Razaullah's 43-ball fifty at Edgbaston is the fastest for Pakistan on Test debut 🔥
Their previous fastest was by Faheem Ashraf off 52 balls vs Ireland in 2018 #ENGvPAK
پاک آئی ڈی ایپ کےزریعے گھر بیٹھے لائینوں میں لگے بغیر آپ اپنا شناختی کارڈ ، پاسپورٹ ، لائسنس ، نادرا ریکارڈ ایف آر سی ، ڈیتھ یعنی فوتیدگی کا سرٹیفکیٹ ، بائیومیٹرک تصدیق کے علاوہ بہت کچھ بنوا سکتے ہیں ؟اپناوقت بچائیے اور لائینوں میں لگنے سے بچئیے۔
#asifiqbal#asifiqbalnccia
حضرت قمر جلالوی کی یہ نعت بڑے بڑے نعت خوانوں نے پڑھی ہے لیکن اس نابینا بچے کو سن کر محسوس ہوتا ہے جیسے کہ آواز میری ہی روح سے نکل رہی ہو۔ ایک بار ضرور سنیں....
نعتِ رسولِ مقبول ﷺ
سکون پایا ہے بیکسی نے، حدودِ غم سے نکل گیا ہوں
خیالِ حضرتﷺ جب آ گیا ہے، تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں
کبھی میں صبحِ ازل گیا ہوں، کبھی میں شامِ ابد گیا ہوں
تلاشِ جاناںﷺ میں کتنی منزل، خدا ہی جانے نکل گیا ہوں
حرم کی تپتی ہوئی زمیں پر، جگر بچھانے کی آرزو تھی
بہارِ خلدِ بریں ملی تو ، بچا کے دامن نکل گیا ہوں
مرے جنازے پہ رونے والو، فریب میں ہو بغور دیکھو
مرا نہیں ہوں غمِ نبیﷺ میں، لباسِ ہستی بدل گیا ہوں
یہ شان میری یہ میری قسمت، خوشا مَحَبّت زہے عقیدت
زباں پہ آتے ہی نامِ نامیﷺ، ادب کے سانچے میں ڈھل گیا ہوں
بفیضِ حسّان ابنِ ثابت ، برنگِ نعتِ نبیِ اکرمﷺ
قمر ؔ میں شعر و سخن کی لے میں،ادب کے موتی اگل گیا ہوں
قمر ؔجلالوی
1/4
وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر وزارتِ داخلہ و انسدادِ منشیات، وزارتِ دفاع، کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس (سی جی اے) اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل (ایم اے جی) کے اشتراک سے نادرا نے پروف آف لائف سرٹیفکیٹ کا بلا معاوضہ اجراء شروع کر دیا ہے۔
”دستور“
سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے
سنا ہے شیر کا جب پیٹ بھر جائے تو وہ حملہ نہیں کرتا
درختوں کی گھنی چھاؤں میں جا کر لیٹ جاتا ہے
ہوا کے تیز جھونکے جب درختوں کو ہلاتے ہیں
تو مینا اپنے بچے چھوڑ کر
کوے کے انڈوں کو پروں سے تھام لیتی ہے
سنا ہے گھونسلے سے کوئی بچہ گر پڑے تو سارا جنگل جاگ جاتا ہے
سنا ہے جب کسی ندی کے پانی میں
بئے کے گھونسلے کا گندمی رنگ لرزتا ہے
تو ندی کی روپہلی مچھلیاں اس کو پڑوسن مان لیتی ہیں
کبھی طوفان آ جائے، کوئی پل ٹوٹ جائے تو
کسی لکڑی کے تختے پر
گلہری، سانپ، بکری اور چیتا ساتھ ہوتے ہیں
سنا ہے جنگلوں کا بھی کوئی دستور ہوتا ہے
خداوندا! جلیل و معتبر! دانا و بینا منصف و اکبر!
مرے اس شہر میں اب جنگلوں ہی کا کوئی قانون نافذ کر!
زہرہ نگاہ
کیا آپ نے PakIDمیں بائیومیٹرک ویریفکیشن کی رسائی بلاک کر رکھی ہے؟
بینک، پاسپورٹ آفس، سم فرنچائز یا کسی بھی ایسے ادارے میں جانے سے پہلے جہاں بائیومیٹرک تصدیق درکار ہو، PakID ایپ میں اپنی بائیومیٹرک رسائی ضرور "فعال" کر لیں۔