میں کل بھی پاکستان کے کرپٹ سیاسی نظام کوتبدیل کرنا چاہتا تھا اور آج بھی کرپٹ سیاسی نظامِ حکومت کی تبدیلی چاہتا ہوں۔ الطاف حسین
#17SepBirthdayOfAltafHussain
میں پاکستان کوجاگیرداروں اوروڈیروں کے تسلط سے نجات دلانا چاہتا ہوں، میں ملک میں ایسا سسٹم چاہتا ہوں کہ ہرشہری کو یکساں حقوق حاصل ہوں،خواہ ان کا مذہب یاعقیدہ کوئی بھی ہو۔میری مخالفت کسی فرد، صوبے یا جماعت سے نہیں، بلکہ اس نظام سے ہےجس میں طاقت قانون سے بالاتر ہوجائے۔ میں سندھ کے وڈیرانہ نظام، پنجاب اور دیگر صوبوں کے جاگیردارانہ ڈھانچوں، بدعنوانی اور ایسے سیاسی انتظام کا مخالف ہوں جس میں جمہوری ادارے عسکری نظام کے تابع ہوں۔ میں فوج کے خلاف نہیں بلکہ میری مخالفت فوج کے ان چند جرنیلوں کی پالیسیوں سے ہے جن کے فیصلوں کے نتیجے میں ملک اور قوم کو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ ماضی میں مذہب اور اسلام کےنام کو مخصوص مقاصد کیلئے استعمال کیا گیا، اس غلط پالیسی کے نتیجے میں ملک میں مذہبی انتہاپسندی اور طالبانائزیشن پھیلی جس کے اثرات پورے ملک بالخصوص خیبر پختونخوا کے عوام نے برداشت کیے۔ میں اس وقت بھی کہتا تھا کہ آپ جوطالبان بنارہے ہیں یہ ایک دن مونسٹربن جائیں گے اور آپ ہی کو کھائیں گے، لیکن میری باتوں کوفوج کے خلاف لیا گیا، آج ان پالیسیوں کے نتائج ملک کے سامنے ہیں، ملک میں خودکش حملے ہورہے ہیں اور فوج کے جوان اور عام معصوم شہری جاں بحق ہورہے ہیں۔
جب عمران خان کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا اورانہیں گرفتارکیا گیا تومیں نے اس عمل کی مذمت کی اوران کے حق میں بیانات دیے تو ایم کیو ایم کے بعض کارکنوں نے مجھ سے سوال کیا کہ جس شخص نے ماضی میں آپ کی شدید مخالفت کی، آپ اس کے حق میں کیوں بول رہے ہیں؟ تومیں نے اپنے ساتھیوں کو یہی تلقین کی کہ یہ مت دیکھو کہ کس نے تمہارے ساتھ برا کیا تھا، یہ دیکھو کہ تم کسی کے مشکل وقت میں اس کے لیے کیا اچھا کر سکتے ہو۔جب نوازشریف کی اہلیہ محترمہ کلثوم نوازلندن میں علیل ہوئیں تو میں نے ان کی عیادت کے لئے ساتھیوں کو بھیجا، جب نوازشریف اوران کی صاحبزادی مریم نوازکوگرفتارکیا گیا تومیں نے اس کی مذمت کی۔ جب بھی جس کے ساتھ زیادتی ہوئی، میں نے اس کے لئے آوازبلند کی۔ میں ہمیشہ مظلوم کےحق میں اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرتا رہا ہوں خواہ اس کا تعلق کسی بھی جماعت، صوبے یا مکتبہء فکر سے ہو۔
میں نے نظام کے خلاف آوازبلند کی تومجھ پر پاکستان میں مجھ پر قاتلانہ حملے کئے گئے، مجھ پر گرینیڈسے حملہ کیا گیا۔جس کے بعد میں ساتھیوں کی درخواست پر عارضی طور پر لندن آگیا، میں پاکستان واپس جانا چاہتا تھا مگر مجھ پر پاکستان واپس جانے کے راستے بند کردیے گئے۔ میں نے یہاں رہ کر بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی ،میں اب بھی پاکستان میں بہتر نظام کے لئے جدوجہد کر رہا ہوں۔
الطاف حسین
لندن میں 73ویں سالگرہ کے اجتماع سے خطاب
19ستمبر 2026ء
دو نقاب پوش افراد کود کر گھر کے اندر داخل ہوئے، بڑے گملے سے دروازے کاشیشہ توڑا ۔
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے گھر پر حملے کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
@metpoliceuk@10DowningStreet
جہاں ایک طرف حکومت سندھ کی کرپٹ مافیا کراچی کی گرین بیلٹ پر لگے درخت کاٹ رہی ہے وہیں ایم کیو ایم کے کارکنان شہر میں ہریالی کے لئے درخت لگارہے ہیں۔
آپ بھی اس مہم کا حصہ بنیے۔ اپنے حصے کا ایک پودا لگائیے
لگائیں ایک شجر ۔۔۔ منائیں 17 ستمبر
#OnePlantForAltafBhai
صفورا گوٹھ پرجامعہ کراچی شعبہ اسلامک لرننگ کےچیئرمین پروفیسر عارف ساقی پرمسلح گارڈوں کا بہیمانہ تشدد سراسر ظلم ہے
@OfficialMQM اس ظلم کی شدید مذمت کرتی ہے،
اس واقعےمیں ملوث تمام افراد کوبلاتفریق گرفتار کرکےقرار واقعی سزا دی جائے
کاش
پروفیسر حسن ظفر عارف کےقتل پر خاموشی نہ ہوتی
کراچی میں طاقتوروں کا قانون : ڈبل کیبن گاڑی میں سوار ہوٹل مالک کے بیٹے اور اس کے گارڈز کا کراچی یونیورسٹی کے پروفیسر عارف ساقی پر تشدد۔ قصور صرف یہ کہ ڈبل کیبن گاڑی سے ٹکر مارنے پر اعتراض کیا تھا۔
کراچی میں ڈبل کیبن گاڑیوں، مسلح گارڈز اور پولیس کی سرپرستی میں اس قسم کے واقعات روز کا معمول بن گئے ہیں۔ اس غنڈہ گردی کا علاج سرجھکا کر اس کا نشانہ بننا نہیں بلکہ متحد ہوکر شہریوں کا ان غنڈوں کا ہاتھ روکنا ہے
جوکبھی سندھ اسمبلی میں اپنےمہاجر ہونے سےانکاری تھا
آج کہتا ہے "کراچی مہاجروں کا شہر نہیں ہے"
جبکہ
مہاجر شناخت پر اسکے چچا اسلم سبزواری نے شہادت پائی
اورمہاجر ووٹوں کی بنیاد پر اس کوایوانوں کی نمائندگی ملی تھی
ایسے احسان فراموش اور منافق کولعنت نہ دی جائے تو پھر کیا دیاجائے؟؟
وزیر موصوف!!
یہ بات تسلیم کی جاسکتی ہے
لیکن
PPPکے جاگیرداروں اور وڈیروں کی سوچ
سندھ کےغریب ومظلوم سندھیوں سے قطعی مختلف ہے
اگر آپ اپنی بات میں سچے ہیں تو بتائیں کہ
پیپلزپارٹی ،سندھ کی تقسیم کی بنیاد
لینگویج بل اور کوٹہ سسٹم کےخاتمے
کی قرارداد اسمبلی میں کب پیش کرے گی؟
الوداع کراچی!
حالات کے باعث فرانس نے کراچی میں اپنا قونصل خانہ مستقل بند کردیا!
یہ بات اس بات کا ثبوت ہے کہ۔
وفاقی حکومت اور پی پی کی متعصب صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کراچی کو ایک منصوبے کے تحت تباہ و بربادکررہے ہیں!
ورنہ ملک چلانےوالاکراچی لندن اور پیرس سےکم نہ ہوتا!
#Karachi
عوامی مینڈیٹ کے بجائے فارم47کی بدولت وزیر بننے اور
کرپٹ فوجی جرنیلوں کی سرپرستی میں تکبر کرنے والا
مصطفی کمال
آج میڈیا،سوشل میڈیا،منتخب ایوانوں،شہر شہر، گاؤں گوٹھوں، محلہ محلہ اور گلی گلی ذلت ورسوائی کی منہ بولتی تصویر بن گیا ہے
یہ مظلوموں کی بد دعائیں سمیٹنے کا عبرتناک انجام ہے
پمز اسپتال اسلام آباد میں نومولود بچوں کی ہلاکتوں کےالمناک سانحے مکمل تحقیقات کرائی جائے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں اسلام آباد کے پمز ہسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں متعدد نومولود بچوں ہلاکت کے دلخراش سانحے پر گہرے دکھ اورغمزدہ والدین سے دلی ہمدردی کااظہار کرتا ہوں۔
میں حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس المناک اور افسوسناک سانحے مکمل تحقیقات کرائی جائے اور سانحے
کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔
میں یہ بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ ملک تمام اسپتالوں میں مریضوں،خصوصاً نومولود بچوں کے تحفظ کے لیےفائر سیفٹی کے مؤثر اقدامات کیے جائیں اور مستقبل میں اس قسم کے واقعات سے بچاؤ کیلئے ہنگامی بنیادوں پر مؤثر اور عملی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔
یہ انتہائی المناک سانحہ ہے اور میں سمجھ سکتا ہوں کہ جاں بحق بچوں کے لواحقین اس سانحہ پر کس کرب واذیت کا سامنا کررہے ہیں۔
مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان جاں بحق ہونے والے معصوم بچوں کے غمزدہ والدین اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبر جمیل عطا فرمائے۔(آمین ثمہ آمین)
یوم عزم وفامنانے والے ایم کیوایم کے ذمہ داران اورکارکنان کو خراج تحسین
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
#یوم_عزم_وفا_22_اگست
22،اگست کا دن ایم کیوایم کی تاریخ میں اہمیت کاحامل ہے،گزشتہ دس برسوں سے وفاپرست کارکنان اس دن کو یوم عزم وفا کے طورپر مناتے چلے آرہے ہیں اورگزشتہ روز بھی 22 اگست کا دن پاکستان سمیت دنیا بھرمیں یوم عزم وفا کے طورپرانتہائی جوش وخروش سے منایاگیا ہے جس پر میں رابطہ کمیٹی،سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی،اوورسیز یونٹوں کی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹیوں،چیپٹرزکی کمیٹیوں کےاراکین وکارکنان کےعلاوہ پاکستان میں رہنے والے ایک ایک وفاپرست کارکن کو دل کی گہرائیوں سے زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
پاکستان میں رہنے والے تمام وفاپرست ماؤں، بزرگوں، معصوم بچوں اور نوجوان کارکنان وہمدردوں نے موجودہ کٹھن اورمشکل حالات میں جس طرح یوم عزم وفامنانے کیلئے عقیدت ومحبت کاثبوت دیا، کراچی و حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں وال چاکنگ کی، پوسٹرز اوربینرز لگائے اس پر وہ سب کے سب شاباش اورخراج تحسین کے مستحق ہیں۔
یوم عزم وفا کے موقع پر فکری نشست کے دوران جس طرح اوورسیز ممالک اورپاکستان میں رہنے والے وفاپرستوں نے تجدیدعہدوفاکیااور اپنی اپنی بساط کے مطابق دل کھول کر Giftingکی اورمجھ سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہارکیا ہے،اس پر میں ان سب کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ان کے رزق میں برکت عطافرمائے۔ (آمین ثمہ آمین)
الطاف حسین
ٹک ٹاک پر 454ویں فکری نشست سے خطاب
23،اگست2026ء
سرحد یونیورسٹی کے اسلام آباد کیمپس میں پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے، یونیورسٹی کی خاتون ٹیچر کا کوئی بھی معاملہ ہو، انکے شوہر جو فوج میں کرنل ہیں، ان کا باوردی ہوکر مسلح حالت میں یونیورسٹی جاکر طلبہ و طالبات کے ساتھ مارپیٹ کرنا، گن تاننا اور فائرنگ کرنا کسی بھی طرح مناسب عمل نہیں تھا، انہوں نے ایسا کرکے فوج کی نیک نامی نہیں کی۔ فوج کے حکام کو اس پر سخت ایکشن لینا چاہیے
معروف سندھی شخصیت محترمہ مہتاب اکبر راشدی صوبہ سندھ میں پیپلز پارٹی کی جمہوریت پسندی اورسندھ دوستی کے کھوکھلے دعوؤں کاپول کھول رہی ہیں
یہ بات اگرکوئی غیرسندھی کرے توPPPکےسندھی وڈیرے اسےتعصب اورعصبیت قرار دیتے ہیں
لیکن ایک سندھی خاتون کی جانب سےسچائی کےاظہار پر PPP خاموش کیوں ہے؟
August 22, 2016: A historic day for MQM and will never be forgotten!
History reveals who stood for truth and who sided with falsehood.
Today, some will be proud, while others will be ashamed!
Alhamdulillah, I stand proud!
#یوم_عزم_وفا_22_اگست
میررضا شہید کے قاتل سامنے ہیں،قوم کوالو نہ بنایا جائے۔ الطاف حسین
#JusticeForMirRazaAli#MirRaza#JusticeForMirRaza
پہلی ایم ایل او بنانے والے ڈاکٹرزسے پوچھا جائے کہ غلط رپورٹ بنانے کے لئے کس نے کہا تھا؟
ان پولیس افسران کوپکڑا جائے اورپوچھا جائے کہ وہ کس کے کہنے پر قتل کوخودکشی قرا ردیا؟
نوجوان میررضا علی کے قتل کو19دن ہوگئے لیکن اب تک قاتلوں کاپتہ نہیں چل سکاجو انتہائی حیرت انگیز اور افسوسناک ہے ۔جیسے اس سے قبل دیگرقاتلوں کاپتہ نہیں چل سکا یا انہیں پکڑکرچھوڑدیا گیا ویسے ہی میر رضا کے قاتلوں کابھی پتہ نہیں چلے گا۔ میں فیلڈمارشل عاصم منیر، وزیراعظم شہبازشریف ،وزیرداخلہ محسن نقوی اور سندھ کے وزیراعلیٰ سے اپیل کرتاہوں کہ فارنزک اوردیگرچیزوں میں مزیدوقت ضائع کرنے کاکوئی فائدہ نہیں، قاتل آپ کے سامنے ہیںاورانہیں پکڑناآسان ہے ، قاتلوںکوپکڑنے کے لئے سب سے پہل قدم یہ اٹھائیے کہ جس ڈاکٹرنے پہلی میڈیکولیگل رپورٹ یعنی ایم ایل او بنائی اوراس سفاکانہ قتل کوخودکشی کاواقعہ بتایااوراس رپورٹ پر دستخط کئے اس پوری ایم ایل او ٹیم کوفوری طورپر حراست میں لیاجائے اوران سے پوچھاجائے کہ ان پر غلط ایم ایل او رپورٹ بنانے کے لئے کس نے دباؤ ڈالا تھا ؟ انہیں کس نے کہاتھاکہ قتل کوخودکشی ظاہر کرو؟ دوسرایہ کہ وہ پولیس افسران جوشواہد ملنے کے باوجود میڈیامیں یہ کہتے رہے کہ یہ قتل نہیں خودکشی ہےان تمام پولیس افسران کو پکڑاجائے،ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے کس کے کہنے پر اس قتل کو خودکشی قراردیا؟ ان سے پوچھا جائے تو وہ سب کچھ بتائیں گے اور میررضا کے قاتلوں کاپتہ لگ جائے گا۔ پولیس اورتحقیقاتی ادارے تولوگوں سی وہ کچھ بھی اگلوالیتے ہیںجو گناہ انہوں نے نہیں کیا ہوتا،پھر ان کے لئے یہ معلوم کرنا کونسامشکل کام ہے ۔
میں کہتاہوں کہ اس با ت پر غورکیاجائے کہ دوسری میڈیکل ٹیم بنانے اورقبرکشائی کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟
وہ گیسٹ ہاؤس جہاں میررضاشہید کی آخری لوکیشن آئی تھی ،اس گیسٹ ہاؤس والوں سے اب تک کیوں تحقیقات نہیں کی گئیں؟ پولیس کواس قتل کی فوری تحقیقات سے کس نے روکاتھا؟ میررضا کے قاتل سامنے ہیں، پھر قوم کوکیوں الوبنایا جارہا ہے ۔ میررضا شہید کے اہل خانہ پہلے ہی دکھ اورصدمے میں مبتلا ہیں ، ان کومزید دکھ اورتکلیف نہ دی جائے اورقاتلوں کوفی الفور پکڑاجائے۔
میں کراچی کے تمام نوجوانوں خصوصاًجین زی سے اپیل کرتاہوں کہ میررضاشہید کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے اپنااحتجاج جاری رکھیں۔
میر رضا شہید کو انصاف دلانےکے لئے پرامن احتجاج کرنے والےنوجوانوں کو احتجاج جاری رکھنے پر پولیس کی جانب سے مقدمہ قائم کرنے کی دھمکیاں:
پولیس اب بھی حکومت سندھ کے بااثر وڈیروں کی ایما پر کیس کو دبانےکی کوشش کررہی ہے لیکن نوجوان ایسا ہونے نہیں دیں گے
#JusticeForMirRazaAli#MirRaza