السلام علیکم ! صبحِ بخیر
پنجاب پولیس کی The Pink Van خواتین اور طالبات کو ان کی دہلیز پر پولیس سے متعلق مختلف سہولیات فراہم کرنے کا ایک منفرد اور عوام دوست اقدام ہے۔ تعلیمی اداروں، دور دراز علاقوں اور رہائشی آبادیوں میں خواتین کو ایف آئی آر کے اندراج، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر پولیس خدمات تک آسان اور بروقت رسائی فراہم کی جا رہی ہے۔ محفوظ، بااختیار اور سہولت یافتہ خواتین ہی ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں. پنجاب پولیس خواتین کے تحفظ اور خدمت کے لیے ہر قدم پر ان کے ساتھ ہے۔
#PunjabPolice #ThePinkVan #WomenSafety #WomenEmpowerment #PublicService