وَلَقَدۡ يَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّكۡرِ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ(القمر۔17)
اور درحقیقت ہم نےنصیحت کےلئےقرآن کو آسان کردیا،تو ہےکوئی نصیحت قبول کرنےوالا؟
اے نبی(ﷺ)! تم اپنی بیویوں، اپنی بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ وہ اپنی چادریں اپنے (منہ کے) اُوپر جھکالیا کریں۔ اس طریقے میں اس بات کی زیادہ توقع ہے کہ وہ پہچان لی جائیں گی، تو اُن کو ستایا نہیں جائے گا۔ اور اللہ بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
﴿سورۃ الاحزاب، ۵۹﴾
خبردار! قسم ہے چاند کی، اور رات کی جب وہ منہ پھیرکر جانے لگے، اور صبح کی جب اُس کا اُجالا پھیل جائے، کہ یہ بڑی بڑی باتوں میں سے ایک ہے جو تمام انسانوں کو خبردار کررہی ہے، تم میں سے ہر اُس شخص کو جو آگے بڑھنا یا پیچھے ہٹنا چاہے۔ہر شخص اپنے کرتوت کی وجہ سے گروی رکھا ہوا ہے،
المدثر
سَلَامٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ ۚ فَنِعْمَ عُقْبَى الدَّارِ
Salamun 'Alaikum (peace be upon you) for that you persevered in patience! Excellent indeed is the final home.
اے ایمان والو! یہودیوں اور نصرانیوں کو یار و مددگار نہ بناؤ۔ یہ خود ہی ایک دوسرے کے یار و مددگار ہیں۔ اور تم میں سے جو شخص ان کی دوستی کا دم بھرے گا تو پھر وہ انہی میں سے ہوگا۔ یقینا اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
﴿سورۃ المائدۃ ، ۵۱﴾
وَالَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ سَنُدْخِلُهُمْ جَنَّاتٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۖ
As for those who believe and do good deeds, We will admit them into Gardens beneath which rivers flow, abiding therein forever.
﴿ولا تحسبن الله غافلا عما
يعمل الظالمون إنما يؤخرهم ليوم تشخص فيه الأبصار﴾
اور یہ ہرگز نہ سمجھنا کہ جو کچھ یہ ظالم کررہے ہیں،اللہ اُس سے غافل ہے۔وہ تو ان لوگوں کو اُس دن تک کے لئے مہلت دےرہاہے جس میں آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ جائیں گی۔
﴿سورۃ ابراہیم،۴۲﴾
اے ایمان والو! اگر تم اللہ کے ساتھ تقویٰ کی رَوِش اختیار کروگے تووہ تمہیں (حق وباطل کی) تمیز عطاکردے گا، اور تمہاری بُرائیوں کاکفارہ کردے گا، اور تمہیں مغفرت سے نوازے گا، اور اللہ فضلِ عظیم کامالک ہے۔
﴿سورۃ الانفال، ۲۹﴾
اور اُس شخص سے بڑا ظالم کون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے؟ ایسے لوگوں کی اُن کے رَبّ کے پاس پیشی ہوگی، اور گواہی دینے والے کہیں گے کہ: ’’یہ ہیں وہ لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹی باتیں لگائی تھیں۔‘‘ سب لوگ سن لیں کہ اللہ کی لعنت ہے ان ظالموں پر
سورۃ ھود