تم نے سفید پھول دیکھے ہیں نہ ؟
کتنے منفرد نظر آتے ہیں وہ
بالکل ویسے ، جیسے تم ہو
جاذب ، پُرکشش طلسم طاری کرنے والی
نگاہیں تم پر آکر ساکت ہو جاتی ہیں
جہاں تم موجود ہو
وہاں نظروں کا محور کوئی اور ہو سکتا ہے کیا ؟
جانم 🤍
تمہیں معلوم ہے میرے دل کی سب سے خوبصورت خواہش کیا ہے ؟
یہ نہیں کہ ہم صرف دنیا میں ساتھ رہیں۔
میں تو یہ چاہتی ہوں کہ جب جنت میں لوگ اپنے پسندیدہ لوگوں کو پکار ہے تو
ہم بھی ایک دوسرے کو پکار سکیں 💗
سکون قلب
جاناں
میں تمھارے ساتھ چاند تک جانے کا نہیں سوچتی
مجھے تمھارا ساتھ دنیا میں ہی چاہئیے
تمھارے لیے ناشتا بناتے،
شرٹ کے ساتھ کی میچنگ ٹائی ڈھونڈتے،
تمھارے فون پہ اپنی پسند کا وال پیپر لگاتے،
تمھارے ساتھ سارے موسم دیکھتے،
زندگی گزار دینا چاند پہ جانے سے زیادہ حسین ہے 🥀♥️
جانان
تمہارے پاس ہر وہ ادا ہے جو میرے بے قرار دل کو قرار دے سکتی ہے
تمہارا ہاتھ دنیا گاہ واحد ہاتھ ہے جس کو تھامنے کی حسرت مجھے آخری سانس تک رہے گی
تمہیں سوچتے رہنا مجھے اچھا لگتا ہے
تمہاری عدم موجودگی وہ زہر ہے جس کا کوئی توڑ نہیں اس لئے مجھے میسر رہا کرو ✨️🥀