@MazharAbbasGEO is talking about the most devastating transportation system & Infrastructure of #Karachi ruined by the Pakistan peoples party at "The Karachi Dialogue" organized by @MQMPKOfficial
گل پلازہ میں لگنے والی آج آگ نے عمارت نہیں جلائی بلکہ سندھ حکومت کے کرپٹ نااہل حکمرانوں کے جھوٹے دعوے بھی جلا کر راکھ کردیئے۔
خدارا اب تو، آواز اٹھاؤ کراچی بچاؤ ۔
#SaveKarachi#awazuthaokarachibachao#KarachiBachaoMuhim
An important Press conference was held at the Bahadurabad office by Chairman #MQMPakistan Dr. Khalid Maqbool Siddiqui, along with the members of the Assembly.
At the special invitation of the MQM Chairman, Governor Sindh Kamran Khan Tessori also attended this press conference.”
رکن قومی اسمبلی و انچارج ڈیجیٹل میڈیا وونگ ایم کیو ایم پاکستان صبحین غوری نے عارضی مرکز بہادرآباد پہ اسٹریٹیجیک ماسٹر پلان 2020 کے حوالے سے ایک اہم اجلاس میں شرکت کی جس کی صدارت سینئیر رہنما سینیٹر نسرین جلیل نے کی ۔
اجلاس میں اسٹریٹیجک ماسٹر پلان 2020 کے عدالتی فیصلے کی روشنی میں منعقد کی جانے والی دستخطی مہم کے حوالے سے تمام شعبہ جات ، ٹاؤنز اور علاقوں میں دستخطی مہم منعقد کرنے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا #KarachiMasterPlan2020 @MQMPKOfficial
27ویں آئینی ترمیم: عوام کے اختیار کی جدوجہد!
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے وزیرِاعظم سے بلدیاتی اختیارات آئین میں شامل کرنے پر بات کی۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کروائی۔ایم کیو ایم تمام جماعتوں سے رابطے کرے گی تاکہ شہری حکومتیں بااختیار ہوں۔
#Article140A
Today, MQM-Pakistan celebrated #Youm_e_Tashakur at the Governor House with deep gratitude & pride.
We honored the Pakistan Army and the families of our brave shuhadas for their unwavering sacrifices. Your courage is the foundation of our nation.
Long live Pakistan! 🇵🇰
Today, we remember Azeem Ahmed Tariq, Founding Chairman of MQM - a true political visionary whose leadership & dedication continue to inspire us.
I had the honour of working alongside him until the very end. May we carry forward his legacy & fulfil the vision he had for MQM-Pak.
When we started the IT Park Karachi project, many said it couldn’t be done — but we believed in Karachi’s potential. MQM-PK is proud to be the first to launch such an initiative, worth a historic Rs.42 billion investment.
This is an investment in innovation, jobs & the future.
Visited Sui Gas Company & met with Acting MD to address the severe gas supply issues in Orangi & Karachi. Highlighted the need to fix infrastructure, rectify overbilling & improve gas pressure.
We’ve been assured improvements will be made in the coming weeks. #OrangiTown#NA246
وہ دن کہ جب ملک کی سیاسی فضاء میں نویدِ انقلاب سنائے جانے کی بنیاد رکھی گئی، وہ دن جس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، وہ دن جس کی مرہون منت بہت ہی ہستیاں ہیں، وہ دن جس نے کتنوں کو ادنیٰ سے اعلیٰ اور عام سے خاص کیا۔
مبارک ہو وہ دن جس کی اہمیت ہر موجودہ اور سابقہ رکن اے پی ایم ایس او کی زندگی میں ہمیشہ رہے گی۔
گیارہ جون مبارک ہو۔ ♥️
#APMSO #11June
میں اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی ،قصبہ علیگڑھ ٹاؤن آرگنائزر و اراکین ٹاؤن کمیٹی ایم پی اے اعجاز الحق، ایم پی اے نصیر احمد کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دوره کیا، پانی کی نکاسی آب کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا اور عوام سے ملاقات کی۔
پیپلزپارٹی کی سرپرستی میں پاکستان کے معاشی حب کراچی میں قاتل، ڈکیت اور منشیات فروش شّتر بے مہار ہیں جبکہ عوام کی حفاظت پر مامور غیر مقامی سندھ پولیس کے اہلکار ڈکیتی، رشوت خوری، بھتہ خوری اور منشیات فروشی میں براہ راست یا بلا واسطہ ملوث ہیں؛ انکی بلا سے ماؤں کی گودیں اجڑیں، جوان بیویوں کی چوڑیوں کی کھنک موت کے سناٹے میں دفن ہوجائے یا کسی کے بچے یتیم ہوں اور بہنیں بے آسرا ہوجائیں۔ ان ڈکیتوں، قاتلوں، منشیات فروشوں اور انکے سرپرستوں کا علاج صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب MQMP کی مجوزہ 3 آئینی ترامیم کے زریعے مضبوط اور خودمختار بلدیاتی حکومت کے تحت community policing کا نظام رائج ہو، جب علاقے کے نوجوان علاقے کے تھانے سنبھالیں گے۔ چونکہ وقوع ہمارے حلقے میں ہوا ہے اس لیے بحیثیت رکن قومی اسمبلی نبیل کے قاتلوں اور قاتلوں کی سرپرستی کرنے والوں کو انکے عبرتناک انجام تک پہنچانے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
قصور آپکا نہیں پیپلزپارٹی کی پھیلائی ہوئی متعصبانہ اور جہالت سے لبریز ذہنیت کا ہے وگرنہ جتنا ظلم پیپلز پارٹی کے ظالم، جابر، کرپٹ اور متعصب حکمرانوں نے سندھی قوم پر کر رکھا ہے اسکی تو مثال تاریخ میں نہیں ملتی۔ دراصل سندھ کے وسائل اور اختیارات پر قابض پیپلز پارٹی کے ظالم، کرپٹ اور متعصب حکمرانوں نے اپنی نسلوں کی حکمرانی کے لیے سندھی قوم کو نسل در نسل غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔
اطلاعاً عرض ہے کہ کراچی کے مقامی وہ تمام زبانیں بولنے والے، تمام مزاہب اور مسالک سے تعلق رکھنے والے افراد اور انکے خاندان ہیں جنکے جعلی نہیں بلکہ اصلی ڈومیسائل کراچی کے ہیں۔۔۔
دوسری بات یہ کہ آزادی کے اعلان کے لمحے تک سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان بھی اتنا ہی ہندوستان تھا جتنا یوپی، سی پی، بہار اور راجھستان۔ آپکے آباؤ اجداد بھی اتنے ہی ہندوستانی ہیں جتنے ہمارے—انکے پاس بھی ہندوستان کی ہی شہریت تھی ناکہ امریکہ، برطانیہ یا فرانس کی—
ہم ہیں اُس دھرتی کے اصلی بیٹے اور بیٹیاں جسکا نام پاکستان ہے اور یہ پاکستان ہمارے باپ کا ہے!
تیسری بات یہ کہ آپکے آباؤ اجداد نے تو نہیں بتایا ہوگا اس لیے زرا گوگل کریں تاکہ علم ہوجائے کہ ہمارے آباؤ اجداد لُٹے پِٹے نہیں بلکہ لیاقت نہرو معاہدے کے تحت اپنی جاگیریں اور جائدادیں خیرات میں دے کر اور متروکہ سندھ و پاکستان کے مالک و وارث بن کر، اپنے کندھوں پر پاکستان اور اسکی آزادی اٹھا کر لائے تھے، ہمیں ریڈیو سے پاکستان کی آزادی کی خبر نہیں ملی تھی۔
کراچی کو اب کراچی کے مقامی ہی ناصرف سنبھالیں اور سنواریں گے بلکہ انشاء اللہ پیپلزپارٹی کے ظالم، کرپٹ، متعصب اور لٹیرے حکمرانوں سے مظلوم اور مجبور سندھی قوم کو بھی آزاد کروائیں گے۔