ایران کے حملہ کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ اور مؤثر جوابی کاروائی کی۔ برادر اسلامی ممالک کے مابین حالیہ کشیدگی سے، نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے پر دور رس منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک کو باہمی مسائل بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے کیلئے مزید آگے بڑھنا چاہئے اور ��یک دوسرے کے ساتھ تعاون کو وسیع کرنا چاہئے تاکہ دونوں ممالک میں اتحاد مضبوط ہو اور خطے میں امن قائم ہو۔
@ForeignOfficePk
پاکستان - ایران کشیدہ صورتحال میں بہتری انتہائی خوش آئند ہے. دونوں ممالک کے سفیر 26 جنوری سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے اورنگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کی دعوت پر ایرانی وزیر خارجہ حسین عامر ��بدالہیان کا پاکستان کا متوقع دورہ حالات میں مزید بہتری لائے گا. پرامن مذاکرات سے ہر مسئلے کا حل ممکن ہے.
از وفائے حق تو بستہ دیدۂ
اُذْکُرُوْا اَذْکُرکُم, نشنیدۂ
اللّٰہ (تعالی) کی وفاداری سے تو نے آنکھ بند کر لی ہے
تم یاد کرو، میں تمہیں یاد کروں گا، تو نے نہیں سنا ہے
#MuvlanaRum
مسلماں آں فقیر کج کلا ھے
رمید از سینه او سوز آھے
دلش نالد! چرا نالد؟ نداند
نگاہے یا رسول اللّٰہ نگاہ
وہ مسلمان جو فقیری میں بھی بادشاہ ہے
اس کے سینے سے آہ کا سوز رخصت ہوا
دل فریاد کر رہا ہے، کیوں فریاد کر رہا ہے؟
نہیں جانتا
ایک نگاہ یا رسول اللّٰہﷺ ایک نگاہ
#AllamaIqbal
یومِ یکجہتی کشمیر ہمیں کشمیری قوم کی کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد و قربانیوں کی یاد دلاتا ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں . پاکستانی قوم ہر میدان میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے. مسئلہ کشمیر کا واحد اور حتمی حل آزادانہ استصواب رائے سے ہی ممکن ہے. عالمی برادری ک�� سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروانا چاہیے۔
#KashmirSolidarityDay
31 دسمبر : یوم ولادت محمد بن قاسمؒ
باب الاسلام سندھ میں 712 میں آپ کی آمد سے عوام کو جابر حکمران راجہ داہر کے ظلم و استبداد سے نجات ملی اور برصغیر پاک و ہند میں اشاعتِ اسلام کا سلسلہ وسیع ہوا۔
اللّٰہ تعالٰی ان کے درجات بلند فرمائے آمین ۔