آزادی خون مانگتی ہے
ہر قطرہ جو زمین پر گرتا ہے، وہ عشقِ وطن کی لالی سے رنگین ہوتا ہے۔
جو اپنے وطن کے لیے گر جائیں،
وہ عام انسان نہیں، روشنی کے ستارے ہیں جو آسمان پر ہمیشہ جگمگاتے ہیں۔
ان کے خون کی قربانی ہر دل کی دھڑکن میں زندہ رہتی ہے
#Balochistan#pakistan
سابق وزیراعظم عمران خان صاحب کی خیریت سے متعلق افواہوں پہ پاکستان تحریک انصاف کا رد عمل اور حکومت سے مطالبہ:
افغانستان اور بھارتی میڈیا کے غیر پلیٹ فارمز اور غیر ملکی سماجی رابطے کے اکاؤنٹس سے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب کی خیریت سے متعلق گھناؤنی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔
ہم حکومتِ وقت اور وزارتِ داخلہ سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ اس افواہ کی فوری اور واضح تردید اور وضاحت کرے اور فوری طور پہ جناب عمران خان کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
چیئرمین عمران خان کی صحت، سلامتی اور موجودہ حیثیت کے بارے میں سرکاری سطح پر شفاف اور باضابطہ بیان جاری کیا جائے اور اس طرح کی خطرناک اور حساس نوعیت کی افواہوں کے پھیلاؤ کے محرکین کی تحقیقات کر کے حقائق قوم کے سامنے رکھے جائیں۔
قوم اپنے قائد کے بارے میں کسی بھی طرح کی غیر یقینی یا ابہام کو برداشت نہیں کریگی۔
عمران خان کی سلامتی، بنیادی انسانی حقوق اور آئینی تقاضوں کی حفاظت حکومت کی براہِ راست ذمہ داری ہے۔
پاکستان تحریک انصاف عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہم ان افواہوں کا سدِ باب کرنے اور سچ سامنے لانے کے لیے ہر قانونی اور سیاسی قدم اٹھائیں گے۔
منجانب
مرکزی شعبہ اطلاعات
پاکستان تحریک انصاف