عزیز دوستو،
نیشنل پریس کلب اسلام آباد پاکستان میں آزادیٔ صحافت، آزادیٔ اظہار اور صحافیوں کے جمہوری حقوق کی ایک بڑی علامت ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض عناصر گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے سے اس ادارے کو کمزور کرنے، اسے تنازعات میں الجھانے اور بالآخر اسے تالہ بندی کی طرف دھکیلنے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران نیشنل پریس کلب میں غیر آئینی طور پر درجنوں نوٹسز اور نوٹیفکیشنز جاری کیے گئے۔ ہر غیر آئینی اقدام کی توجیہ یہ پیش کی گئی کہ “آئین اس معاملے پر خاموش ہے”۔
حقیقت اس کے برعکس ہے۔
آئین نہ صرف واضح ہے بلکہ بہت سے معاملات میں دوٹوک رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال صدر اور سیکرٹری کی غیر موجودگی سے متعلق شقیں ہیں۔
چند ہفتے قبل جب صدر نیشنل پریس کلب عبدالرزاق سیال صاحب بیرونِ ملک گئے تو آئین کے مطابق سینئر نائب صدر احتشام الحق نے ذمہ داریاں سنبھال لیں، جب صدر واپس آئے تو دوبارہ اپنے اختیارات سنبھال لیے۔
بالکل یہی اصول سیکرٹری کے معاملے میں بھی آئین میں درج ہے۔ سیکرٹری کی عدم موجودگی میں سینئر جوائنٹ سیکرٹری خودکار طور پر قائم مقام سیکرٹری کے فرائض سنبھالتا ہے۔ آئین خود سب سے بڑا نوٹیفکیشن ہے، اس کے بعد کسی اضافی کاغذ کی ضرورت نہیں رہتی۔
لیکن افسوس کہ اسی واضح آئینی شق کو نظرانداز کرتے ہوئے ایک متنازع اور غیر آئینی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، صحافیوں کے مینڈیٹ کی توہین کرتے ہوے سب سے زیادہ ووٹ لینے والے سینئر جوائنٹ سیکرٹری شیراز گردیزی کے حق پر ڈاکہ مارا گیا اور پھر سیکرٹری کے دفتر کو تالا لگا دیا گیا۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اس سارے عمل کا مقصد ایک اشتعال انگیز ماحول پیدا کرنا تھا تاکہ ردعمل میں کوئی تالا توڑے، کوئی جوابی کارروائی کرے اور پھر نیشنل پریس کلب کو ایک نئے بحران اور تالہ بندی کی طرف دھکیل دیا جائے۔
لیکن ہم نے اپنے ساتھیوں سے واضح طور پر کہا ہے کہ ہم کسی اشتعال کا شکار نہیں ہوں گے۔
ہم اس ادارے کے بانیوں میں شامل ہیں۔ اس کی ایک ایک انچ زمین کے حصول کی جدوجہد میں شریک رہے ہیں، اس لیے اس ادارے کی حفاظت، وقار اور آئین کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے۔
ہم کوئی قدم آئین سے باہر جا کر نہیں اٹھائیں گے لیکن کسی کو من مانی بھی نہیں کرنے دیں گے۔
آئین کے مطابق شیراز گردیزی قائم مقام سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھال چکے ہیں اور آئین کے مطابق ہی اپنے فرائض انجام دیں گے۔
ہم آئین بچائیں گے، ادارہ بچائیں گے اور نیشنل پریس کلب کو کسی بھی سازش کے تحت تالہ بندی یا تصادم کی طرف نہیں جانے دیں گے۔
#NPC
شیخ وقاص اکرم اگر آپ 10 جون کے احتجاج میں آ سکتے ہیں تو آئیں ، 10 جون کے احتجاج میں شرکت کریں ورنہ کسی سے گیم نہ کھیلیں، کسی کے آلہ کار نہ بنیں، سہیل آفریدی
ناظرین گیم دلچسپ مرحلے میں داخل ہو چکی ہے
@Matiullahjan919 سنا ہےاجلاس میں چیئرمین ڈیموکریٹک پینل ہمارے بڑے بھائی اور بزرگ حاجی نواز رضا صاحب سے خاصی بدتمیزی کی گئی اور ہمارے پیارے بهائی صدیق انظر صاحب نے ٹھوڑیوں کو ہاتھ لگا کر معاملہ رفع دفع کرایا ،کیا یه درست ہے یا غلط اطلاع ہے؟ اگر ایسا ہوا ہے تو بہت بری بات ہے۔
وفاقی حکومت کا دکانیں، بازار، شاپنگ مالز رات 9 بجے تک کھلے رکھنے کا فیصلہ۔ ریسٹورنٹس اور کھانے پینے کے مراکز رات 11 بجے تک کھلے رہ سکیں گے اور شادی ہالز رات 11 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دے دی گئی
رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں
ڈھائی لاکھ پاکستانی بیرون ملک منتقل
ملک سے جانے والوں میں
1078 ڈاکٹرز
2000 انجینئرز
419 نرسز
1650 اکاؤنٹنٹس
9500 ککس
1235 الیکٹریشنز
818 مکینکس
550 کمپیوٹر ماہرین
اور ڈیڑھ لاکھ مزدور
فائر وال کس قدر مؤثر ہے؟ 13 منٹ گز چکے اور ایک بھی آدمی نے آج کا ویلاگ نہیں دیکھا۔ کبھی اتنی دیر میں دو تین ہزار آدمی دیکھ لیا کرتے تھے۔ مولانا عبد الستار خان نیازی نے ایک بار کہا تھا" ایوب خان انسانوں کے نطق بند نہ کرو ورنہ خدا تمہارا نطق بند کر دے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے چین کے دورے کے بعد روسی صدر ولادیمیر پوتن بھی چین کا دورہ کرنے والے ہیں
روسی صدر پوتن اور چینی صدر شی جن پنگ کی گزشتہ برسوں میں 40 سے زائد مرتبہ ملاقات ہوئی ہے جبکہ حال ہی میں ایک ملاقات ستمبر میں بیجنگ میں ہوئی تھی
پی ٹی آئی کے ایم این اے اقبال افریدی کے 28 سالہ بیٹے کو ڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری کیا گیا۔ وہ سیدھا اس پاسپورٹ پر اٹلی گیا اور اسائلم کے لیے اپلائی کر دیا۔ہمیں اٹلی حکومت نے بہت سخت پیغام بھیجا ہے جو یہاں نہیں بتا سکتا۔ وزیرمملکت طلال چوہدری کا سینٹ کمیٹی برائے داخلہ میں انکشاف
Desperate attempts to demonize success: US accusations against Pakistan of providing an "aerial shield" for Iranian aircraft are nothing more than an attempt to undermine its role as a neutral mediator.
Leaked reports to CBS claim that Islamabad allowed Iranian planes to hide within its bases. In reality, this media offensive is merely a panicked reaction from hostile powers who have witnessed Pakistan 🇵🇰 succeed in leading negotiations where the UN Security Council and the United Nations have failed. 🌏🛡️
When adversaries witness the depth of the strategic cohesion between Pakistan 🇵🇰, Saudi Arabia 🇸🇦, and Turkey 🇹🇷, they are struck by panic and attempt to fabricate charges to obstruct Islamabad’s role in hosting dialogue and establishing peace. These desperate attempts will only increase the strength and determination of Pakistan and its axis to continue efforts toward achieving lasting peace in the region.
عین جنگ کے وقت کون دشمن کو سپورٹ کر کے اپنوں کے حوصلے پست کر رہا تھا
اپنے ازلی دشمن کو پاکستان مخالف کونٹینٹ مہیا کر رہا تھا
حملہ آور دشمن کی تعریفوں کے پُل باندھ رہا تھا
ایسے لوگوں کو کیا کہا جاتا ہے
تامل ناڈو کے چیف منسٹر کے آفس کو بھی دیکھیں، اور ہمارے پاکستانی آفس ہولڈرز کا بھی موازنہ کریں، زمین و آسمان کا فرق نظر آئے گا۔ ایک ایکٹر چیف منسٹر بن گیا، انقلاب اسے کہتے ہیں۔
پاکستان کا کوئی صحافی جس کو حقیقی خطرہ ہو وہ کسی بھی ملک میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کیلئے بھارتی خفیہ ایجنسی “را “ یا اس کے کسی ایجنٹ کا لیٹر استعمال کرنے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتا۔ اگر عابد خورشید نے سردار شوکت کشمیری JKNPP کے لیٹر اور منشور پر کینڈا میں سیاسی پناہ حاصل کی ہے تو یہ ملک و قوم اور شعبہ صحافت کے ساتھ زیادتی ہے۔
اسلام آباد میں پچھلے کچھ مہینوں سے انٹرنیٹ کی سپیڈ ناگفتہ بہ ہے
5 جی سروس کی دعویدار موبائل کمپنیوں کی نیٹ کی سپیڈ 2 جی کے برابر رہتی ہے
اسلام آباد میں یہ صورتحال ہے تو پھر باقی ملک کا تو اللہ ہی حافظ ہے
ناجانے پی ٹی اے والوں کو ان سیلولر کمپنیوں کی کارکردگی کیوں نظر نہیں آتی
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ملاقات کرا دی گئی
ملاقات کانفرنس روم کرائی گئی
چالیس منٹ تک ملاقات جاری رہی
دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی جیل ذرائع