“عاصم منیر میں طاقت کی بہت بھوک ہے اسی لیے اس نے بدترین آمریت قائم کر رکھی ہے۔ مجھ سے معافی کا مطالبہ کرنے کی بجائے عاصم منیر کو مجھ سے معافی مانگنی چاہیئے- نو مئی اسی نے کروائی جس نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ اس وقت نو مئی عاصم منیر کی انشورنس پالیسی ہے۔
ملک میں ہائبرڈ سسٹم نہیں عاصم منیر کی ڈکٹیٹرشپ قائم ہے، اسی لیے ٹرمپ نے شہباز شریف کی بجائے عاصم منیر کو بلایا۔
فسطائیت اور جبر میں تمام حدود پار کرتے ہوئے میرے خاندان کے غیر سیاسی لوگوں کو مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میرے دو بھانجوں شاریز خان اور شیر شاہ کو بھی اغواء کر لیا گیا حالانکہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔ میرا بھانجا شاریز خان جو ایک بہترین ایتھلیٹ ہے اسے بھی اٹھا لیا گیا۔ مجھے مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ تین ماہ میں میری محض تین ملاقاتیں کروائی گئی ہیں، میرے وکلأ اور اہل خانہ تک سے ملاقات کئی کئی ماہ روک دی جاتی ہے۔ یہ سب کچھ مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔
میرے ساتھ آٹھ ماہ سے بشرٰی بیگم کو بھی قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ایسا سلوک عورتوں کے ساتھ پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں کیا گیا۔ یحیٰی خان نے بھی ایسا نہیں کیا-
فیصل واوڈا جو اسٹیبلشمنٹ کا ترجمان ہے اس نے بشرٰی بیگم کے حوالے سے بیانات دئیے کہ وہ مجھ سے علیحدگی اختیار کر لیں گی۔ بشرٰی بیگم پر دباؤ ڈالا گیا کہ مجھ سے علیحدگی اختیار کر لیں مگر وہ میرے ساتھ کھڑی رہیں- اس سے پہلے جب عاصم منیر کو DG ISI کے عہدے سے ہٹایا تو اس نے زلفی بخاری کے ذریعے بشرٰی بیگم سے رابطے کی کوشش کی، لیکن انہوں نے انکار کر دیا، اسی لیے آج ان کے ساتھ یہ بدترین سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ ان کو خراب حالات میں رکھے جانے پر کرنٹ لگ چکا ہے اور زخم آ چکے ہیں۔ ان کو استعمال کے لیے گندا پانی دیا جاتا ہے۔ ان پر ہر طرح کا ظلم جاری ہے۔
یہ سب کچھ عاصم منیر کروا رہا ہے- اس میں نہ کوئی اخلاقیات ہیں اور نہ اسلام کی سمجھ ہے- عاصم منیر کے لیے میرا پیغام ہے کہ مجھ پر دباؤ بڑھانے کے لیے چاہے میرے خاندان میں سے جس مرضی کو قید میں ڈال دو میں نہ جھکوں گا نہ اس ظلم کو قبول کروں گا۔ میں اپنی حقیقی آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رکھوں گا۔
عاصم منیر پاکستان کے ساتھ وہ کر رہا ہے جو محسن نقوی نے کرکٹ کے ساتھ کیا ہے۔
عدلیہ تباہ، میڈیا خاموش اور پولیس سے ایسے کام کروائے جا رہے ہیں جس سے وہ کریمینالائز ہو چکی ہے۔ ایسا تو یحیٰی خان کے دور میں بھی نہیں ہوا۔ پولیس کو تحریک انصاف کے لوگوں کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ملک میں جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے، ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے، ایس آئی ایف سی سے معشیت ٹھیک نہیں ہوتی بلکہ عوام کے اعتماد اور قانون کی حکمرانی سے ٹھیک ہوتی ہے۔
ان چوروں کو ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے جن کی
کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ثبوت مجھے خود ISI دیتی رہی ہے۔ جو شخص بھی تحریک انصاف چھوڑ دیتا ہے اس کے سارے کیس معاف کر دئیے جاتے ہیں۔
جب بھی ڈکٹیٹرشپ آتی ہے ججز کو ساتھ ملا کر ہی نظام پر قابض ہوتی ہے۔ اس وقت بے ضمیر ججز کی وجہ سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی مکمل ختم ہو چکی ہے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ بالکل ہی غلام بن چکی ہے۔ بے ضمیر ججز انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ایکشن نہیں لے رہے۔اگر ہمارے ججز ضمیر کے ساتھ کام کرتے، پاکستان کے لوگوں کو انصاف دیتے، ان کو خوف ہوتا کہ یوم محشر اللہ کو حساب دینا ہے تو یہ جو ظلم جو ہو رہا ہے یہ کبھی نہ ہوتا۔ اس ظلم و نا انصافی میں یہ بےضمیر جج برابر کے مجرم ہیں۔
1/2
عوامی نیشنل پارٹی کے رکن اسمبلی نثار باز کا ترکی بہ ترکی جواب
نام بھی نہیں لیا اور سب کہہ بھی دیا
اسفندیار ولی کا ماضی بھی رکھ دیا اور جیل میں قید عمران خان پر تنقید نہ کرنے کی وجہ بھی بتا دی
My retort to @PTIofficial over their attempt to shield Shoaib Shaheen. This is the party of Khan and his workers, and no one can hijack it. I will now openly face any injustice within the Party.
اس پریس ریلیز کی آڑ میں شعیب شاہین کا دفاع کرتے ہوئے آپ پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کا حصہ ہونے پر میرا شکریہ ادا کرنا بھول گئے۔ کیا آپ پی ٹی آئی کے خلاف فاشزم کے آغاز سے لے کر اب تک شعیب شاہین کے ایک کارنامے پر روشنی ڈالیں گے؟ کیا آپ بتائیں گے کہ شعیب شاہین نے اس ظلم کے دوران ایک بھی مصیبت برداشت کی؟ کیا آپ پی ٹی آئی کے کسی ایک رہنما کا ذکر کریں گے جس کا اس نے عدالتوں میں دفاع کیا؟ کیا آپ اس بات سے انکار کریں گے کہ شعیب شاہین کو فواد چوہدری نے اپریل 2023 کے آخری ہفتے میں خان سے ملوایا تھا؟ کیا آپ مندرجہ ذیل سے انکار کریں گے؟
1. میرے سالے کو نامعلوم نے قتل کیا جب اس کی کسی سے دشمنی نہ تھی:
2. سالے حبیب خان کا 20 سالہ خصوصی بچہ اپنے والد کے قتل کے 20 دن بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا کیونکہ بچہ صدمہ برداشت نہ کر سکا۔
3. میرے سسرال والوں میں مجھے اس طرح نفرت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جیسے میں ان کے سانحات کا سبب ہوں۔
4. اسلام آباد میں میرے گھر پر دو بار حملہ ہوا۔ مجرم ابھی تک نامعلوم ہیں.
5. میرے بڑے بھائی کو حراست میں لیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور صدمے سے دوچار کیا گیا۔
6. میرے تمام بہن بھائیوں اور میرے جونیئر ساتھیوں کا مسلسل پیچھا کیا جا رہا ہے، اور ان میں سے ہر ایک کو اغوا کیے جانے کا خطرہ لاحق ہے۔
7. دو بار انہوں نے مجھ پر حملہ کیا اور مجھے اغوا کرنے کی کوشش کی۔
8. میرے خلاف اٹک میں اس دن جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی جب میں خان صاحب سے ملنے گیا تھا۔
8. مجھے کئی بار سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں، بشمول میرے خاندان کو بچوں سمیت جان سے مارنے کی دھمکیاں۔
9. مجھے اپنے خاندان کو ان کی حفاظت کے لیے متحدہ عرب امارات منتقل کرنا پڑا۔
10. میں سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر تمام اپوزیشن سے لڑا۔ میری آواز ظالموں اور تمام مخالفین کے خلاف اس وقت پہلی تھی جب پورے ملک میں کوئی دوسری آواز نہیں تھی۔
11. مجموعی طور پر، میں نے خان صاحب، مراد سعید، اسد قیصر، اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شبلی فراز، شہریار آفریدی، علیم عادل شیخ، شاندانہ گلزار کے لیے 250 آئینی درخواستیں، 600 ضمانت کی درخواستیں اور تقریباً 800 دیگر متفرق مقدمات دائر کیے ہیں۔ ، علی امین خان، شہرام تراکئی، افتخار درانی، انور تاج، عاقب خان، رنگیز خان، ان کے اہل خانہ، کارکنان۔ میں نے پنجاب، اسلام آباد اور کے پی بھر کا سفر کیا۔
11. میری تمام خدمات مفت تھیں (سوائے شہرام تراکئی کے جنہوں نے مفت خدمات سے انکار کیا تھا) اور تمام سفری اور قانونی چارہ جوئی کے اخراجات میں نے برداشت کیے تھے۔ میں نے خدمات کے عوض کسی سے ایک پیسہ بھی وصول نہیں کیا۔ شعیب شاہین نے پی ٹی آئی حیدرآباد کے منتخب میئر کے لیے صرف ایک کیس دائر کیا اور 5 لاکھ فیس لی۔
12. میرے پاس پچھلے 7 مہینوں سے اپنے یا اپنے خاندان کے لیے کمانے کا کوئی وقت نہیں ہے۔
13. اپنے آبائی علاقے میں مجھے جے یو آئی کے غضب کا سامنا ہے جبکہ باقی تمام جماعتیں مجھ سے ناراض ہیں۔
14. میں 2017 سے پی ٹی آئی کی خدمت کر رہا ہوں جبکہ فواد چوہدری اپریل 2014 میں شعیب شاہین کو لے کر آئے تھے۔
پھر بھی، آپ کے ٹویٹ میں، میں شکریہ یا اچھے لفظ کا مستحق نہیں تھا۔ آپ کی عقل اور انصاف کو سلام۔