@aliza_n313 عرشِ بریں کے تاروں پہ پانی بند ہے
ساقیِ کوثر کے بچوں پہ پانی بند ہے
مشک و علم اٹھانے والوں پہ پانی بند ہے
ساقیِ کوثر کے بچوں پہ پانی بند
ہے
معصوم اور بے زبانوں پہ پانی بند ہے
ساقیِ کوثر کے بچوں پہ پانی بند ہے
@Hijrzada01@As26230Mangrio@GAM4ru گفتگو کرتا ہے کیا خاموش کیا ہے گفتگو
ہے جستجو ہے جستجو ہے جستجو ہے جستجو
وہم و عقل اپنی اٹھاوے یار سے ہو آشنا
ہے کو بکو ہے کو بکو ہے کو بکو ہے کو بکو
جو کہ ہے تنزیہ کیا تشبیہ سے کچھ فرق ہے
ہے ہو بہو ہے ہو بہو ہے ہو بہو ہے ہو بہو
#اردو_زبان
@0_Wany بھول جاؤں میں ادا کیسے اس ہرجائی کی
جس نے خوشبو کی طرح میری پذیرائی کی
یاد جب اس کی چلی آئی مری راہوں میں
لاج رکھ لی ہے اسی نے میری تنہائی کی
دوڑ جاتی ہے لہر سی میرے دل کے اندر
یاد جب آتی ہے اس شوخ کی انگڑائی کی
#اردو_زبان
@Zamra88 محبت چھوڑ دی ہم نے محبت تھی سزا جیسی
اسی کو چاہتے تھے ہم وہ چاہت تھی دعا جیسی
یہ جو اک زخم دل ہے یہ دیا بن کر چمکتا ہے
یہ جو اک ٹیس ہے فرقت میں ہے مجھ کو ضیا جیسی
میں اپنے سامنے ہوتی ہوں آئینہ اٹھا کر جب
کوئی لائے ذرا تمثیل میری اس ادا جیسی
#اردو_زبان
@Noor_zindgi یہ دل بھُلاتا نہیں ہے محبتیں اُس کی
پڑی ہُوئی تھیں مُجھے کِتنی عادتیں اُس کی
یہ میرا سارا سَفر اُس کی خوشبوؤں میں کٹا
مجھے تو راہ دکھاتی تھیں چاہتیں اُس کی
گِھرا ہُوا ہوں میں چہروں کی بھیڑ میں لیکن
کہیں نظر نہیں آتیں شباہتیں اُس کی
#اردو_زبان
@Ahlay_Wafa یہ جملہ انسانی رشتوں، عزتِ نفس اور خود داری کا ایک بہترین اصول بیان کرتا ہے۔ یہ نصیحت سکھاتی ہے کہ دوسروں کے لیے مخلص ہونا الگ بات ہے، لیکن اپنی خود داری کو داؤ پر لگانا بالکل غلط ہے۔
بس اپنا فرض پورا کریں، محبت اور خلوص بانٹیں۔
@Faree6767 چلو بادِ بہاری جا رہی ہے
پیا جی کی سواری جا رہی ہے
شمال جاودان سبز جاں سے
تمنا کی عماری جا رہی ہے
فغاں اے دشمن دار دل و جاں
مری حالت سدھاری جا رہی ہے
ہے پہلو میں ٹکے کی اک حسینہ
تری فرقت گزاری جا رہی ہے
💔💔
#قافلہ_ادب@Faree6767