آج 5 جولائی کا دن ایک کربناک حقیقت لے کر آیا۔ایک بھائی عوام کے حقوق کے لیے دھرنے میں کھڑا ہے، جبکہ دوسرے بھائی کو ڈڈیال کے مقام پر فورسز نے شہید کر دیا۔ایک ہی گھر کے دو بیٹے، ایک مزاحمت کی صف میں، دوسرا ہمیشہ کے لیے بچھڑ گیا۔
اللہ تعالیٰ شہید کی مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے، اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ 😭💔
#RightsMovementAJK
چلو مانا کہ دنیا کا چلن کچھ اور ہے لیکن
ہمیں حق بات کہہ دینے سے بے زاری نہیں ہوتی
وفا کے ساتھ ہوں اور یہی میری حقیقت ہے
اب جو ہو سو ہو مجھ سے تو غداری نہیں ہوتی
#RightsMovementAJK
5 جولائی 2026
ایک طرف عوام امن مارچ میں اپنے حق کی آواز بلند کر رہے ہیں،
دوسری طرف اُنہیں روکنے کے لیے لاٹھیاں، شیلنگ اور تشدد استعمال ہو رہا ہے۔
اور جو خود کو عوام کا نمائندہ کہتے تھے…
وہ آج بھی خاموش ہیں، یا پھر خاموشی کا جواز ڈھونڈ رہے ہیں۔
یاد رکھیں،
خاموشی بھی کبھی کبھی ظلم کا ساتھ بن جاتی ہے۔
تاریخ صرف بولنے والوں کو نہیں، وقتِ آزمائش میں کھڑے ہونے والوں کو یاد رکھتی ہے۔
#RightsMovementAJK
راولاکوٹ دریک دھرنے میں پہلے ہی لاکھوں لوگ موجود ہیں۔
یہ چک بازار کی ویڈیو ہے، جہاں دھمنی، برمنگ اور نواحی علاقوں سے خواتین، بچے، بزرگ اور نوجوان بڑی تعداد میں شریک ہیں۔ آج شاید ہی کوئی گھر میں رُکا ہو۔
#RightsMovementAJK
ماشاءاللہ بلوچ بیٹھک خواتین بچے بوڑھوں نوجوانوں کا سمندر امڈ جو کے اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا بتاو باقی شہروں کا کیا حال ہو گا ویڈیو کا انتظار کریں
جڑے رہیں
#RightsMovementAJK
05 جولائی
آذادکشمیر بھر میں رضاکارانہ شٹرڈاؤن و پہیہ جام جاری و ساری ہے- احتجاجی دھرنوں میں عوام کا جم غفیر موجود ہے- مختلف علاقوں سے بچے، جوان، بزرگ اور ہماری مائیں ، بہنیں قافلوں کی صورت میں دھرنوں میں پہنچنا شروع ہو گئے ہیں- بھمبر سے تاؤبٹ تک بھرپور احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے اور اوورسیز کشمیری لندن میں ملین مارچ جبکہ مختلف ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کے باہر احتجاجی مظاہرے کریں گے-
عوام ثابت قدم رہیں- فورسز آپکو مشتعل کرنے کی کوشش کریں گی مگر ہر صورت پُرامن رہنا ہے- سرکاری عمارتیں و سرکاری املااک عوام کی ہیں- حکمرانوں کے کسی بھی جال میں پھنسے بغیر اپنی پُرامن جدوجہد جاری رکھنی ہے- پُرامن ، متحد و ثابت قدم رہیں- فتح قریب ہے انشاء اللہ
کور ممبر عمر نذیر کشمیری
#RightsMovementAJK
اہلیان مظفرآباد
آپ نے اس تحریک میں اپنے قیمتی نوجوان قربان کیے- شوکت نواز میر کو اغواء کر لیا گیا ہے- 5 جولائی گھروں سے نکل کر بھرپور احتجاج کریں- آپ اکیلے نہیں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں
سردار عمر نذیر کشمیری
ممبر جموں کشمیر
#چلوچلومظفرآبادچلو#RightsMovementAJK
بے شک۔۔!
جو شعور ،غیرت اتحاد ظالم اور مظلوم کی پہچان ہمیں عوامی ایکشن کمیٹی کے ان چار ہیروز (شوکت میر، عم نذیر،سردار امان ، ایڈووکیٹ مہران ) نے دی اس پر ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
#RightsMovementAJK#AJKRightsmovement
اگر کسی کو یہ لگتا کشمیریوں کے مطالبات مانے سے وہ ہار جائیں گئے تو یہ ایک بہت چھوٹی سوچ ہے اور ایک چھوٹی سوچ کے لوگ پاکستان پر اور پاکستان کے اداروں پر مسلط کئے گئے ہیں جو پاکستان کو توڑنے کے لئے کھبی کشمیر ، کھبی بلوچستان اور کھبی سیاسی شخصیات کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 5 جولائی کے اختجاج کا سن سکیورٹی فورسسز ایسے روانہ کی جارہی ہیں جیسے بھارت یا افغانستان سے جنگ کرنے جارہے ہوں۔ ہوش کے ناخن لو ہوش کے۔
#JAAK #rightsmovementAJK
#azadkashmir #آزاد_کشمیر #rawalakoat #pakistán
@QasimKhanSuri@SHABAZGIL@Noor_A2812@Karwa_Saach@ImranRiazKhan@Aladeen_Pro@Ajk_Updates_@JAAC__Official@KashmiriWaheeda
مجاہد آباد دھرنا جاری و ساری ہے- حکمرانوں کے پاس نجات کا واحد راستہ پرُامن، نہتے عوام کے تسلیم شدہ مطالبات پر عملدرآمد ہے-
#RightsMovementAJK#AJKRightsMovement