@SHABAZGIL بیرونِ ملک سے بیٹھ کر منفی بیان بازی کے بجائے اب انہیں سنجیدہ، کارآمد اور حکمتِ عملی سے بھرپور تجاویز پر توجہ دینی چاہیے۔ شہباز گل ڈوگ کی دم ہے تیڑھی کی تیڑھی
@GovernmentKP پائیدار ترقی کے لیے صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر پر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ امید ہے کہ یہ اقدامات صوبے کے عوام کے لیے حقیقی ریلیف کا باعث بنیں گے۔
Investing in People, Strengthening Communities, Building a Resilient Khyber Pakhtunkhwa
Sustainable development is about more than infrastructure; it is about improving lives, creating opportunities, and ensuring that every community has access to the services it deserves.
Guided by the vision of Chairman Imran Khan for a welfare-oriented and developed state, and under the leadership of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa Muhammad Sohail Khan Afridi, the Government of Khyber Pakhtunkhwa has approved a new portfolio of strategic investments focused on water security, renewable energy, healthcare, industrial development, and the socio-economic uplift of the merged districts.
Key Development initiatives include:
• PKR 36.5 billion for the construction of the Bara Dam in District Khyber, strengthening long-term water security and supporting regional development.
• PKR 13.323 billion to solarise households across the merged districts, expanding access to clean, affordable, and sustainable energy.
• PKR 50 million for a feasibility study on solar grid systems, laying the foundation for future renewable energy solutions.
• PKR 2 billion for the establishment of the Malagori Marble Cluster in District Khyber, unlocking industrial potential, attracting investment, and creating employment opportunities.
• PKR 4 billion for the first phase of a General Hospital at Benazir Ground, Peshawar.
• PKR 1 billion for the establishment of Peshawar Health City (Phase-I), strengthening the province's healthcare ecosystem.
• PKR 500 million each for the development of 1,000-bed Medical Complexes in Kohat and Malakand, expanding access to quality healthcare across the region.
These investments reflect a long-term commitment to inclusive development - bringing modern healthcare closer to communities, accelerating the transition towards renewable energy, strengthening industrial capacity, and ensuring that the merged districts continue to receive focused development.
Every project approved today represents an investment in people, resilience, and the future of Khyber Pakhtunkhwa. Together, these initiatives will contribute to a stronger economy, improved public services, and a higher quality of life for millions of citizens.
Building stronger institutions. Empowering communities. Delivering sustainable development.
#KhyberPakhtunkhwa #KPDevelopment #SustainableDevelopment #Healthcare #RenewableEnergy #EconomicDevelopment #Infrastructure #MergedDistricts
چیئرمین قائد عمران خان کے فلاحی اور ترقی یافتہ ریاست کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں توانائی، صحت، صنعت اور ضم شدہ اضلاع کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے میگا منصوبوں کی منظوری!
عوام کو معیاری صحت کی سہولیات، سستی اور صاف توانائی، صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور ضم شدہ اضلاع کی تیز رفتار ترقی کے لیے اہم ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
منظور شدہ اہم منصوبے:
🔹 36,500 ملین روپے: ضلع خیبر میں باڑہ ڈیم کی تعمیر
🔹 13,323 ملین روپے: ضم شدہ اضلاع میں گھروں کی سولرائزیشن کا منصوبہ
🔹 50 ملین روپے: ضم شدہ اضلاع میں سولر گرڈ سسٹمز کی فزیبلٹی اسٹڈی
🔹 2,000 ملین روپے: ضلع خیبر میں ملاگوری ماربل کلسٹر کے قیام کا منصوبہ
🔹 4,000 ملین روپے: بینظیر گراؤنڈ، پشاور میں جنرل ہسپتال کے قیام کا منصوبہ
🔹 1,000 ملین روپے: پشاور ہیلتھ سٹی (فیز-I) کے قیام کا منصوبہ
🔹 500 ملین روپے: کوہاٹ میں 1,000 بستروں پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ
🔹 500 ملین روپے: ملاکنڈ میں 1,000 بستروں پر مشتمل میڈیکل کمپلیکس کے قیام کا منصوبہ
یہ منصوبے صوبے میں پانی کے ذخائر، قابلِ تجدید توانائی، جدید طبی سہولیات، صنعتی سرگرمیوں اور ضم شدہ اضلاع کی ترقی کو نئی جہت دیں گے۔
حکومتِ خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں، عوامی فلاح، جدید انفراسٹرکچر، معیاری صحت، توانائی کے فروغ اور ایک خوشحال خیبرپختونخوا کی تعمیر کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #MergedDistricts #BaraDam #HealthCity #SolarEnergy
چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں خیبرپختونخوا میں جدید، مربوط اور پائیدار ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر کی جانب ایک اور تاریخی پیش رفت!
صوبے میں سفری سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے، شہری و بین الاضلاعی رابطوں کو مضبوط کرنے، جدید پبلک ٹرانسپورٹ، سیاحت کے فروغ اور معاشی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے اربوں روپے کے میگا ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی گئی ہے۔ یہ منصوبے خیبرپختونخوا کو ایک جدید، مربوط اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے وژن کی عملی تعبیر ہیں۔
منظور شدہ اہم منصوبے:
🔹 4,989.2 ملین روپے: پشاور بی آر ٹی سسٹم کے فیز-II کے لیے جدید الیکٹرک بسوں کی خریداری
🔹 4,000 ملین روپے: کارخانوں مارکیٹ سے جمرود تک بی آر ٹی توسیعی منصوبے کے لیے انفراسٹرکچر کی ترقی
🔹 4,743.2 ملین روپے: نیو پشاور ویلی میں مین ایکسپریس وے پیکیج-I کی تعمیر
🔹 4,743.2 ملین روپے: نیو پشاور ویلی میں مین ایکسپریس وے پیکیج-II کی تعمیر
🔹 150 ملین روپے: پشاور پریس کلب کی دوبارہ تعمیر اور بحالی
🔹 1,868.9 ملین روپے: بنوں لنک روڈ کے لیے زمین کے حصول اور متاثرین کی بحالی، جو انڈس ہائی وے (N-55) کو ہکلہ - یارک ڈی آئی خان موٹروے (M-14) سے منسلک کرے گی.
🔹 5,092 ملین روپے: ایبٹ آباد - نتھیاگلی - باڑیاں روڈ (57.5 کلومیٹر) اور کوزہ گلی - ایوبیہ سے خانسپور روڈ (6.15 کلومیٹر) کی بحالی
🔹 63,000 ملین روپے: دیر موٹروے کی تعمیر
یہ منصوبے صرف سڑکوں، شاہراہوں اور ٹرانسپورٹ کے نظام کی بہتری نہیں بلکہ خیبرپختونخوا کے معاشی، تجارتی اور سیاحتی مستقبل میں ایک بڑی سرمایہ کاری ہیں۔ ان کی تکمیل سے شہری اور بین الاضلاعی رابطے مزید مضبوط ہوں گے، سفری وقت میں نمایاں کمی آئے گی، جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کو فروغ ملے گا، سیاحت اور تجارت کو نئی رفتار ملے گی اور روزگار و سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
حکومتِ خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں، عوامی سہولت، پائیدار ترقی اور جدید انفراسٹرکچر کے ذریعے ایک خوشحال، مربوط اور ترقی یافتہ خیبرپختونخوا کی تعمیر کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔
#CMKP #SohailAfridi #KPDevelopment #Infrastructure #BRT #ElectricBuses #DirMotorway #NewPeshawarValley