یہ جھکی جھکی نگاھیں،انہیں میں سلام کرلوں
یہیں اپنی صبح کرلوں،یہیں اپنی شام کرلوں تیرا غم، تیری محبت، تیرا درد،تیری حسرت تیری ھو اگر اجازت،تو میں اپنے نام کرلوں
تو ھی میری ابتداء ھے،تو ھی میری انتہا
تیری زلف کے یہ سائے، بس اب آگے کون جائے.
تیری ھو اگر اجازت، میں یہیں قیام کرلوں
مٹّی کی طرح ہاتھ لگانے سے بکھر جائیں
ہم لوگ تو وہ ہیں جو بنانے سے بکھر جائیں
ممکن ہے ترے غم نے ہمیں باندھ رکھا ہو
ممکن ہے کہ یہ بوجھ ہٹانے سے بکھر جائیں