حیدرّ کی طرح بولے گی اور شیر لگے گی۔۔۔!
وہ شیر کی بیٹی ہے سَوا شیر لگے گی۔۔۔!
یہ سوچ کر شَبِیرّ کو مقتل میں سَکون تھا۔۔۔!
زَینبّ کو "علی" ہونے میں کیا دیر لگے گی۔۔۔!
#اردو_زبان
مصیبتیں سر برہنہ ہوں گی عقیدتیں بے لباس ہوں گی
تھکے ہوؤں کو کہاں پتہ تھا کہ صبحیں یوں بد حواس ہوں گی
تو دیکھ لینا ہمارے بچوں کے بال جلدی سفید ہوں گے
ہماری چھوڑی ہوئی اداسی سے سات نسلیں اداس ہوں گی
کہیں ملیں تم کو بھوری رنگت کی گہری آنکھیں مجھے بتانا
میں جانتا ہوں کہ ایسی آنکھیں بہت اذیت شناس ہوں گی
میں سردیوں کی ٹھٹھرتی شاموں کے سرد لمحوں میں سوچتا ہوں
وہ سرخ ہاتھوں کی گرم پوریں نہ جانے اب کس کو راس ہوں گی
یہ جس کی بیٹی کے سر کی چادر کئی جگہ سے پھٹی ہوئی ہے
تم اس کے گاؤں میں جا کے دیکھو تو آدھی فصلیں کپاس ہوں گی

ہاتھ کی اُنگلی تَھام کے میں نے تُجھ سے چلنا سیکھا تھا
مَاں اب تیرے بیٹے نے حالات سے لڑنا سِیکھ لِیا
خالی کمرا, سُوکھی روٹی , بھیگی پلکیں , گھر کی یاد
رفتہ رفتہ ہم نے بھی پردیس میں رہنا سیکھ لیا
#اردو_زبان
وہ اختیار کسی کام کا نہیں صاحب ...
کہ جس میں آدمی اوروں کے اختیار میں ہو !!
میں ایک عمر کھڑا منتظر رہا اور پھر ...
مجھے کسی نے کہا تم غلط قطار میں ہو !!
#اردو_زبان
وعدہ حور پہ بہلائے ہوئے لوگ کے ہم
خاک بولیں گے کہ دفنائے ہوئے لوگ ہیں ہم
آسمان اپنا زمین اپنی نا سانس اپنی تو پھر
جانے کس بات پہ اترائے ہوئے لوگ ہیں ہم
#اردو_زبان
اور اب تو حکم بھی بے معنی ہوگیا میرا
کبھی لکیر تھا پتھر پہ مشورہ میرا
کہ ان دنوں میں خسارے میں جا رہا ہوں بہت
اٹھا لے جس نے اٹھانا ہے فائدہ میرا
#اردو_زبان