میں اپنے حلقے PK97 کرک سے اپنی پارٹی پی ٹی آئی کے ٹکٹ کا خواہشمند تھا۔ میں نے اپنی زندگی کے 11 سال اس پارٹی کو دئے اور کالج لائف سے اب تک آئی ایس ایف کے مختلف عہدوں پے رہا اور ابھی بھی اسلام آباد ریجن کا صدر ہوں۔ میں کبھی بھی اس پارٹی میں ٹکٹ یا پوزیشن کے لئے نہیں تھا بلکہ ایک مقصد کے لئے تھا اوروہ مقصد تھا پاکستان کو ایک آزاد اور خود مختار ملک دیکھنا۔ جب تک یہ مقصد حاصل نہیں ہوتا میں اپنے لیڈر کے ساتھ یہ جدوجہد جاری رکھونگا۔
پارٹی نے میری جگہ کسی اور کو ٹکٹ ایوارڈکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میں بغیر کسی ہچکچاہٹ کے پارٹی کے اس فیصلے کو دل سے قبول کرتا ہوں اور ساتھ ساتھ ملک کے ہر حلقے کے پارٹی امیدواروں سے یہ درخواست کرتا ہوں کہ پارٹی کے اعلان کردہ امیدوار کے ساتھ کھڑے ہو جائیں کیونکہ یہ الیکشن ہم نے اپنے لئے نہیں لڑنا بلکہ خان صاحب کے لئے لڑنا ہے ان کی مشکلات کم کرنے کے لئے لڑنا ہے۔
اللہ آپ سب کا حامی اور ناصر ہو۔
پریس ریلیز
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان آزاد جموں و کشمیر میں جاری صورتحال، عوامی بے چینی اور حالیہ افسوسناک واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتی ہے۔
پاکستان بھر کے طلبہ اور نوجوان آزاد کشمیر کے عوام کے دکھ، احساسات اور جائز مطالبات کو جمہوری سمجھتے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ہر شہری کو اپنے بنیادی حقوق، بہتر طرزِ حکمرانی اور باوقار زندگی کے لیے پرامن آواز اٹھانے کا حق حاصل ہے، اور ان مسائل کا حل طاقت کے استعمال کے بجائے مذاکرات، برداشت اور سنجیدہ مکالمے میں ہے۔
حالیہ روز ہونے والے واقعات میں متعدد شہادتیں اور درجنوں گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز بند کر کے ہزاروں کی تعداد میں فورسز کے جوان طلب کر لیے گئے ہیں، جس سے عوام میں مزید بے چینی پھیل گئی ہے۔ لاکھوں افراد آج بھی سڑکوں پر اپنے بنیادی حقوق کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں۔
آزاد کشمیر کے عوام ہمارے بھائی ہیں۔ پاکستان اور کشمیر کا رشتہ صرف جغرافیے کا نہیں بلکہ خون، قربانیوں، تاریخ اور مشترکہ جدوجہد کا رشتہ ہے۔ پاکستان کے ہزاروں نوجوانوں اور سپاہیوں نے کشمیر کے مقصد اور وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ کشمیری عوام نے بھی بے شمار قربانیاں دی ہیں، یہی مشترکہ قربانیاں ہمارے رشتے کی بنیاد ہیں۔
ہم دونوں الگ ریاستیں نہیں، ہم ایک جان دو قالب ہیں۔ جب کشمیر پر ظلم ہوتا ہے تو پاکستان کا دل دھڑکنا بند ہو جاتا ہے، اور جب پاکستان کی سالمیت کو خطرہ ہوتا ہے تو کشمیری اس کے دفاع کے لیے آگے آ جاتے ہیں۔
اوورسیز کشمیری ہمارا فخر ہیں، وہ دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہیں لیکن اپنی جڑوں سے جڑے ہیں، اور ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں۔ آج ہم سب کو مل کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنی ہے۔ نریندر مودی کا اصلی چہرہ، ظلم، تشدد، نسل کشی اور انسانی حقوق کی پامالی، یہ چہرہ پوری دنیا کو دکھانا ہے، اور اس مشن میں ہم طلبہ سب سے آگے ہیں۔
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان تمام متعلقہ فریقین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تحمل، ذمہ داری اور دانشمندی کا مظاہرہ کریں۔ ایسے بیانات، اقدامات اور طرزِ عمل سے اجتناب کیا جائے جو عوام اور ریاستی اداروں کے درمیان فاصلے پیدا کریں یا دشمن قوتوں کو صورتحال سے فائدہ اٹھانے کا موقع دیں۔
ہم سمجھتے ہیں کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کا پائیدار حل صرف بامقصد مذاکرات، عوامی اعتماد کی بحالی اور آئینی و جمہوری راستے سے ہی ممکن ہے۔ طاقت کے استعمال سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، یہ صرف زخموں کو ہراتا ہے۔
پاکستان کے نوجوان آزاد کشمیر میں امن، انصاف، جمہوری اقدار اور عوامی حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ تمام معاملات افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔
پاکستان زندہ باد
کشمیر پائندہ باد
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان
پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم نے آزاد کشمیر میں جاری احتجاج کی حمایت کر دی
انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن پاکستان نے آزاد کشمیر کے عوام کے جائز جمہوری حقوق، پرامن احتجاج اور بنیادی مطالبات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کر دیا ہے۔
#RightsMovementAJK
ہم نے سارا ہسپتال چیک کیا ہے لیکن عمران خان کو PIMS نہیں لایا گیا اب ہم الشفاء ہسپتال میں چیک کریں گے ، ورنہ یہ کشمیر کے معاملے سے توجہ ہٹانا چاہتے ہیں،
شاہد خٹک
اس وقت میں پمز میں موجود ہوں، ہم نے تمام وارڈز چیک کیے ہیں، یہاں ایسا کچھ نہیں۔ عموماً جب عمران خان کو لایا جاتا ہے تو ہسپتال کو سیل کر دیا جاتا ہے۔ ہمیں رات کی تاریکی میں علاج قبول نہیں۔ عمران خان کا علاج اُن کی فیملی کی موجودگی میں اور اُن کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں ہونا چاہیے۔ پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک@ShahidkhattakSk
#WhereIsImranKhan
آرگنائزر آئی ایس ایف شاہد خٹک کے ساتھ پمز اور شفاء ہسپتال کا وزٹ۔ خان صاحب کو یہاں نہیں لایا گیا۔ اگر خان صاحب کو جیل سے نکال کے ہسپتال یا کہیں اور شفٹ کیا جاتا ہے تو فیملی کو انفارم کرنا لازمی ہے۔
بنی گالہ اسٹاف کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کے لیے اڈیالہ جیل بھیجا گیا ضروری سامان واپس لوٹا دیا گیا۔
“ہم حکومتِ پاکستان، متعلقہ حکام، انسانی حقوق کے قومی و بین الاقوامی اداروں سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ کسی بھی قیدی کو ضروری سامان، علاج اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے”۔ رضا خان، انچارج بنی گالہ
استور 2 شاہدہ خورشید ار او افس کے اندر چلی گئی جبکہ ار او افس چھوڑ کے بھاگ گیا ہے۔ ایک پوری یونین کونسل کے رزلٹس روکے گئےُ ہیں۔ جبلہ شاہدہ خورشید صاحبہ تقریبا 2000 کی لیڈ سے اگے ہیں پوری کوشش جاری ہے کہ کسی طزح ان کو ہروا دیا جائے۔
استور 2 اپڈیٹ
پی ٹی آئی 1200 کی لیڈ پے ہے۔ کچھ پولنگ سٹیشنز کا رزلٹ باقی ہے
نُ لیگی کینڈیڈیٹ ار او افس کے اندر ہے جبکہ شاہدہ خورشید کو اندر نہیں جانے دیا جا رہا