@QasimAliRaza90@NdmEhsan Gilgit Baltistan ma b PLMN ki government nay koye Kam nai keya hai Jo road (KKH) yahan Bana hai WO Chinese ny banaya hai. JB b N or PP ki government rahe hai jute or propaganda KY elawa Kuch nai keya. Jahan road banaya hai unn Ka khasta hal hai.
ایم کیوایم کے رہنماؤں نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی پراسرار گمشدگی انتہائی قابل تشویش ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایم کیوایم کے رہنما نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی پراسرار گمشدگی انتہائی قابل تشویش ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج مورخہ 16ستمبر 2025ء کو انور خان ترین تقریباً دوپہر ڈھائی بجے نثار احمد پنہور کے گھر پہنچےتھےجہاں سے انہوں نے نثار پنہور کو اپنے ہمراہ لیا اور دونوں کسی تنظیمی پروگرام میں شرکت کیلئے روانہ ہوئے لیکن اس کے بعد سے دونوں لاپتہ ہوگئے، دونوں رہنماؤں کے اہل خانہ اور ایم کیوایم سیکریٹریٹ لندن کی جانب سے نثار احمد پنہور اور انور خان ترین سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ان کے فون مسلسل بند تھےجس کے باعث ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی میں نے نثار پنہور اور انور ترین کے اہل خانہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ہدایت دی کہ فوری طور پر 15پر دونوں رہنماؤں کی گمشدگی کی رپورٹ کریں جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے 15پر نثار پنہور اور انور ترین کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی ہے۔
علاوہ ازیں میں نےایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے وکلاء کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ نثار احمد پنہور اور انور خان ترین کی بازیابی کیلئے قانونی اقدامات شروع کردیں۔
الطاف حسین
@PanhwarMohsin@AltafHussain_90 اللہ پاک قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے اور صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے
اللہ پاک قائد تحریک محترم الطاف حسین بھائی کو جلد از جلد شفائے کاملہ عطا فرمائے اور صحت و تندرستی کے ساتھ لمبی زندگی عطا فرمائے
@AltafHussain_90@OfficialMQM@azizabadi
عورت کی جگہ وہی ہے جہاں وہ خود چاہے — گھر میں، کھیت میں، دفتر میں یا اسمبلی میں۔ عورتوں کو بااختیار بنانا احسان نہیں، انصاف ہے۔ آئیں آواز بلند کریں برابری کے حقوق، مواقع اور عزت کے لیے۔ ایک منصفانہ معاشرہ وہ ہے جہاں ہر عورت باوقار، بااختیار اور آزاد ہو۔
#sanayousaf@HRCP87
میں اسمٰعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر سوگوار اہل خانہ اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم
اسمٰعیلی برادری سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
#PrinceKareemAghaKhan
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت @OfficialMqm کے تمام کارکنان سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
پرنس کریم آغا خان اپنی انسانیت دوستی کے ساتھ ساتھ
تعلیم، طب ،معیشت اور دیگر شعبوں میں کی جانے والی فلاحی خدمات کے باعث ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔
میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی، پرنس کریم آغا خان کے درجات بلند فرمائے اور تمام سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے، آمین
@akdn
His Highness Prince Karim Al-Hussaini, Aga Khan IV, 49th hereditary Imam of the Shia Ismaili Muslims and direct descendant of the Prophet Muhammad (peace be upon him), passed away peacefully in Lisbon on 4 February 2025, aged 88, surrounded by his family.
An elder from Gojal hunza Valley performs a beautiful traditional Wakhi eagle dance at a wedding celebration. The cultural richness and heritage of Wakhi traditions come alive through this graceful performance, reminding us of the deep roots that connect us to our past.
بیرونی طاقتوں کے مفادات کے لئے پاکستان کومشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں ملوث کیاجارہا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لبنان میں اسرائیل کے حملے میں حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ اوران کے ساتھیوں کی شہادت اور جنگی حملوں کے بعد مشرق وسطیٰ میں جنگ کادائرہ بڑھتاجارہاہے ۔ لبنان کے بعد اسرائیل کی جانب سے یمن اورشام پربھی حملے کئے گئے۔دوسری جانب حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت اورحسن نصراللہ کی شہادت کے بعد جواب میں ایران کی جانب سے اسرائیل پرجو میزائلوں کے حملے کئےگئے ہیں اس سےخطے کی صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے اوراب مشرق وسطیٰ کےخطے پر ایک بھیانک جنگ کےسائےمنڈلارہے ہیں۔
یہ وقت انتہائی ہوشمندی سے کام لینے کاہے لیکن سوشل میڈیاپر یہ خبریں تواترکے ساتھ گردش کررہی ہیں کہ پاکستان بیرونی طاقتوں کےمفادات کےلئے اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کےاس تنازعے میں بالواسطہ یابلاواسطہ طور پر ملوث ہورہاہے۔
سوویت یونین اورامریکہ مغربی ممالک کے مابین سردجنگ کے دوران بھی پاکستان کی اس وقت کی فوجی اسٹیبلشمنٹ نے بیرونی طاقتوں کے مفادات کی خاطر اس سردجنگ میں پاکستان کو ملوث کر دیااور ڈالروں کے عوض سوویت یونین کے خلاف امریکہ اورمغربی ممالک کاساتھ دیا۔افغانستان سے سوویت یونین کو نکالنے کے لئے جہاد کے نام پر مجاہدین کے گروپ بنائے جنہیں اسلحہ ٹریننگ دیکرافغانستان بھیجاگیا اور افغانستان کوتباہ کیاگیا۔ اب پھر بیرونی طاقتوں کےمفادات کےلئےپاکستان کومشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں ملوث کیاجارہاہے۔ دوروزقبل ایران میں جیش العدل نامی عسکری گروپ کی جانب سے ایران کی افواج پر حملہ کیاگیاجس میں کئی ایرانی فوجی ہلاک ہوگئے۔جیش العدل کے بارے میں یہ کہاجاتاہےکہ یہ عسکری گروپ پاکستان سے آپریٹ ہوتاہے اوراسے بیرونی طاقتیں فنڈ فراہم کرتی ہیں جبکہ چائناخوب جانتاہےکہ پاکستان اس کے ساتھ ڈبل گیم کھیل رہاہے۔ایران اوراسرائیل کے مابین اگرتنازعہ ہے توپاکستان اس میں کیوں ملوث ہورہاہے؟یوکرین اورروس کی جنگ میں بھی یہ بات میڈیا میں آچکی ہے کہ بیرونی طاقتوں کے کہنے پر پاکستان کی جانب سے یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا جاتا ہے۔بیرونی طاقتوں کے مفادات کےلئےتشکیل دی گئی خارجہ پالیسی کی وجہ سے انڈیاسےپہلے ہی دشمنی تھی مگراب ایران اورافغانستان سے بھی تعلقات اچھےنہیں ہیں ۔
میں پاکستان کے عوام کوآگاہ کرناچاہتاہوں کہ بیرونی طاقتوں کے مفادات کوپوراکرنے کےلئے ایک بار پھر پاکستان کوآگ اورخون میں جھونکاجارہاہے۔اس پالیسی سے فوج کے جرنیلوں کو تو ڈالر مل جائیں گے لیکن پاکستان کو نقصان پہنچےگا۔ آصف زرداری اورنوازشریف، شہبازشریف بھی ملک کو نقصان پہنچانے کے اس عمل میں برابرکے شریک ہیں۔ایک طرف یہ صورتحال ہے، دوسری طرف پاکستان کے عوام کوان کے پرامن احتجاج کے جمہوری حق سے محروم کیاجارہاہے، طاقت کے ذریعے انہیں کچلا جارہاہےکیونکہ فوج نہیں چاہتی کہ پاکستان کےعوام فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرے کریں۔
مشرق وسطیٰ ایک بھیانک جنگ کے دہانے پر پہنچ گیاہےلہٰذا میں پاکستان کے حکمرانوں خصوصاً فوج کے جرنیلوں سے کہنا چاہوں گاکہ خدارا پاکستان کواب مزیدکسی کی جنگ میں نہ جھونکیں اور ملک کونقصان پہنچانے والی پالیسی سے گریز کریں۔
الطاف حسین
(ٹک ٹاک پر 122ویں فکری نشست سے خطاب)
2 اکتوبر 2024
people of Gilgit-Baltistan who live in Karachi to join the protest at Karachi Press Club. We hope you will participate and make this protest successful. Say no to the occupation of Gilgit-Baltistan's national resources by non-local mafia under the name of Green Tourism.