فیصل آباد میں طوفان نے تباہی مچا دی، شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث کئی گھروں اور دکانوں کی چھتیں گر گئیں، درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، چلتی گاڑی پر درخت گرنے سمیت مختلف حادثات میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
فیصل آباد میں 1935 سے قائم تاریخی منروا کلب کی عمارت مسمار، لیز کی مدت ختم ہونے پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، ہیوی مشینری کے ذریعے عمارت گرا کر جگہ سرکاری تحویل میں لے لی گئی۔
پنجاب کے صدیوں پرانے ثقافتی تہوار اور اس دھرتی کے بہادر سپوت دُلا بھٹی کی یاد میں لوہڑی میلہ منعقد کیا گیا، پنجابی پہناوے ، لوک گیت اور روایتی کھانے میلے کی شان رہے۔۔۔! فیصل آباد سے محمد امنان کی رپورٹ
فیصل آباد میں عشرہ محرم الحرام میں امن و امان کے لیے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس، ڈپٹی کمشنر اور سٹی پولیس آفیسر کی مشترکہ صدارت میں مذہبی ہم آہنگی اور بین المسالک رواداری کے فروغ کا عزم دہرایا گیا
جدید دور نے ماضی کی خوبصورت یادوں کو قصہ پارینہ بنا دیا۔۔۔ مگر فیصل آباد ضلع کچہری میں فوجی غلام دستگیر کا ٹائپ رائٹر آج بھی اُس خوبصورت روایت کا امین ہے۔۔۔ٹائپ رائٹر کے استعمال کی کہانی بتا رہے ہیں نمائندہ آزاد ڈیجیٹل محمد امنان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر آرٹس کونسل فیصل آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد، وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی چیئرپرسن اور ڈویژنل انتظامیہ نے 300 سے زائد سائلین کی شکایات سن کر موقع پر ازالہ کیا۔۔
🚨فیصل آباد میں فیسکو ملازمین کی جانب سے واپڈا کی نجکاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ملازمین نے عبداللہ پور چوک کو ٹریفک کیلئے بلاک کرتے ہوئے نجکاری کیخلاف شدید نعرے بازی کی اور مطالبات کی عدم منظوری پر ملک گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا تفصیلات بتا رہے ہیں نمائندہ آزاد ڈیجیٹل محمد امنان
فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہو گیا۔ تیز ہواؤں اور بارش سے گرمی کی شدت میں نمایاں کمی، تاہم متعدد علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی متاثر
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عیدالاضحیٰ پر فیصل آباد کو صاف ستھرا رکھنے کا مشن جاری، کمشنر مسرت جبیں اور ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر فیلڈ میں متحرک۔ ویسٹ ورکرز کی خدمات کو سراہتے ہوئے مٹھائی تقسیم کی گئی جبکہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت صفائی انتظامات اور عوامی شکایات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات سامنے آنے لگے، فیصل آباد میں گندم کی قیمت فی من 4000 روپے تک پہنچ گئی۔ گندم مہنگی ہونے سے آٹا، نان اور روٹی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات جانیے نمائندہ آزاد ڈیجیٹل محمد امنان کی رپورٹ میں۔
فیصل آباد میں عیدالاضحیٰ صفائی آپریشن پر خصوصی فوکس، سیکرٹری بلدیات پنجاب میاں شکیل احمد کا مختلف علاقوں کا دورہ، ستھرا پنجاب ایجنسی کنٹرول روم کا معائنہ اور کمپلینٹ سیل میں شہری شکایات کے فوری ازالے کے میکنزم کا بھی تفصیلی جائزہ لیا۔
پنجاب میں جرائم کے خاتمے اور منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل جاری ہے، فیصل آباد میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی، جبکہ باقی ماندہ جرائم پر بھی جلد قابو پالیا جائے گا۔ آئی جی راؤ عبدالکریم