ہادی شہید
کتنے عرصے کے بعد فیس بک پر کیا خوبصورت چیز پڑھنے کو ملی ہے۔ کسی دوسرے انسان کا اپنے جیسے انسان کے لیے شکر گزار ہونا بہت بڑی خوبی ہے۔
خدا کو شکر گزاری اتنی پسند ہے کہ قران میں خدا شکایت کرتا ہے کہ انسان بڑا بے انصاف اور ناشکرا ہے۔ خدا بھی چاہتا ہے میں جو کچھ تمہارے لیے کرتا ہوں اس کے عوض تم سے صرف چندشکر گزاری کے لفظ چاہتا ہوں تم وہ بھی نہیں کہتے۔
ہوسکتا ہے کہ سارہ خان صاحبہ کا یہ نوٹ آپ کو معمولی سی بات لگے لیکن یہ ہرگز معمولی بات نہیں ہے۔ ایک ہوتا ہے دل میں شکر گزار ہونا، دوسرے ہوتا ہے بول کر اظہار کرنا اور اس کیس میں کچھ کیش انعام بھی دینا۔
آپ اندازہ کرسکتے ہیں کہ ایک ڈرائیور کو ایک گمنام مسافر کے یہ چند شکر گزاری کے الفاظ سن کر کتنا اچھا محسوس ہوا ہوگا؟ وہ بڑے عرصے تک اس رومانس میں رہے گا اور ڈرائیونگ کرتے یہ اس کے ذہن میں رہے گا کہ اس پر کتنی بھاری ذمہ داری ہے کہ اس نے مسافروں کو بحفاظت گھر پہنچانا ہےجہاں اس کے پیارے ان کا انتظار کررہے ہیں۔
آپ لوگوں نے باہر کے سفر میں دیکھا ہوگا کہ پائلٹ اچھی لینڈنگ کرے تو وہاں گورے مسافر تالیاں بجاتے ہیں اور اس کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہمارے ہاں یہ کلچر نہیں۔ ڈرائیورز کی غلطیاں سب گنواتے ہیں لیکن اگر ایسے ڈرائیورز مل جائیں تو بغیر ایک لفظ شکریہ بولے ہم بس سے اتر جائیں گے کیونکہ ہمارے اندر شکر گزاری نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں بس کا کرایہ دے دیا تو اب شکریہ کس بات کا۔ اچھے ڈرائیورز اور اچھا کام کرنے والوں کا شکریہ ادا کرنا نہ صرف خوبی ہے بلکہ اس بندے کی حوصلہ افزائی ہے کہ ہمیں آپ کے کام کی قدر ہے۔
ان پیسوں کا یہ ہلکا سا لفافہ اس کی برسوں کی کمائی پر بھاری ہے۔ ایک گمنام انجام مسافر سے یہ کیش کا لفافہ اس نے earn کیا ہے۔
#RaufKlasra
کچھ بھی تھا سچ کے طرف دار ہوا کرتے تھے
تم کبھی صاحب کردار ہوا کرتے تھے
سنتے ہیں ایسا زمانہ بھی یہاں گزرا ہے
حق انہیں ملتا جو حق دار ہوا کرتے تھے
تجھ کو بھی زعم سا رہتا تھا مسیحائی کا
اور ہم بھی ترے بیمار ہوا کرتے تھے
اک نظر روز کہیں جال بچھائے رکھتی
اور ہم روز گرفتار ہوا کرتے تھے
ہم کو معلوم تھا آنا تو نہیں تجھ کو مگر
تیرے آنے کے تو آثار ہوا کرتے تھے
عشق کرتے تھے فقط پاس وفا رکھنے کو
لوگ سچ مچ کے وفادار ہوا کرتے تھے
آئینہ خود بھی سنورتا تھا ہماری خاطر
ہم ترے واسطے تیار ہوا کرتے تھے
ہم گل خواب سجاتے تھے دکان دل میں
اور پھر خود ہی خریدار ہوا کرتے تھے
کوچۂ میرؔ کی جانب نکل آتے تھے سبھی
وہ جو غالبؔ کے طرف دار ہوا کرتے تھے
جن سے آوارگئ شب کا بھرم تھا وہ لوگ
اس بھرے شہر میں دو چار ہوا کرتے تھے
یہ جو زنداں میں تمہیں سائے نظر آتے ہیں
یہ کبھی رونق دربار ہوا کرتے تھے
میں سر دشت وفا اب ہوں اکیلا ورنہ
میرے ہم راہ مرے یار ہوا کرتے تھے
وقت رک رک کے جنہیں دیکھتا رہتا ہے سلیمؔ
یہ کبھی وقت کی رفتار ہوا کرتے تھے
سلیم کوثر
گلشن اقبال نیپا پل کے قریب شاپنگ سینٹر کے سامنے کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گرگیا عوام کا میئر کراچی کے خلاف نعرے... قاتل قاتل "میئر قاتل"
#قبضہ_میئر_استعفی_دو