فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کے شرکاء سے خطاب
▪️ ہمارا مقصد پاکستان کو طویل مدتی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی منزل بنانا ہے۔
▪️ کانوں، کان کنوں، سرمایہ کاری، صنعتوں، منصوبوں اور ان سے وابستہ افراد کو تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
▪️ پاکستان کی معدنی دولت کو کارآمد بنانا ہمارا اجتماعی قومی مقصد ہے۔
▪️ ہمارا مقصد خام مال سے ریفائننگ اور مینوفیکچرنگ تک مکمل ویلیو چین تیار کرنا ہے۔
▪️ ہم طویل مدتی شراکت داری کو فروغ دینا چاہتے ہیں، جو پاکستان اور شراکت داروں کے لیے پائیدار معاشی قدر کا باعث بنے۔
▪️ معدنی ترقی کے ثمرات مقامی آبادی تک پہنچنا لازم ہیں۔
▪️ معدنیات سے مالا مال علاقوں کے لوگوں کی زندگیوں میں ٹھوس بہتری نظر آنی چاہیے۔
▪️ پاکستان کے عوام محنتی، دلیر اور پُرعزم ہیں اور ان میں خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔
▪️ ہمارے وسائل مواقع فراہم کرتے ہیں، جبکہ نتائج کے حصول کے لیے ہمارے عوام طاقت اور عزم کا سرچشمہ ہیں۔
▪️ ہمیں صلاحیت سے پیداوار اور وعدوں سے عملی اقدامات کی طرف بڑھنا ہوگا۔
▪️ ہمیں خام معدنیات کی برآمد کے بجائے ویلیو ایڈڈ گروتھ کی طرف بڑھنا ہوگا۔
پاکستان ہمیشہ زندہ باد!
#KarachiTimes #NewAdmUnitsNewFuture #BlessedFriday
#NewUnitsNewFuture
ٹھٹھہ: اسکول انتظامیہ کا انوکھا کارنامہ، گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کھڈائی محلہ میں رپورٹنگ کے دوران مبینہ طور پر دو معلمات نے اسکول کو باہر سے تالا لگا دیا، جس سے رپورٹر اندر پھنس گیا۔
بس اسکول کے گیٹ کی حالت دیکھ لیں اور تصور کریں کہ اندر اور باقی سرکاری اسکولوں کی صورتحال کیا ہوگی۔
سندھ حکومت کی تعلیمی شعبے میں انتظامی ناکامی خود عیاں ہے!
#NewAdmUnitsNewFuture
کیا سندھ حکومت کے وزیرِ ٹرانسپورٹ کا یہی ہے جدید ٹرانسپورٹ نظام ہے؟
کراچی کی سڑکوں پر چلنے والی بسوں کی حالت دیکھیں..
جہاں چاہیں بس روک دی جاتی ہے، جس سے شدید ٹریفک جام ہوتا ہے۔ مسافر اپنی جان خطرے میں ڈال کر بسوں کی چھتوں پر بیٹھنے پر مجبور ہیں، جبکہ بسوں سے نکلنے والا کالا دھواں اور گرد و غبار فضائی آلودگی میں اضافہ کر رہا ہے۔
آخر سندھ حکومت اور محکمہ ٹرانسپورٹ کب عوام کی جان و صحت اور سفری سہولیات کی ذمہ داری لیں گے؟
کراچی کے شہری محفوظ، صاف اور باعزت سفری سہولیات چاہتے ہیں، نہ کہ یہ بدانتظامی!
#KarachiTimes #Transport #Reports #SindhGovernment #PublicIssues
ڈیڑھ ارب روپے کا بجٹ، افتتاح بھی ہوگیا، مگر خیرپور کا گوڈرارو پل آج تک نامکمل اور دراڑوں کا شکار! سندھ حکومت عوام کے پیسے کا حساب دے۔ ایسے مسائل کے حل کے لیے نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں۔
#NewAdmUnitsNewFuture
#NewAdmUnitsNewFuture
خیرپور کے گوڈرارو میں ڈیڑھ ارب روپے کے بجٹ سے تعمیر ہونے والا پل تاحال نامکمل ہے، جبکہ مبینہ ناقص میٹریل کے باعث اس میں دراڑیں پڑنے لگی ہیں۔ سندھ حکومت کے ترقیاتی دعووں کے باوجود یہ صورتحال منصوبوں کی نگرانی اور عوامی فنڈز کے استعمال پر سنگین سوالات ہیں
آخر ذمہ داروں کا احتساب کب ہوگا؟
#Khairpur #Sindh #Accountability
نیو کراچی کے شہری کو سڑک کی صورتحال پر ویڈیو بنانے کی پاداش میں دھمکیاں ملنے لگیں!
سالوں سے 7000 روڈ کی حالت بدترین ہے، مگر سندھ حکومت کی توجہ تاحال اس مسئلے پر نہیں۔ آخر عوام اپنی مشکلات بھی بیان نہ کریں؟
خود سنیے شہری کا مؤقف!
#KarachiTimes#NewUnitsNewFuture#NewKarachi #7000Road #SindhGovernment #PublicIssues
اس سے گھٹیا صحافت شاید ہی کہیں دیکھنے کو ملتی ہو۔ یہ صحافی فہیم صدیقی ہیں، جن کی ماضی میں کراچی کے نوجوان میر رضا کے حوالے سے کی گئی خبریں غلط ثابت ہوئیں اور اب وہ ان کی فیملی کی نجی زندگی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ذرا صحافت کا معیار اور انکا ظرف تو دیکھیں!
کسی کی ذاتی زندگی پر اس طرح تبصرے اور تجزیے کرنے کا اختیار آخر انہیں کس نے دیا؟
میر کی فیملی میں نہ کوئی سیاست دان اور نہ ہی کوئی ایسا پبلک فگر جن کی نجی زندگی کو اس طرح موضوعِ بحث بنایا جائے۔ صرف خود کو بڑا صحافی ثابت کرنے اور شہرت حاصل کرنے کے لیے کسی کی فیملی کو نشانہ بنانا کہاں کی صحافت ہے؟
فیملی کو اس معاملے پر NCCIA میں باقاعدہ شکایت درج کروانی چاہیے تاکہ ایسے رویوں کا قانونی محاسبہ ہو سکے۔
اور جہاں تک اس کانسرٹ کی بات ہے، تو انہیں باقاعدہ دعوت دی گئی تھی بلکہ اصرار کیا گیا تھا کہ وہ ضرور آئیں، کیونکہ یہ کانسرٹ میر رضا کے چند دوستوں کی جانب سے بھی منعقد کیا گیا تھا۔ لہٰذا حقائق جانے بغیر کسی کی ذاتی زندگی کو متنازع بنانے کی کوشش صحافت نہیں صرف اور صرف غیر ذمہ داری ہے۔
#KarachiTimes #Reports #SoCalledJournalism #Karachi
#NewUnitsNewFuture
اعظم بستی، چنیسر ٹاؤن میں ناروے ویژن اسکول کے قریب 20 سال سے ٹوٹ پھوٹ اور سیوریج کے پانی کا شکار سڑک سندھ حکومت اور ٹاؤن انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ بنیادی سہولیات اور بااختیار انتظامی یونٹس وقت کی اہم ضرورت ہیں!
#KarachiTimes#SindhGovernment
#NewUnitsNewFuture
یہ کیسی خوبصورتی اور کیسی ترقی؟ سانگھڑ کی سڑکوں کی حالت حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
جنگ سے تباہ حال شام کی سڑکیں بھی شاید اس حالت سے بہتر ہوں، مگر سندھ میں ترقی کے دعوے ختم نہیں ہوتے۔
بہتر مستقبل کے لیے نئے انتظامی یونٹس ناگزیر ہیں!
#NewUnitsNewFuture
کراچی آخر کب تک نظرانداز ہوتا رہے گا؟
پاکستان بھر سے اٹھنے والی آواز اب نئے انتظامی یونٹس کی بحث تک پہنچ چکی ہے۔ عوام نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی حمایت کرتے ہوئے بہتر طرزِ حکمرانی، منصفانہ نمائندگی اور اپنے حقوق کا مطالبہ کر رہی ہے۔
عوام پانی، بجلی، روزگار، ٹرانسپورٹ اور بنیادی سہولیات کے لیے ترس رہی، جبکہ حکمران صرف وعدوں اور نعروں میں مصروف ہیں۔
پاکستان کے بڑے شہروں کو ایسے نظام کی ضرورت ہے جو عوام کو بااختیار بنائے اور ان کے دیرینہ مسائل حل کرے۔
انتظامی اصلاحات کب ہوں گی؟ آخر عوام کی آواز آخر کب سنی جائے گی؟
لوگوں کے لیے تو پہلے ہی مشکلات کھڑی کر رکھی ہیں، اب سندھ حکومت کی کارکردگی کا یہ حال بھی دیکھ لیں کہ کراچی کے تاریخی منگھوپیر مزار پر موجود مگرمچھ بھی بنیادی سہولیات، خوراک اور مناسب دیکھ بھال سے محروم ہیں۔
تالاب میں گندگی، ٹوٹی دیواریں اور جانوروں کی بگڑتی حالت حکومتی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ آخر ان کے لیے مختص بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے؟ متعلقہ ادارے کب اپنی ذمہ داری پوری کریں گے؟
#BetterGovernanceBetterFuture #Turbat #Karachi #MargallaDialogue2026 #NewUnitsPublicDebate
یومِ اقبال ہمیں اس عظیم مفکر کی یاد دلاتا ہے جس نے ایک سوئی ہوئی قوم کو خودی، خود اعتمادی اور بلند پروازی کا شعور دیا۔
اقبالؒ کا پیغام آج بھی نوجوانوں کے لیے امید، عمل اور کامیابی کا راستہ ہے۔
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے، بتا تیری رضا کیا ہے
الفاتحہ 🤲
#KarachiTimes #AllamaIqbal
#IqbalDay #AllamaIqbal #9November
یونیورسٹی روڈ پر ترقی کے نام پر ایک اور تماشا!!!
یونیورسٹی روڈ پر اتنا تنگ یوٹرن کہ بیک وقت صرف ایک گاڑی گزر سکے؟
سندھ حکومت آخر کب تک ناقص منصوبہ بندی کا بوجھ کراچی کے عوام پر ڈالتی رہے گی؟
#KarachiTimes#SindhGovernment#FixTheSystem#UniversityRoad
نوشہرو فیروز میں صفائی، ڈرینج اور اسٹریٹ لائٹس کا نظام بدترین صورتحال کا شکار! سندھ حکومت آخر کب تک عوامی مسائل سے چشم پوشی کرتی رہے گی؟
میونسپل بجٹ کہاں خرچ ہو رہا ہے؟ عوام کو دعوے نہیں، عملی ترقی چاہیے!
#NewUnitsPublicDebate
کراچی کے شہریوں کی نئے انتظامی یونٹ - بہتر گورننس کی حمایت، سندھ میں موجودہ نظام کی تبدیلی اور عوام کو ان کے حقوق دینے کا مطالبہ!
#NewUnitsPublicDebate
نوشہرو فیروز میں 7 کروڑ روپے کا تعلیمی منصوبہ 3 سال سے التواء کا شکار، آخر سندھ حکومت کی نگرانی اور جوابدہی کہاں ہے؟ نئے انتظامی یونٹس پر بحث وقت کی ضرورت ہے!
#NewUnitsPublicDebate
پورے پاکستان میں نئے یونٹس کے قیام پر بحث جاری ہے۔ سندھ میں 22 ہزار ارب روپے کے فنڈز، کرپشن اور ناقص گورننس پر بھی سوالات اٹھ رہے ہیں۔
عوام کو بنیادی سہولیات اور بہتر انتظامی نظام کب ملے گا؟
#NewUnitsPublicDebate
#BetterGovernanceBetterFuture
▪️کراچی کو قدرت نے 70 کلومیٹر سے زائد ساحلی پٹی دی، مگر سندھ حکومت کی 18 سالہ حکمرانی میں یہی ساحل سیوریج کا گٹر بن گئے!
▪️ کراچی کے نالوں کا گندا پانی، بشمول KMC کے 40 سے زائد بڑے نالے، بغیر ٹریٹمنٹ سمندر میں گر رہا ہے، جبکہ سی ویو کے 13 نالے اور بند ٹریٹمنٹ پلانٹس حکومتی غفلت کی عکاسی کرتے ہیں۔
▪️کراچی وسائل کی کمی کا نہیں بلکہ ناقص منصوبہ بندی، کمزور نگرانی اور سندھ حکومت کی انتظامی ناکامی کا شکار ہے۔ اب وقت ہے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی، نئے انتظامی یونٹس کے قیام اور سخت احتساب کا!