فاٹا پاٹا میں ٹیکس کا نفاذ۔۔وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا میں منعقدہ مشاورتی گرینڈ جرگہ میں شرکت
تقریب میں گورنر خبیرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا، سہیل آفریدی سمیت ایم اے ایز، ایم پی ایز سمیت بڑی سیاسی شخصیات کی شرکت
#SikandarSherpao#FATA#Tax
بدل رہا ہے لاہور ۔۔
شہریوں کی سہولت کے لیے 16 ہزار کچی اور ٹوٹی پھوٹی گلیوں کی تعمیر ریکارڈ مدت میں مکمل کر لی گئی ہے۔ سیوریج اور ڈرینیج کا نیا جال بچھایا جا رہا ہے۔ نکاسی کا جدید سسٹم لایا جا رہا ہے۔ پانی کی سٹوریج کے لیے زیرِ زمین سٹوریج ٹینکس بنائے گئے ہیں۔
فاٹا پاٹا میں ٹیکس کا نفاذ۔۔وزیراعلی ہاؤس خیبرپختونخوا میں منعقدہ مشاورتی گرینڈ جرگہ سے خطاب
تقریب میں گورنر خبیرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی، وزیراعلیٰ خبیرپختونخوا، سہیل آفریدی سمیت ایم اے ایز، ایم پی ایز سمیت بڑی سیاسی شخصیات کی شرکت
#SikandarSherpao#FATA#Tax
@SamiYousafzaii I urge the government to consider the cases of the students studying in medical colleges systematically and allow them to complete their studies
The country was passing through a critical phase in its history and urged all political forces to join hands and rise above political divisions to address the challenges facing the country.
https://t.co/d8jbQnq3iQ
جناب وزیراعلی پختونخوا، آئی جی پختونخوا اور ڈی جی آئی ایس پی آر: آپ سب سے یہ سوال ہے کہ کس قانون کے تحت دہشتگردوں کو شمالی وزیرستان میں کھلے عام اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے، نئے تنظیمی ڈھانچوں کا اعلان کرنے اور ایک مسلح گروہ کے طور پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے؟ یہ ”گڈ طالبان“۔۔۔۔۔
ایبٹ آباد میں منعقدہ قومی وطن پارٹی کے عظیم الشان ورکرز کنونشن سے خطاب
#QWP#AftabSherpao#SikandarSherpao
---
چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے ملک کو سیاسی، معاشی اور امن و امان کے بحرانوں سے نکالنے کیلئے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی قوتوں کو ذاتی اور جماعتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں متحد ہونا ہوگا۔ایبٹ آباد میں پارٹی کارکنوں کے ایک بڑے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت اپنی تاریخ کے ایک نہایت نازک دور سے گزر رہا ہے، لہٰذا تمام سیاسی جماعتوں کو باہمی اختلافات بھلا کر قومی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنی چاہیے۔اس موقع پر قومی وطن پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون، مرکزی وائس چیئرمین سردار احمد نواز خان، صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ، صوبائی وائس چیئرپرسن ڈاکٹر فائزہ رشید اور ایبٹ آباد کے ضلعی عہدیداران بھی موجود تھے۔آفتاب شیرپاؤ نے امریکہ اور ایران کے درمیان ایک بار پھر بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال خطے کے امن اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ امریکہ اور اسرائیل نے یہ محاذ کھولا تاہم وہ اپنے مقاصد کے حصول میں بری طرح ناکام رہے جبکہ ایران نے داخلی اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثابت قدمی سے اس صورتحال کا مقابلہ کیا۔انہوں نے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ متحارب فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرانے میں مثبت اور موثر کردار قابلِ ستائش ہے جس سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔ملک کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی سمیت متعدد سنگین چیلنجز سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات مسلسل رونما ہو رہے ہیں اگرچہ پولیس اور سکیورٹی فورسز امن کے قیام کیلئے بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں لیکن مجموعی صورتحال بدستور تشویشناک ہے۔ انہوں نے دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکامی پر وفاقی اور صوبائی دونوں حکومتوں کو برابر کا ذمہ دار قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت معیشت میں بہتری کے دعوے تو کر رہی ہے مگر زمینی حقائق ان دعوؤں کے برعکس ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معیشت میں مبینہ بہتری کے ثمرات عام آدمی تک نہیں پہنچے بلکہ غریب طبقہ پہلے سے زیادہ معاشی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈکی شرائط پر عمل درآمد میں مصروف ہے مگر اسے غریب عوام کی مشکلات اور معاشی پریشانیوں کی کوئی پروا نہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پاکستان کے آبی مفادات کے خلاف ایک سنگین اقدام ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر زور دیا کہ وہ اس اہم معاملے کو موثر انداز میں بین الاقوامی فورمز پر اٹھائے تاکہ پاکستان کے آبی حقوق اور وسائل کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔صوبائی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ تحریک انصاف گزشتہ تیرہ برس سے خیبر پختونخوا میں برسراقتدار ہے لیکن اس کی تمام تر توجہ اپنے قید رہنما کی رہائی پر مرکوز ہے جبکہ عوامی فلاح و بہبود اور بنیادی مسائل کے حل کو مکمل طور پر نظرانداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں خیبر پختونخوا کا قرضہ ایک ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاست کا اصل مقصد عوام کی خدمت ہوتا ہے مگر موجودہ صوبائی حکمران صرف زبانی دعووں اور نعروں تک محدود ہیں۔آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس امر کو یقینی بنائے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کیلئے استعمال نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ دوحہ معاہدے کے تحت افغان طالبان نے یہ یقین دہانی کرائی تھی کہ افغانستان کی سرزمین کسی بھی ہمسایہ ملک کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کیلئے استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، لہٰذا اس وعدے پر مکمل عمل درآمد کیا جانا چاہیے
ایبٹ آباد میں منعقدہ قومی وطن پارٹی کے عظیم الشان ورکرز کنونشن میں شرکت، پارٹی مشران اور کارکنان کی جانب سے شاندار استقبال میرے لیے باعث افتخار ہے
#QWP#AftabSherpao#SikandarSherpao#Abbottabad
ضلع مہمند کا مختصر دورہ
پاک فوج کے شہید جوان مسعود خان کے اہل خانہ سے ملاقات اور شہید کی بلندی درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی
شہید کے خاندان کے افراد سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن اور سلامتی کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں۔ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں اور قوم اپنے ان عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔شہداء کے خاندانوں کا حوصلہ، صبر اور قربانی قابل تحسین ہے، کیونکہ ان خاندانوں نے اپنے پیاروں کو ملک و قوم کی خاطر قربان کر کے عظیم مثال قائم کی ہے۔ اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کی پاسداری ملک میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے مشترکہ جدوجہد ہی ان عظیم قربانیوں کا حقیقی خراج عقیدت ہے۔
قومی وطن پارٹی شہداء اور ان کے اہل خانہ کی خدمات اور قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔شہید مسعود خان کے درجات کی بلندی اور غم زدہ خاندان کیلئے صبر جمیل اور استقامت کی دعا بھی کی
#QWP #Mohmand #SikandarSherpao
تحصیل شبقدر ، اٹکے میں منعقدہ شمولیتی اجتماع سے خطاب
#QWP#SikandarSherpao
---
صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاؤ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے، پٹرولیم لیوی اور دیگر ٹیکسوں کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی مشکلات سے دوچار عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی مالی ترجیحات پر نظرثانی کرے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ معاشی حالات میں پٹرولیم مصنوعات پر بھاری ٹیکسوں کا نفاذ نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ یہ غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے تحصیل شبقدر کے علاقہ اٹکے میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے سرکردہ کارکنوں سید عالم خان،ضابطہ خان،محمد عالم خان،خان سید خان،سید اللہ،حضرت علی،احتشام الحق،غنی شاہ،واحد خان،محاذ خان،ملک سید،خان سیداورفرمان خان نے اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی یومیہ کھپت تقریباً پانچ کروڑ پچاس لاکھ لیٹر ہے اور حکومت پٹرولیم مصنوعات پر مختلف ٹیکسوں اور لیویز کی مد میں سالانہ 1700 ارب روپے سے زائد وصول کر رہی ہے جو عوام کی معاشی استحصال کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات کو محض ریونیو اکٹھا کرنے کا ذریعہ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 80 روپے فی لیٹر پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی، 5 روپے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور 20 روپے فی لیٹر کسٹم ڈیوٹی وصول کر رہی ہے جس کے نتیجے میں ڈیزل پر مجموعی ٹیکس 105 روپے فی لیٹر یعنی تقریباً 35 فیصد بنتا ہے۔ اسی طرح پٹرول پر مختلف ٹیکسوں اور لیویز کی مد میں تقریباً 95 روپے فی لیٹر یعنی 31 فیصد وصول کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر معمولی ٹیکس عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ہیں اور حکومت کی عوام دشمن معاشی پالیسیوں کی عکاسی کرتاہے۔سکندر شیرپاؤ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات صرف پٹرول پمپ تک محدود نہیں رہتے بلکہ اس کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کے کرائے، اشیائے خوردونوش، زرعی پیداوار، ادویات، صنعتی پیداوار اور روزمرہ استعمال کی تمام بنیادی اشیاء مہنگی ہو جاتی ہیں جس کا سب سے زیادہ نقصان متوسط اور غریب طبقے کو اٹھانا پڑتا ہے جن کی آمدنی پہلے ہی مہنگائی کے باعث شدید دباؤ کا شکار ہے۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ عوام سے مزید قربانیوں کا مطالبہ کرنے کے بجائے اپنے شاہانہ اخراجات، غیر ضروری مراعات، سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور مالی بدانتظامی کو کنٹرول کرے، اگر حکمران طبقہ خود کفایت شعاری اختیار نہیں کرتا تو عوام پر مزید ٹیکس عائد کرنا کسی صورت قابل قبول نہیں۔ملاکنڈ ڈویژن اور ضم شدہ اضلاع میں ٹیکسوں کے نفاذ کے حوالے سے سکندر شیرپاؤ نے واضح کیا کہ قومی وطن پارٹی ٹیکس کے اصولی تصور کی مخالف نہیں تاہم کسی بھی علاقے میں ٹیکس نافذ کرنے سے پہلے وہاں امن و امان کی مکمل بحالی، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، معیاری تعلیم، صحت کی سہولیات، صاف پانی، رابطہ سڑکیں، روزگار کے مواقع اور دیگر بنیادی عوامی ضروریات کی فراہمی حکومت کی اولین آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ضم شدہ اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں آج بھی عوام امن و امان کی بد ترین صورتحال کا سامنا کر رہے ہیں،حکومتی رٹ کہیں پربھی دکھائی نہیں دیتی ہے، ترقیاتی منصوبوں کا نام و نشان نہیں اور عوام تمام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جن کے وعدے انضمام کے وقت کئے گئے تھے۔ ایسے حالات میں صرف ٹیکس نافذ کرنا عوام کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت کسی بھی قسم کا نیا ٹیکس نافذ کرنے سے قبل مقامی آبادی، تاجروں، وکلاء، صنعت کاروں، عوامی نمائندوں اور دیگر تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قومی وطن پارٹی عوام کے آئینی، جمہوری، معاشی اور صوبائی حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد پر جاری رکھے گی اور ہر اس پالیسی کی بھرپور مخالفت کرے گی جو عوام پر مزید معاشی بوجھ ڈالنے، مہنگائی میں اضافے اور پسماندہ علاقوں کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھنے کا سبب بنے
تحصیل شبقدر ، اٹکے میں منعقدہ شمولیتی اجتماع میں شرکت و خطاب
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سرکردہ کارکنان حکیم اللہ خان، سید عالم خان،ضابطہ خان،محمد عالم خان،خان سید خان،سید اللہ،حضرت علی،احتشام الحق،غنی شاہ،واحد خان،محاذ خان،ملک سید،خان سیداورفرمان خان کا اپنے ساتھیوں اور خاندانوں سمیت قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان
#QWP #SikandarSherpao
تحصیل شبقدر ، اٹکے میں منعقدہ شمولیتی اجتماع میں شرکت
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے درجنوں کارکنان نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی کیپ عطا کیں
#QWP#SikandarSherpao