Top Embryologist Confirms the Quran is from God -
Dr. Keith L. Moore, BA, MSc, PhD, DSc, FIAC, FRSM, FAAA
Professor Emeritus, Division of Anatomy, Department of Surgery, and former Chair of Anatomy and Associate Dean of Basic Medical Sciences, Faculty of Medicine, University of Toronto
Embryologist and author of The Developing Human
🚨🚨
اتفاق رائے، اختلاف رائے،کثرت رائے اور استصواب رائے میں بہت فرق ہے۔ پاکستان کا آئین ایک متفقہ دستاویز ہے یعنی یہ اکثریت کی رائے سے نہیں اتفاق رائے اور مفاہمت سے بناہے، یہ صرف اکثریت کی طاقت سے نہیں بنا بلکہ اس میں چھوٹے صوبوں، مذہبی فرقوں اور اقلیتوں کے اختلاف رائے کو بھی سمویا گیا ہے اتفاق رائے اور مفاہمت کے پیچھے کئی معاہدے ، کئی وعدے اور بہت سا لین دین ہوتا ہے، اسی لئے اسے متفقہ اور مفاہمانہ دستاویزکہتے ہیں اسے مقدس دستاویز اور اعلیٰ ترین قانونی اور سیاسی درجہ حاصل ہے۔پاکستان کا آئین متفق علیہ ہے اور اٹھارہویں ترمیم بھی اسی طرح متفق علیہ ہے۔ اب اگر ان میں کوئی ساختیاتی یا بڑی تبدیلی کرنی ہے تووہ افہام و تفہیم یا اتفاق رائے پیدا کرکے ہی کی جا سکتی ہے جبری کثرت رائے سے کی گئی تبدیلی اتفاق رائے سے کی گئی تبدیلی کا نہ نعم البدل ہو تی ہے اور نہ یہ متفق علیہ کی طرح دیرپا ہوتی ہے۔ جس طرح فل بنچ یا پانچ ججوں کے کیے گئے فیصلے کو ڈویژن بنچ یا دوججوں کا بنچ ختم نہیں کرسکتا اسی طرح اتفاق رائے کو کثرت رائے سے بدلا نہیں جاسکتا۔ قائد اعظم کےزمانے کی مسلم لیگ کے دستور میں لکھا تھا کہ سب سے بڑی فیصلہ ساز باڈی کنونشن یا اجلاس عام ہے جبکہ اس سے چھوٹا فیصلہ ساز ادارہ ورکنگ کمیٹی یا منتخب پارلیمانی کمیٹی ہے۔ بنگالی بھائی1940ء کے کنونشن میں منظور کی گئی مختلف خطوں کی قرار داد کو1946میں منتخب نمائندوں کے ذریعے ایک خطے یعنی ایک پاکستان بنانےپر ہمیشہ چیں بہ جبیں رہے اور وہ اس فیصلے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے تھے۔ آئین کا معاملہ نازک اور حساس ہے اسے بازیچہ اطفال نہ بنایا جائے، اے کے بروہی اور شریف الدین پیرزادہ تو آئین کی ویلڈنگ کرکے اسے آمرانہ دور سے گزرنے کے قابل بناتے تھے اب اگر آئین کی بنیادی ساخت، نئے صوبوں کا قیام یا وسائل کی تقسیم جیسی تبدیلیاں درکار ہیں تو ان کا حل ریفرنڈم میںنہیں اتفاق رائے میں ہے، اگر اکثریت ریفرنڈم میں 51فیصد ووٹ بھی دیدے توپھر بھی49فیصد اختلافی ووٹ تو نئے صوبوں اور وسائل کی نئی تقسیم سے اختلاف رائے رکھیں گے۔ آئین ایک سیاسی اور سماجی اجماع ہے اور ریفرنڈم صرف ایک فرقے کے قاضی یا مفتی کا فتویٰ ۔ اتفاق رائے کی وجہ سے آئین 53سال میں معمولی ردوبدل کے علاوہ اسی طرح قائم ودائم ہے، 3ریفرنڈموں یا استصواب رائے کے فیصلوں سے حکومتیں تو بنتی رہی ہیں مگرانکا نہ کوئی قانون وقت کے امتحان یا آزمائش میں کامیاب ہوا نہ انکا سیاسی ورثہ ہی آگے چل سکا۔ ہماری عدلیہ، مقننہ، انتظامیہ ، میڈیا اور حتیٰ کہ طاقتیہ سب آئین کی پیداوار ہیں اور ان سب کا دائرہ کار بھی آئین ہی نے طے کیا ہے، اقتدار یہ، حکومتیہ اور طاقتیہ سب آئین پر ہی حلف اٹھانے کے پابند ہیں۔ ریفرنڈم کے ذریعے آئین کے آرٹیکل239کو بائی پاس کرنا شریف الدین پیرزادہ کی آئینی جادوگری اورویلڈنگ کی بجائے آئین کی ری میکنگ، ری سیٹنگ اور ری بلڈنگ ہوگا۔
https://t.co/Vatk8Dodxz
وہ تمام صحافی جو خبر کا ذریعہ بتائے بغیر بتا رہے ہیں کہ ریاست نے کیا فیصلہ کیا ہے وہ پروگرام کے دوران کندھے پر تولیہ رکھ لیا کریں تاکہ پیشہ واضح ہو جائے
Sindh Government School Secures 𝟐𝐧𝐝 𝐏𝐨𝐬𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝𝐰𝐢𝐝𝐞 in Community Collaboration at the World’s Best School Prizes 2026!
Government Girls High School, Tando Mir Ghulam Hussain, Hyderabad, has secured 𝟐𝐧𝐝 𝐏𝐨𝐬𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝𝐰𝐢𝐝𝐞 in the Community Collaboration category, organised by T4 Education, earning a place among the Top 10 schools globally. The first position was secured by Swiss Cottage School, Development and Research Centre, United Kingdom.
آئین کی یہ کیسی مضحکہ خیز تشریح ہے
ریفرنڈم کی سوالات کا جواب صرف ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ میں دیا جا سکتا ہے۔ نئے صوبوں کے حوالے سے عوام سے کیا سوال پوچھا جائے گا؟
کیا سوال یہ ہو گا کے نئے صوبے بننے چاہئیں یا نہیں؟ یا یہ کے کیا ۱۲ صوبے بننے چاہئیں یا نہیں؟ کیا تمام صوبوں میں الگ الگ ریفرنڈم کروائے جائیں گے؟ یا کیا صرف اسی صوبے کے عوام کی رائے اس بات کا تعین کرے گی کہ اس کی حدود میں تبدیلی کی جائے یا نہیں؟
آئین کا آرٹیکل 289(4) تقاضا کرتا ہے کہ کسی صوبے کی حدود تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیم کو اس صوبے کی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت کے ساتھ منظور ہونا چاہیے۔ مکمل آئینی ترمیم کو، اس کی تکنیکی تفصیلات اور جزئیات سمیت
بھلا ریفرنڈم میں ’ہاں‘ یا ’نہیں‘ کا جواب آئینی تقاضے کا متبادل کیسے ہو سکتا ہے؟
FCC سے توقعات سمجھ میں اؔتی ہیں، لیکن یہ مطالبہ کچھ زیادہ ہی بعید از امکان لگتا ہے۔یہ ایسا ہے جیسے FCC سے یہ کہا جائے کہ وہ رات کو دن اور دن کو رات قرار دے دے
“یہ غریب الدیار عہد وناآشائے عصر ،وبے گانۂ خویش ،ونمک پروردۂ ریش،معمورۂ تمنا وخرابۂ حسرت کہ موسوم بہ احمد ومدعو بہ ابی الکلام ہے۔۱۸۸۸ء مطابق ذو الحجہ1305ھ میں ہستی عدم سے اس عدم ہستی نما میں وارد ہوا اور تہمت حیات سے متہم ہوا… والد مرحوم نے تاریخی نام ’’فیروز بخت‘‘ رکھا تھا اور مصرعۂ ذیل سے ہجری سال کا استخراج کیا تھا:
جواں بخت وجواں طابع ، جواں باد‘‘
#آزاد