ایک شخص نے اپنے ہی خاندان کی ایک خاتون سے شادی کی..
اس خاندان کے کچھ افراد میں ایک موروثی بیماری تھی کہ عمر بڑھنے کے ساتھ سماعت کم ہو جاتی تھی..
شوہر کو اپنی بیوی کے بارے میں شک ہوا کہ اس کی سماعت کم ہونا شروع ہو گئی ہے..
چنانچہ اس نے خاندانی طبیب سے مشورہ کیا..
طبیب نے اسے بتایا کہ بیوی کی سماعت کی جانچ کا ایک آسان طریقہ ہے..
وہ یہ کہ اس سے پچاس فٹ کے فاصلے پر معتدل آواز میں بات کرے..
پھر چالیس فٹ کے فاصلے پر آ کر وہی بات دہرائے..
اگر وہ جواب نہ دے تو بیس فٹ، اور پھر دس فٹ کے فاصلے تک قریب جائے..
اگر پھر بھی جواب نہ ملے تو اس کے بالکل پیچھے کھڑے ہو کر بات کرے، اس طرح بیوی کی قوتِ سماعت کا اندازہ ہو جائے گا..
شوہر گھر لوٹا تو بیوی کچن میں دوپہر کا کھانا تیار کر رہی تھی..
وہ کچن سے پچاس فٹ دور کھڑا ہوا اور کہنے لگا: "میری جان! کھانے میں کیا بنا رہی ہو؟"..
بیوی نے کوئی جواب نہ دیا!
وہ چالیس فٹ کے فاصلے تک قریب آیا اور پوچھا: "میری جان! کھانے میں کیا بنا رہی ہو؟"..
اس نے پھر بھی جواب نہ دیا!
وہ بیس فٹ تک قریب آیا اور سوال دہرایا..
پھر بھی کوئی جواب نہ ملا!
پھر وہ دس فٹ تک قریب آیا اور وہی سوال کیا..
تب بھی اس نے جواب نہ دیا!
آخر کار وہ اس کے بالکل پیچھے کھڑا ہوا اور کہنے لگا: "میری جان! کھانے میں کیا بنا رہی ہو؟"..
بیوی مڑی اور کہنے لگی:
"یہ پانچویں بار ہے کہ میں آپ کو بتا رہی ہوں کہ اوون میں چکن بن رہا ہے!"
نتیجہ
اپنے بارے میں یہ گمان نہ رکھیے کہ آپ ہمیشہ درست ہیں، ہو سکتا ہے ��سئلہ آپ ہی کے اندر ہو..
کچھ لوگ اپنی غلطیوں سے غافل ہوتے ہیں مگر دوسروں کی غلطیوں پر ان کی نظر عقاب جیسی تیز ہوتی ہے..
دوسروں کو ملامت کرنے سے پہلے اپنا جائزہ ضرور لیجیے..
لوگوں کے عیبوں میں مشغول نہ ہوں، اگر انسان اپنے عیب دیکھ لے تو وہ اسے دوسروں سے بے نیاز کر دیں گے۔۔
@Bluesap26 In a marriage with 1 husband & multiple wives, every child has 1 mother & 1 recognized father, & the roles are clearly defined. In a marriage with 1 wife & multiple husbands, there is a potential for rivalry among husbands over paternity, authority, & investment in children
@whysomeanAhmad Bcz people confuse money with value & noise with respect, but
broke today is often unbought tomorrow just bcz legacy spends, character builds & only one of them lasts
السلام وعلیکم
جمعہ مبارک
صبح بخیر
جس چیز کی خود کو ضرورت ہو، اسے بانٹنے لگ جاؤ؛ پھر چاہے وہ رزق ہو، سکون ہو، احترام ہو، عزت ہو، محبت ہو یا آسانیاں ہوں، یقین جانیے وہ کئی گنا ملے گی اللّٰه تعالٰی سے اپنا تعلق مضبوط کر لو، یہی کامیابی کا راستہ ہے
#morningofhappiness