Agenda of Peace Talks. US President JD Vance coming to Pakistan with talking points about nuclear weapons and shipping lanes. Speaker of the Iranian Parliament Muhammad Bagher Ghalibaf came to Pakistan with the pictures of martyred children on airplane seats.
آج مشہور شاعر عبد الحمید عدم کا یوم پیدائش ہے۔
وہ جو تیرے فقیر ہوتے ہیں
آدمی بے نظیر ہوتے ہیں
دیکھنے والا اک نہیں ملتا
آنکھ والے کثیر ہوتے ہیں
جن کو دولت حقیر لگتی ہے
اف! وہ کتنے امیر ہوتے ہیں
جن کو قدرت نے حسن بخشا ہو
قدرتاً کچھ شریر ہوتے ہیں
زندگی کے حسین ترکش میں
کتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں
وہ پرندے جو آنکھ رکھتے ہیں
سب سے پہلے اسیر ہوتے ہیں
پھول دامن میں چند رکھ لیجے
راستے میں فقیر ہوتے ہیں
ہے خوشی بھی عجیب شے لیکن
غم بڑے دل پذیر ہوتے ہیں
اے عدمؔ احتیاط لوگوں سے
لوگ منکر نکیر ہوتے ہیں
عبد الحمید عدم
آپ نے یہ شعر اکثر سُنا یا پڑھا ہو گا خصوصاً اس کا مصرعۂ ثانی تو لازماً پڑھ رکھا ہوگا۔
ہوئے نام وَر بے نشاں کیسے کیسے
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
امیرؔ مینائی کی یہ لازوال مکمل غزل ملاحظہ فرمائیں...
ہوئے نام وَر بے نشاں کیسے کیسے
زمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
تری بانک�� چتون نے چُن چُن کے مارے
نکیلے سجیلے جواں کیسے کیسے
نہ گُل ہیں نہ غُنچے نو بُوٹے نہ پتے
ہوئے باغ نذرِ خزاں کیسے کیسے
یہاں درد سے ہاتھ سینے پہ رکھا
وہاں ان کو گزرے گُماں کیسے کیسے
ہزاروں برس کی ہے بُڑھیا یہ دنیا
مگر تاکتی ہے جواں کیسے کیسے
ترے جاں نثاروں کے تیور وہی ہیں
گلے پر ہیں خنجر رواں کیسے کیسے
جوانی کا صدقہ ذرا آنکھ اٹھاؤ
تڑپتے ہیں دیکھو جواں کیسے کیسے
خزاں لُوٹ ہی لے گئی باغ سارا
تڑپتے رہے باغباں کیسے کیسے
امیرؔ اب سخن کی بڑی قدر ہو گی
پھلے پھولیں گے نکتہ داں کیسے کیسے
امیرؔ مینائی
ان بابرکت، الٰہی اور روحانی دنوں اور گھڑیوں میں،
میں حکومت اور عوامِ پاکستان کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ ا��ہوں نے امریکہ اور صہیونی رجیم کی جارحیت کے مقابلے میں عوام اور حکومتِ اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا بھرپور اظہار کیا۔
🚨 اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مستقل مندوب اور امریکہ اور برطانیہ میں پاکستان کی سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کی غزہ امن معاہدے پر انتہ��ئی اہم گفتگو!!!
پاکستان کو چاہیے تھا کہ وہ ٹرمپ کے 20 point plan کو general welcome دیتا اور پھر وہیں رک جاتا، اتنا آگے جانے کی ضرورت نہیں تھی ۔۔۔
ایک ایسا منصوبہ جو اتنا مبہم ہے اس کو ایک sweeping endorsement کیسے دی جا سکتی ہے کیونکہ میں تو اسکو ایک colonial project سمجھتی ہوں جس کو اسرائیل سپورٹ کر رہا ہے تو کیا اس منصوبے کی مکمل حمایت سے ہم اسرائیل کو سپورٹ کر رہے ہیں؟ اس میں فلسطینی ریاست کا تو کہیں ذکر ہی نہیں ہے ۔۔۔ ڈاکٹر @LodhiMaleeha نے اہم نکتہ اٹھا دیا ۔۔!
یہ لمحہ جدید انسانی جنگی تاریخ میں امر ہوچکا ہے جبکہ ایک قسامی جانباز نوجوان نے طاقتور ٹینک کو بھاگنے پہ مجبور کیا اس واقعے کی ویڈیو نہ ہوتی تو شاید ہی کوئی یقین کرتا ، قسامی مسلم دنیا کے تمام جرنیلوں سپاھیوں سے افضل ترین درجے پہ کھڑے ہیں
اَللّٰهُمَّ إِنَّا نَسْتَعِيْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ، وَنُؤْمِنُ بِکَ وَنَتَوَکَلُّ عَلَيْکَ، وَنُثْنِی عَلَيْکَ الْخَيْرَ، وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ، وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ يَفْجُرُکَ. اَللّٰهُمَّ اِيَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّی وَنَسْجُدُ وَاِلَيْکَ نَسْعٰی وَنَحْفِدُ، وَنَرْجُوْا رَحْمَتَکَ، وَنَخْشٰی عَذَابَکَ اِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ.
’’اے اﷲ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں اور تجھ سے بخشش چاہتے ہیں، تجھ پر ایمان لاتے ہیں اور تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں، ہم تیری اچھی تعریف کرتے ہیں، تیرا شکر کرتے ہیں اور تیری ناشکری نہیں کرتے، اور جو تیری نافرمانی کرے اُس سے مکمل طور پر علیحدگی اختیار کرتے ہیں۔ اے اﷲ ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں، اور تیرے لیے ہی نماز پڑھتے، تجھے ہی سجدہ کرتے ہیں، تیری ہی طرف دوڑتے اور حاضری دیتے ہیں، ہم تیری رحمت کے امید وار ہیں اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہیں۔ بے شک تیرا عذاب کافروں کو پہنچنے والا ہے۔‘‘