سوال:
جب ہمارا میٹر کا بل 40 ہزار
تو ان کا پیٹرول مفت کیوں؟
جب ہمارا انصاف 20 سال
تو ان کا کام 20 منٹ میں کیوں؟
سوال کرنا جرم نہیں۔
خاموش رہنا جرم ہے۔
نہ غلامی، نہ ناانصافی
🚨حکومت کا بڑا فیصلہ، اب جولائی سے پیٹرول کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر تبدیل ہوں گی!
وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے ایک اور بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اب ہر 15 دن بعد قیمتیں بدلنے کا پرانا نظام ختم کر دیا جائے گا اور جولائی سے پیٹرول اور ڈیژل کی قیمتیں روزانہ کی بنیاد پر بین الاقوامی مارکیٹ کے مطابق تبدیل ہوا کریں گی۔
اس نئے فارمولے کے بعد ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ چند پیسے یا چند روپے کا اتار چڑھاؤ دیکھنے کو ملے گا، جیسا کہ دنیا کے کئی دیگر ممالک (مثلاً بھارت اور یو اے ای) میں ہوتا ہے۔