سپریم کورٹ آف پاکستان میں منعقدہ جیل اصلا��ات کانفرنس سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا خطاب!
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے کیا جائے، جہاں عمران خان ناحق قید ہیں۔ انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو تمام آئینی، قانونی اور بنیادی حقوق فوری طور پر فراہم کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت جیل میں شدید متاثر ہوئی ہے اور ان کی آنکھ کی بینائی 85 فیصد تک متاثر ہو چکی ہے، جس کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائد ہوتی ہے۔ مناسب اور بروقت طبی علاج ہر قیدی کا بنیادی حق ہے۔
وزیراعلیٰ نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کو ذاتی معالجین سے علاج کرانے کی فوری اجازت دی جائے اور انہیں اپنے بیٹوں سے ویڈیو لنک کے ذریعے بات کرنے کی بھی اجازت دی جائے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جبکہ انتظار کے دوران ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے واٹر کینن کے استعمال کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ جمہوری نظام میں سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی آزادی ہونی چاہیے، مگر یہاں جلسہ ہوتے ہی ایف آئی آر درج کر لی جاتی ہے، حتیٰ کہ کم سن بچوں کے خلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات قائم کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ��یبرپختونخوا حکومت جیلوں کو روایتی قید خانوں سے حقیقی اصلاحی مراکز میں تبدیل کرنے کے مشن پر عمل پیرا ہے۔ صوبے میں جیلوں کی سیکیورٹی مضبوط بنانے کے لیے ایک ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
پانچ سینٹرل جیلوں کو جدید سیکیورٹی آلات فراہم کیے جا چکے ہیں، جبکہ دوسرے مرحلے میں سات ڈسٹرکٹ جیلوں کو بھی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو باعزت اور کارآمد شہری بنانے کے لیے جیلوں میں صنعتیں اور کارخانے قائم کیے گئے ہیں۔ جیل مصنوعات کے منافع کا 30 فیصد حصہ قیدیوں کو دیا جاتا ہے تاکہ انہیں روزگار کے مواقع میسر آئیں۔ ٹیوٹا کے تعاون سے اسکل ڈویلپمنٹ پ��وگرامز کے تحت اب تک 455 سرٹیفکیٹس جاری کیے جا چکے ہیں۔
خیبرپختونخوا ملک کا پہلا صوبہ ہے جہاں جیلوں میں ای وزٹ نظام متعارف کرایا گیا۔ اس سہولت کے ذریعے اب تک 13 ہزار 438 افراد اپنے اہلِ خانہ سے آن لائن ملاقات کر چکے ہیں۔
پشاور ہائی کورٹ کے تعاون سے جیلوں میں ورچوئل کورٹس قائم کی گئی ہیں، جہاں ہر ماہ تقریباً ساڑھے سات ہزار قیدیوں کی ورچوئل پیشیاں کرائی جاتی ہیں۔
جیلوں میں بین الاقوامی معیار کے ماڈل انٹرویو رومز قائم کیے گئے ہیں، جن سے روزانہ تقریباً 800 ملاقاتی مستفید ہوتے ہیں۔ اسی طرح ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سینٹرز کے ذریعے اب تک ایک ہزار 614 قیدیوں کا علاج کیا جا چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیلوں میں جدید لیبارٹریاں، ایکسرے مشینیں اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جبکہ ضرورت پڑنے پر قیدیوں کو بہتر علاج کے لیے جیل سے باہر ہسپتالوں میں بھی منتقل کیا جاتا ہے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ خیبرپخ��ونخوا حکومت جیل اصلاحات، انسانی وقار کے تحفظ اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کے ایجنڈے کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھائے گی۔
انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی جانب سے جیل اصلاحات کانفرنس کے انعقاد کو خوش آئند اقدام قرار دیا۔
#CMKP #SohailAfridi #PrisonReformsConference
8 لاکھ فوج نے ایک اینچ زمین فتح نہیں کی,
ایٹم بم بس نام کا ایٹم بم ہے!!
اگر یہ نہال ہاشمی گورنر بن سکتا,
تو باقیوں کو غدار کہنا ایک جھوٹا بیانیہ ہے!!
غداری کاپرد کے زریعے لوگو کو خاموش نہیں کراسکتے!!
اردلی پوری کوشش کر رہا تھا کہ عراقچی کا ہاتھ پکڑ کر عاصم منیر کے ساتھ ایک یادگاری تصویر بنوا دے، مگر عراقچی نے مسکرا کر کہا….. معذرت، یہ عسکری فوٹو سیشن نہیں، سفارتی ملاقات ہے”😝
مبارک پاکستان! لیڈ اس وقت بھی پی ٹی آئی کی ہے زیادہ نشستوں پر۔ جی بی والوں نے اور سوشل میڈیا والوں نے جو آج تاریخ رقم کی ہے، وہ ہمیشہ یاد رہے گی! عمران خان جیل سے ایک بار پھر پورے سسٹم کو ہرا رہا ہے!
پاکستان زندہ باد!
#جی_بی_کا_فیصلہ_عمران_خان#قید_میں_خان_ووٹ_میں_خان
ہنزہ میں عمران خان کی فتح کا جشن منانے ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ہیں، پورا ہنزہ جلسہ گاہ بن چکا ہے
اگر کسی کی خواہش ہے کہ وہ نتائج تبدیل کرے تو بہتر ہے کہ ایسی گھٹیا خواہش کو دل میں ہی دفن کرلے ورنہ نتائج خوفناک ہوں گے
وہ جیل میں قید ہو کر بھی سرخرو ہے سچا ہے اور یہ حکومت میں بیٹھ کر بھی ذلیل ہو رہے ہیں ۔۔
یہ حرامخور اپنے خلاف کیسیز جمع کرواتے جا رہے ہیں بس وقت پھرنے کی دیر ہے پھر نہ یہ بچیں گے اور نہ ہی ان کے ٹاؤٹ