پچھلے سال قرآنی سورتوں پر مبنی پوڈکاسٹ سیریز *Quran_Feed* کی مقبولیت کے بعد اس دفعہ *Jamaatwomen* آپ کے لیے پیش کر رہا ہے۔
*Season 2....*
🌟Quran4Life 🌟
*💫نماز میں پڑھی جانے والی سورتوں پر مبنی پوڈکاسٹ سیریز ...*
خود بھی اس حکمت کے انمول خزانے سے نصیحت کے موتی چنیۓ اور دوسروں تک پہنچا کر اس کارخیر میں اپنا حصہ ڈالیں۔۔
https://t.co/w6grzhPwA4
آئ ٹی ڈیپارٹمنٹ ،
میڈیا سیل، ویمن ونگ جماعت اسلامی پاکستان ⚖️
فلسطین کے حوالے سے گلوبل ایکشن ڈے پر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ ہوا شرکاء میں ڈپٹی سیکرٹریز ثمینہ سعید،طیبہ عاطف،ناظمہ حلقہ عظمیٰ عمران
نائبین ماہ جبیں،راشدہ شاہین،ناظمات اضلاع راحیلہ انجم،منیرہ نذیر و دیگر شریک تھیں
#SaveGaza#GloblaActionDayForGaza https://t.co/kgB3zUvyac
*اللہ تعالی نے امت مسلمہ کو اس لیے فضیلت دی کہ وہ اللہ کے احکام پوری انسانیت تک پہنچاتی ہے-
ڈاکٹر حمیرا طارق*
*جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کا نفاذ چاہتی ہے-بے لوٹ عوامی خدمت جماعت اسلامی کا شعار ہے-
ڈاکٹر حمیرا طارق*
اللہ تعالی نے امت محمدیہ ﷺ کو بطور خاص دنیا میں لائے تاکہ وہ دنیا کو نیکی کا حکم دیں اور برائ سے روکیں -یہی پیغام تمام انبیاء علیہ السلام کا مشن رہا لیکن انسانیت اس پیغام کو پھر سے بھلا بیٹھتی ہے -
انسانی تاریخ گواہ ہے کہ حق و باطل کا معرکہ ہمیشہ جاری رہا-
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے جامعۃ المحصنات لاہور کی سالانہ تقریب تقسیم اسناد سے خطاب کے دوران کیا -
انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی امت کو خیر امت کہا گیا کیوں کہ ان کا کام لوگوں کو بھلائ کی طرف بلانا ہے- دعوت و تبلیغ اور تنظیم و تربیت یہ دونوں کام فطری ترتیب سے انجام پاتے ہیں- اور انہی عناصر سے ایک کامیاب شخصیت نمو پاتی ہے - جامعۃ المحصنات کے قیام کا مقصد ایسے افراد اور شخصیات کی تیاری ہے -
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اصلاح و تربیت اور عوامی تربیت پر اپنی تمام تر صلاحیتیں لگاتی ہے اور عوام میں مقبول ترین جماعت ہے لیکن اشرافیہ کے لیے قابل قبول نہیں ہے
کیوں کہ جماعت اسلامی نظام حکومت کے ہر شعبے میں قران و سنت کے احکامات کا نفاذ چاہتی ہے -
ڈاکٹر حمیرا طارق نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی کے نمائندوں کو ایوان سے باہر رکھنے کے لیے شرمناک ہتھکنڈے اختیار کیے گئے - جماعت اسلامی الیکشن 2024 کے دھاندلی زدہ نتائج کو کلی طور پر مسترد کرتی ہے -
جماعت اسلامی اصلاح و تربیت اور عوامی خدمت کی جدوجہد جاری رکھے گی اور عوامی روابط بہتر سے بہتر بنائے گی#
17فروری کو فلسطین کے لیے پوری دنیا میں گلوبل ڈے آف ایکشن منایا جا رہا ہے اور مظاہروں کی کال دی گئ ہے...لاہور میں بھی پریس کلب کے سامنے خواتین یکجہتی فلسطین کا اظہار کریں گی.....
ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی لاہور عظمیٰ عمران نے خواتین سے شرکت کی درخواست ہے.
*کارکن جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ ہیں- انتخابات کے نتائج حوصلے پست نہیں کر سکتے -ڈاکٹر حمیرا طارق*
*جبر و نا انصافی نوجوانوں کو ترک وطن پر مجبور کر رہی ہے-ربیعہ طارق-*
کارکن جماعت اسلامی کا قیمتی سرمایہ ہیں- انتخابات کے نتائج حوصلے پست نہیں کر سکتے ۔کارکن میدان عمل میں حکمت عملی کے ساتھ کام کریں ۔
ان خیالات کا اظہار حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے وسطی پنجاب کے ذمہ داران کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ تحریک اسلامی کی ذمہ دا ری دین اسلام کی حفاظت ،دفاع اور ترویج ہے۔ ہماری اولین ترجیح ماؤں اور نوجوانوں پرکام ہے۔باشعور مائیں اور محنتی نوجوان پاکستان کو حقیقی منزل تک لے جا سکتے ہیں ۔ صوبے اپنی حکمت عملی تیار کریں۔
میزبان پروگرام صدر وسطی پنجاب ربیعہ طارق نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں ازسر نو دعوتی کام کے اہداف مکمل کرنے ہیں ۔ ہر کارکن سو نظریاتی ووٹرز بناۓ - بلاک کوڈ پر کام کیا جاۓ۔
انہوں نے مذید کہا کہ جبر و نا انصافی نوجوانوں کو ترک وطن پر مجبور کر رہی ہے- الیکشن میں دھاندلی جبر و نا انصافی پر مبنی رویہ ہے ۔جس نے معاشرے میں مایوسی پیدا کی ۔جماعت اسلامی اس کی شدید مذمت کرتی ہے -اس موقع پر ناظمات و نائبین اضلاع ،صدر وسطی پنجاب فوزیہ محبوب ، نازیہ توحید شہروز غضنفر ،غزالہ صدیقی ، صدر لاہور عظمی عمران نے بھی شرکت کی ۔ نظم وسطی پنجاب نے ذمہ داران کی کاوشوں کو سراہا اور تحائف دیے گئے#
جماعت اسلامی پاکستان شورائیت اور جمہوری نظام کی حامل دینی و سیاسی جماعت ہے ۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر اپنے پورے اعتماد کا اظہار کرتی ہے۔انتخابات میں امیر جماعت کی انتھک کوششیں دن رات کے دورہ جات سب اس بات کے گواہ ہیں کہ حالیہ انتخابات میں شکست کی ذمہ داری کسی فرد یا قیادت پر نہیں بلکہ کرپٹ سسٹم کی مرہون منت ہے۔
اجتماعیت میں ہر فیصلہ اجتماعی سطح پر طےپاتا ہے ہم ایک بار پھر امیر جماعت پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔
انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ذمہ داریاں ادا نہیں کیں،دھاندلی نے جمہوری روایات کو پامال کیا ہے۔
ضلع گوادر اور دیر میں جماعت اسلامی کی واضح برتری کے مینڈیٹ کی چوری نے الیکشن کمیشن کی شفافیت کی قلعی کھول دی ہے۔ جماعت اسلامی اس کھلی دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔
کل پاکستان کارکنان جماعت اسلامی کی جدوجہد اور مینڈیٹ چوری روکنے کی کوششوں پر انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں
#ElectionResults
#PakistanElection2024
*دھاندلی نے جمہوری روایات کو پامال کیا ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق*
*دیر اور ضلع گوادر میں جماعت اسلامی کے مینڈیٹ کی چوری نے انتخابات کی شفافیت کی قلعی کھول دی ہے۔ڈاکٹر حمیرا طارق*
*کارکنان کو جدوجہد پر خراج تحسین*
حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکریٹری جنرل حمیرا طارق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ انتخابات میں الیکشن کمیشن نے ذمہ داریاں ادا نہیں کیں،دھاندلی نے جمہوری روایات کو پامال کیا ہے ۔ ضلع گوادر اور دیر میں جماعت اسلامی کی واضح برتری کے مینڈیٹ کی چوری نے الیکشن کمیشن کی شفافیت کی قلعی کھول دی ہے۔ جماعت اسلامی اس کھلی دھاندلی کے خلاف اپنا احتجاج جاری رکھے گی۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے کل پاکستان کارکنان جماعت اسلامی کی جدوجہد اور مینڈیٹ چوری روکنے کی کوششوں پر انھیں خراج تحسین پیش کیا #
شفاف انتخابات کے حکومتی دعوؤں کو مسترد کرتے ہیں ۔کارکنان جماعت اسلامی کی انتھک جدوجہد قابل تحسین ہے*
کراچی میں جماعت اسلامی کے واضح مینڈیٹ پر ڈاکہ اور نتائج میں تاخیر الیکشن کمیشن کی بدترین نا اہلی ہے
مرکزی مجلس شوری حلقہ خواتین جماعت اسلامی
#ElectionResults#Elections2024
یہ بات خوش آئیند ہے کہ ووٹرز خصوصاً خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لئے نکلیں مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ایک بہت بڑی تعداد ووٹ کاسٹ کرنے سے محروم رہی.
#elections#Elections2024#GeneralElectionN0W
#elections#Elections2024Pakistan#ٹھپہ_صرف_ترازوپر
حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے مرکزی الیکشن سیل کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا
ہم پورے پاکستان میں اپنے کارکنان و ووٹرز کے ساتھ رابطے میں رہیں گے ہر طرح کی معلومات شئیر اور نشر کی جائیں گی۔ اگر کسی قسم کے کوئی مسائل اور مشکلات پیش آئیں توان کے حل کے لیے بھی آگے بڑھتے چلے جائیں گے۔
8 فروری کو ہونے والا انتخاب جماعت اسلامی کی جیت کانشان بنے گا۔ ترازو کامیابی کی علامت ہوگا دیانت دار اور امانت دار قیادت سامنے آئے گی اور اس ملک کی کشتی کو بھنور سے نکال کر اسلامی انقلاب کا سورج طلوع ہوگا
ان شاء اللہ