سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ م��نگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا
مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، نوٹس متن
توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا
کارکنان اور عوام منفی پروپیگنڈے کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے پر قابل تحسین ہیں۔ترجمان جےیوآئی
الفاظ کے ہیر پھیر سے ہمارے کردار اور مؤقف کو کمزور نہیں کیا جا سکتا۔ا
جے یو آئی استعمال ہونی والی جماعتوں میں سے نہیں ہے، ہمارا ماضی گواہ ہے۔
مفتی ظفریاب نامی شخص کا جمعیت علماء اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ترجمان جےیوآئی