I think one of the saddest things about me is how long I can carry emotional pain without anybody noticing.I will still laugh. Still answer texts.Still show up.Still make people feel loved. All while quietly falling apart in ways nobody thinks to ask about.
غم بانٹنا ہے کام مسیحا ہے میرا نام
پر کیا کروں کہ آج ضرورت مجھے بھی ہے
یہ جنگ وہ نہیں کہ ہوں میں جس کا منتظر
ورنہ تو آرزوئے شہادت مجھے بھی ہے
حیدر رضوی
Hardest thing for me to grasp as an adult is you have to keep showing up no matter how you feel, you gotta do this sad, do it heartbroken, do it grieving, do it tired. life doesn't care, it waits for nobody, you just have to keep going.
جو حکمرانوں کی بات ٹالیں
جو اپنے بھائی سے حصہ مانگیں
جو شوہروں کو خدا نہ سمجھیں
جو قدرے مشکل سوال پوچھیں
جو اپنی محنت کا بدلہ مانگیں
جو آجروں سے زباں لڑائیں
جو اپنے جسموں پہ حق جتائیں
وہ بے حیا ہیں
(شعیب کیانی)
نظم: بے حیا
ہمیں تو ہیں وہ
جو طے کریں گے
کہ ان کے جسموں پہ کس کا حق ہے
ہمیں تو ہیں وہ
جو طے کریں گے
کہ کس سے ان کے نکاح ہوں گے
یہ کس کے بستر کی زینتیں ہیں
وہ کون ہوگا جو اپنے ہونٹوں کو
ان کے جسموں کی آب دے گا
بھلے محبت کسی کے کہنے پہ
آج تک ہو سکی نہ ہوگی
مگر یہ ہم طے کریں گے
یہ کس صحیفے کی کون سی آیتیں پڑھیں گی
یہ کون ہوتی ہیں
اپنی مرضی کا رنگ پہنیں
اسکول جائیں ہمیں پڑھائیں
ہمیں بتائیں
کہ ان کا رب بھی وہی ہے جس نے ہمیں بنایا
برابری کے سبق سکھائیں
یہ لونڈیاں ہیں یہ جوتیاں ہیں
یہ کون ہوتی ہیں اپنی مرضی سے جینے والی
بتانے والے ہمیں یہی تو بتا گئے ہیں
اے نئے دوستـــ میں سمجھوں گا تجھے بھی اپنا
پہلے ماضی کا کوئی زخـــــــم تو بھر جانے دے
ســــــــاتھ چلنا ہے تو پھر چھوڑ دے ساری دنیا
چل نہ پائے تو مجھے لوٹــــــــ کے گھر جانے دے
زخم کتنے تری چاہتــــــــــ سے ملے ہیں مجھ کو
سوچتا ہوں کہ کہوں تجھ سے مگر جانــــــے دے
دھمکیوں سے تو محبت نہیں کروا سکتے ۔
تم ڈرا سکتے ہو عزت نہیں کروا سکتے ۔
اور چاند کا نام کتابوں میں اندھیرا رکھ دو ۔
پھر بھی تبدیل حقیقت نہیں کروا سکتے ۔
تم ہتھیلی پہ میرا سر تو آٹھا سکتے ہو۔
ہاں مگر ہاتھ پر بیعت نہیں کروا سکتے ۔