شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد، جمہوریت کی قربانیوں اور عوامی خدمت کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے 38 سالہ سفر کی ایک جھلک۔
سالگرہ مبارک، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری!
عوام سے جڑا یہ سفر، ہمیشہ جاری رہے۔
@BBhuttoZardari
#HBDBilawalBhuttoZardari
شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یوم شہادت پر نوڈیرو میں پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ اور ویمن ونگ کی جانب سے قرآن خوانی کا اہتمام
پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور کی ��ہید میر مرتضیٰ بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے منعقدہ تقریبات اور اجتماعی دعا میں شرکت
فریال تالپور کا شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو خراجِ عقیدت، ان کی جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیے جدوجہد کو سلام
شہید میر مرتضیٰ بھٹو نے زندگی بھر عوامی حقوق اور جمہوریت کے لیئے جدوجهد کی: فریال تالپور
شہید میر مرتضیٰ بھٹو کی قربانی بھٹو خاندان کی اس عظیم جدوجہد کا حصہ ہے جو عوام، جمہوریت اور پاکستان کے ��ہتر مستقبل کے لیے جاری رہی: فریال تالپور
بھٹو خاندان کی تاریخ قربانیوں، استقامت اور عوام سے وفاداری کی تاریخ ہے: فریال تالپور
بھٹو خاندان کی یاد ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہے گی اور ان کی جدوجہد نئی نسلوں کے لیے عزم و حوصلے کا پیغام ہے: فریال تالپور
قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی
پاکستان کی ترقی، خوشحالی، سربلندی اور سلامتی کے لیے بھی دعا کی گئی
اس موقع پر پی پی پی ضلع لاڑکانہ کے صدر خورشید احمد جونیجو، ایم پی اے جمیل اح��د سومرو، ایم پی اے سہیل انور سیال اور پیپلز پارٹی ضلع لاڑکانہ کے جنرل سیکریٹری اعجاز احمد لغاری سمیت پارٹی عہدیداران، بلدیاتی نمائندگان، کارکنان اور دیگر عمائدین بھی موجود تھے
آج اپنے ماموں شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے 30ویں یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتا ہوں۔ ان کا قتل ایک گھناؤنی سازش تھی، جس کا مقصد بھٹو خاندان کو بدنام کرنا اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوری حکومت کو نقصان پہنچانا تھا۔ آمریت کے خلاف ان کی جدوجہد، ��ابت قدمی اور عوامی حقوق کے لیے ان کی وابستگی ہمیشہ ہمارے لیے مشعلِ راہ رہے گی۔ مجھے یقین ہے کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو کو انصاف ضرور ملے گا۔ ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی؛ ہم جمہوریت، ترقی اور مساوات پر مبنی پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
عو��م کی امید، ملک کے روشن مستقبل کی نوید، عوامی حقوق کی جدوجہد کے علمبردار اور جمہوریت کے محافظ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو انکی سالگرہ مبارک
@BBhuttoZardari
#HBDBilawalBhuttoZardari
وہی سلسلہ جو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صاحب کا ترقیاتی کا بہتری کا بھلائی کا ہے اسی سلسلے میں آج اسی سلسلے م��ں آج مختلف اسکیموں کا دورہ کررہے ہیں سب بڑی محنت کررہے ہیں میں بھی کوشش کررہا ہوں جلد ازجلد معیاری اسکیمیں مکمل ہوں اورہمارے بھائی بہنوں کو مشکلات ہیں وہ دور ہوں.
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی مختلف اسکیموں کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو
@SyedNasirHShah
Chairman Pakistan Peoples Party @BBhuttoZardari Bhutto Zardari pays rich tribute to Shaheed Mir Murtaza Bhutto on his 30th martyrdom anniversary, being observed on September 20.
Read More: https://t.co/Y1EtxKyXHE
صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو جنرل ہسپتال کوئٹہ کا دورہ
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے عزم کے تحت شہید محترمہ بینظیر ��ھٹو ہسپتال کوئٹہ میں مختلف رینوویشن کے کام مکمل کیے گئے ہیں۔ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے آج ہسپتال کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مکمل کیے گئے ان مختلف رینوویشن کے کاموں کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر بلوچستان میں پہلے فلٹر کلینک کا بھی افتتاح کر دیا گیا۔
اس موقع پر صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات اور وارڈز کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات اور طبی خدمات کے بارے میں ان کی رائے معلوم کی۔
صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں مکمل کیے گئے رینوویشن کے کاموں کو سراہتے ہوئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (MS) ڈاکٹر حسن بلوچ اور ہسپتال انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی بہتری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
انہوں نے ہسپتال میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی و معاون عملے کی کارکردگی کو بھی سراہا اور کہا کہ مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی میں طبی عملے کا کردار ا��تہائی اہم ہے۔
صوبائی وزیر صحت نے ہسپتال میں مزید بہتری کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لاتے ہوئے ہسپتال کی سہولیات اور خدمات کو مزید بہتر بنایا جائے، تاکہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو کے یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید میر مرتضیٰ بھٹو جرأت، انصاف، جمہوریت اور عوامی حقوق کی جدوجہد کی علامت تھے اور آج بھی عوامی حقوق کے علمبرداروں کے دلوں میں زندہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو خاندان کی قربانیاں پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ناقابلِ فراموش باب ہیں، جبکہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو، شہید محترمہ بینظیر بھٹو، شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کی یادیں ہماری جدوجہد کا سرمایہ ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر ترقی پسند، جمہوری اور جامع پاکستان کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کی تجدید کی۔
@BBhuttoZardari
صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا کوہاٹ میں اولڈ پولیس لائنز کے قریب دھماکے کے نتیجے میں شہریوں ک�� زخمی ہونے پر اظہارِ افسوس۔
صدرِ مملکت کا دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار۔
صدرِ مملکت نے زخمیوں کو فوری اور بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔
فتنہ الخوارج اور بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ قومی سلامتی کے لیے ناگزیر ہے: صدرِ مملکت
First Lady @AseefaBZ has reaffirmed her strong support for efforts of World Food Program towards achieving Zero Hunger in Pakistan and assured that she would lend her voice to advocacy and public-awareness initiatives supporting nutrition and food security nationwide.
https://t.co/M4FSzjRhF1