تو نے کیا قندیل جلا دی شہزادی
سرخ ہوئی جاتی ہے وادی شہزادی
میں تیرے دشمن لشکر کا شہزادہ
جنگ کروں یا تجھ سے شادی شہزادی
تیرے ہی کہنے پر ایک سپاہی نے
اپنے گھر کو آگ لگا دی شہزادی
تہذیب حافی
تجھے معلوم ہے
کس دھج سے ھم گھر سے نکلتے ہیں ، مرے دشمن۔۔۔۔۔؟
ہمارے راہواروں کو تری بد قسمتی مہمیز کرتی ہے۔
سموں کی تھاپ صحرا کا تناؤ توڑ دیتی ہے
دھمک پاتال کے سینے میں
نیزے کی طر ح پیوست ہو جاتی ہے،
تو دھرتی چٹختی ہے
#IndiaPakistanWar#bunyanulmarsoos#PakArmy
چکانے ہیں وہ قرضے سطح پر ہیں یا کہیں زیرِ زمیں ہیں
ابھی اس خاک داں میں تم بھی زندہ ہو، مرے ہم بھی نہیں ہیں
ابھی میدان میں ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہیں، ہار کیسی ؟؟؟
ابھی تو کھیل کا آغاز ہے، تم بھی یہیں، ہم بھی یہیں ہیں
#IndiaPakistanWar#Pakistan#PakistanArmy#Bunyanalmarsoos
جنگ زوروں پہ تھی
سورما سولہویں شب بھی بیدار ، مرنے کو تیار تھے
من گھڑت داستانوں سے
چوپال میں لرزہ طاری کرو
جنگ کا کچھ بھی حاصل نہیں (چند سوکھی ہوئی لڑکیوں کے سوا )
قیس قیصرانی
#Pakistan#war#IndoPakBorder