آپ اپنی کمزوریاں دوسروں پہ عیاں اس لیے کرتے ہیں، کے جس بات سے آپ کو تکلیف ہوتی ہے، دوسرے اس بات کو کرنے اور کہنے سے گریز کریں گے پر حقیقت کچھ مختلف ہوتی ہے، یہاں کمزوریاں معلوم ہو جائیں تو تکلیف دینے میں بہت آسانی ہو جاتی ہے۔
ندگی میں کچھ لوگ ہوتے ہیں جن کو کھونے سے آپ کی جان جاتی ہے جن کے دور جانے سے آپ کو اور آپ کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے وہی لوگ آپ کی اس بات کا فائدہ اٹھا کر آپ کو جی بھر کر رنج دیتے ہیں اور ظاہر یہ کیا جاتا کہ تکلیف کا ذریعہ آپ ہیں۔
عبادت ، سجدوں اور تسبیحوں کا ہی نام نہي ہے - سجدے اور قیام ، رکوع ، تسبیح بندگی کی علامت ہے - مگرعبادت کے کئی رنگ اور بھی ہیں - وہ جو اللہ کی مخلوق کیلئے آسانیاں تلاشتا ہے ، وہ جو اللہ کے بندوں کیلئے دل میں بغض اور حسد نہي رکھتا ، وہ جو اسکے بندوں کا برا نہي چاہتا ،
کچھ لوگ بہت تھوڑے وقت میں ملتے ہیں ، لیکن وہ اچھے دوست بن جاتے ہیں ، اور ایسے لوگ بہت انمول ہوتے ہیں۔۔۔ کیسی کے دل میں گھر بنا لینا اور پھر اس گھر کو آباد رکھنا ہر کیسی کے بس کی بات نہیں ہوتی۔