جب انسان اللّه سے شیئرنگ شروع کر دیتا ہے تو پھر اللہ تعالیٰ خود اس کے لیے سہولت و آسانی پیدا کرنے کے راستے کھول دیتا ہے۔ مصائب ہٹ جاتے ہیں مشکلات ختم ہونے لگتی ہیں ۔کیوں کہ اچھے اور مخلص دوست بہترین سہولت کار ہوتے ہیں ۔۔اور اللہ تعالیٰ سے بڑھ کے ہمارا بہترین دوست کون ہو سکتا ہے۔
زندگی کے عین وسط میں، موت آتی ہے اور ہمارا ناپ لے جاتی ہے، ہم بھول جاتے ہیں کہ وہ آئی تھی، ہم زندگی کے کاموں میں کھو جاتے ہیں، اور وہ خاموشی سے، چپکے سے ہمارا کفن سیتی رہتی ہے !