مجھے چھوڑ تو جسے جاملا تجھے کیا ملا
مجھے عمر بھر کا خلا ملا تجھے کیا ملا
تو گیا تو تجھ پہ وفا کے در سبھی بند تھے
مجھے میکدہ تو کھلا ملا تجھے کیا ملا
میں تیری تلاش میں دور تک تھا بھٹک گیا
مجھے راستے میں خدا ملا تجھے کیا ملا ؟
@abc_11223@Twiligh35184876@AamirMu96687930 خمیازہ ہے کرشمہ پرستئ دہر کا
اہل زمانہ عالم عقبیٰ کہیں جسے
سب کچھ ہے اور کچھ بھی نہیں دہر کا وجود
کیفیؔ یہ بات وہ ہے معما کہیں جسے
ابھی تو شہر کے لوگوں کے ہی غم لکھتا ہوں
میں اپنی ذات کے بارے میں کم ہی لکھتا ہوں
اسے بتاؤ وہ مجھ سے بچھڑ نہیں پایا
ابھی میں اپنے تعارف میں "ہم" ہی لکھتا ہوں