السلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
صبح بخیر زندگی
*بسم الله الرحمن الرحيم*
*اللہ کی نظر میں دنیا!*
🔹 *حضرت مستورد بن شداد قرشی رضی اللہ عنہما سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا : میں ایک قافلے میں رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا کہ آپ کا گزر ایک پھینکے ہوئے (مردہ) میمنے کے پاس سے ہوا ۔ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ کیا تمہارے خیال میں یہ میمنا مالکوں کی نظر میں بے قدر ہے ؟‘‘ انھوں نے کہا : اللہ کے رسول ! انھوں نے بے قدر سمجھ کر ہی پھینکا ہے ۔ نبی ﷺ نے فرمایا :’’ قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! جتنا یہ میمنا مالکوں کی نظر میں حقیر ہے ، اللہ کے ہاں دنیا اس سے بھی زیادہ حقیر ہے۔‘‘*🔹
«سنــن ابــن ماجہ-4111»